yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ملک میں تبدیلی کیسے آئے گی ؟ مولانا طارق جمیل نے شاندار بات کہہ ڈالی

Web Editor November 22, 2018 1 min read
How will the country change? Maulana Tariq Jamil said a wonderful thing
Share this:

لاہور(ویب ڈیسک)تبلیغی جماعت کے رہنما اور معروف دینی سکالرمولانا طارق جمیل نے کہا کہ تبدیلی کی ابتدا اپنی ذات سے شروع ہوتی ہے ،ملک میں تبدیلی کے لیے خود کو بھی بدلنے کی ضرورت ہے، ہمیں بچوں کو بچپن سے ہی سچائی کا درس دینا چاہیے اور اپنی زندگی اسلام کے اصولوں اور آخری نبیﷺ کے احکامات کے مطابق گزارنی چاہیے،
تبدیلی کوئی ’’چھو منتر ‘‘ نہیں اور نہ ہی کسی کو ڈنڈے کے زور پر سچ کے راستے پر لایا جا سکتا ہے ۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ اللہ کے رسولﷺ نے ایک بار اپنے صحابہؓ سے فرمایا کہمیں تمیں بتاؤں کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے محبت کرنے والا کون ہے ؟اور پھر فرمایا کہ جسے یہ پسند ہو کہ وہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا وہ پیارا بن جائے اور وہ بھی اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے پیار کرنے والا بن جائے تو وہ زندگی میں جب بھی بولے ہمیشہ سچ بولے ،جب بھی کوئی معاملہ کرے تو امانت داری سے کرے دھوکہ نہ کرے اور جہاں رہتا ہے وہاں پڑوسیوں سے اچھا سلوک کرے ‘‘یہی آج کے دن کا پیغام محبت ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج پورے ملک میں سچائی نہیں ہے ،امانت اور دیانت داری نہیں ہے ،یہاں چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑائی جھگڑے ہیں،ہم اللہ کے محبوب ﷺ کی صرف اس ایک حدیث کو زندہ کر دیں تو ہماری زندگی کی رونقیں لوٹ آئیں ،محبتیں بھی لوٹ آئیں اور اللہ اور اس کے رسول اللہ ﷺ کے بھی پیارے بن جائیں ۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی ابتدا اپنی ذات سے شروع ہوتی ہے ،ہماری شریعت ہمیں براہ راست مخاطب کرتی ہے ،میرا اللہ اپنے نبی ﷺ سے فرماتا ہے کہ’’آپﷺ ان سے کہئے کہ سب سے پہلا مسلمان میں ہوں، میں تمیں اللہ کی مان کر دکھاؤں گا پھر تم اس کے مطابق کرو‘‘ یہ بات اپنی ذات سے شروع ہوتی ہے کہ معاشرے کے تمام مرد و خواتین اور چھوٹے بڑے اپنے آپ کو صرف ان تین باتوں پر ہی لے آئیں ،تبدیلی کے لئے بہت بڑی محنت کی ضرورت ہے ،ہر آدمی کو اپنی ذات سے اور دوسرا والدین اپنی گود میں بچوں کو سچ بولنا، دیانت داری اور محبت سکھائیں ،دوسرا ہمارے تعلیمی ادارے دینی ہوں یا دنیاوی ہوں وہ یہ درس دیں، تیسرا آپس میں ایک دوسرے کو اس بات کے لئے تیار کیا جائے ، علما منبر سے اور یونیورسٹیز ،کالجز اور سکول اپنے لیکچرز سے طلبا کو سکھائیں ،پھر تبدیلی کی کوئی شکل بن سکتی ہے ورنہ یہ کوئی ’’چھو منتر ‘‘ تو ہے نہیں کہ ایک دم سے تبدیلی آ جائے اور نہ ہی کسی کو زبردستی ڈنڈے کے زور پر سچ کے راستے پر لایا جاسکتا ہے۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی زندگی سے بڑی روادری کس نے سکھائی ہے ؟پہلی ہستی جس نے دنیا میں جنگ کے قوانین، قوائد اور اصول بنائے وہ آپ ﷺ تھے ،جس لشکر کو بھی آپﷺ روانہ فرماتے تھے آپ ﷺ کی طرف سے واضح ہدایات ہوتی تھیں کہ بچوں ،عورتوں اور بوڑھوں کو قتل نہیں کرنا ،کسی کی عبادت گاہوں کو نہیں گرانا ،عیسائی عبادت گاہوں کے راہبوں کو قتل نہیں کرنا ،فصلوں کو نہیں روندنا ،درخت نہیں کاٹنا اور نہ ہی انہیں آگ لگانا ،یہ سارے جنگی اصول تو میرے نبی کریم ﷺ نے دیئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی ذمہ داری والدین کی ہے ،ان کی گود سے یہ ذمہ داری شروع ہوتی ہے پھر اہل علم اور علما فرقہ واریت کی باتیں چھوڑ کر اس چیز کو اجاگر کریں ،حکومت اپنے لیول پر اور لوگ اپنے لیول پر یہ کام کریں تو پھر کوئی بات بنے گی ۔انہوں نے کہا کہ علما کی ذمہ داری ہے کہ امت کو فرقہ واریت سے نکالیں اور اللہ کے فضل سے ہر مکتبہ فکر میں ایسے صلح پسند لوگ ہیں لیکن ہر مکتبہ فکر کے خطیب حضرات اتنے جوشیلے ہیں کہ وہ دوسروں کو کافر ٹھہرانا ہی اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں ،اللہ ان کو سمجھ دے تاکہ وہ پیغام محبت کو عام کریں ۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Incredible details have come
Previous Post تحریک انصاف بھی (ن) لیگ کی راہ پر چل پڑی۔۔۔ ناقابل یقین تفصیلات سامنے آ گئیں
Next Post ریکنگ نیوز: مسلسل چوتھا گولڈ میڈل ۔۔۔۔۔ پاک فوج نے پوری دنیا کی افواج کو پیچھے چھو ڑ دیا ، شاندار اعزاز ا پنے نام کر لیا
breking News: Continuous fourth gold medal ..... The Pak Army left behind the forces of the whole world, named a great honor

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.