yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کیسےپتہ چلے کہ دل کا دورہ پڑنے والا ہے

Web Editor October 30, 2018 1 min read
How to get a heart attack
Share this:

آج کے دور میں دل کی بیماری عام ہوچکی ہے اور انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کرچکی ہے- اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ اس بیماری کی کوئی علامت نہیں ہوتی لیکن یہ حقیقت نہیں ہے- ہارٹ اٹیک کی متعدد عام علامات ہیں لیکن دل کے دورے کے شکار بننے والے اکثر افراد ان علامات سے ناواقف ہوتے ہیں٬ یہاں تک کہ دیر ہوجاتی ہے- اکثر مریضوں میں جب یہ علامات ظاہر ہوتی ہیں لیکن وہ انہیں نظر انداز کردیتے ہیں اور علاج نہیں کرواتے- لیکن ایسا کرنا خودکشی کرنے کے مترادف ہوتا ہے- ہم یہاں آپ کو چند ایسی علامات بتائیں گے جو دل کا دورہ پڑنے سے ایک ماہ قبل بھی موجود ہوتی ہیں اور ان کی روشنی میں درست علاج کروایا جاسکتا ہے اور ہارٹ اٹیک سے محفوظ رہا جاسکتا ہے-

چکر اور سانس لینے میں دشواری:
اگر آپ دمہ کے مریض نہیں ہیں لیکن آپ کو پھر بھی سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے یا پھر چکر آتے ہیں تو یہ علامات چند بیماریوں کی جانب اشارہ کرتی ہیں جن میں سے ایک دل کا دورہ بھی ہے- چکر آنا دل کے دورے اور دل کی بیماریوں کی عام علامت ہے بالخصوص اس وقت جب آپ کو چکر آنے کے ساتھ ساتھ سانس لینے میں دقت بھی ہورہی ہو-

مسلسل بیمار رہنا:
اگر آپ کو اکثر قے آنے٬ پیٹ میں درد٬ بدہضمی یا پھر بیماری کی کیفیت طاری رہنے کی شکایت رہتی ہے تو یہ بھی ایک دل کے دورے یا ہارٹ اٹیک کی جانب ہی اشارہ ہے- آپ کو چاہیے اس بارے میں ضرور اپنے معالج کو آگاہ کریں-

سینے میں درد:
سینے میں اٹھنے والی تکلیف دل کے دورے کی ایک بہت ہی عام علامت ہے اور خوش قسمتی سے اکثر لوگ اس بارے میں آگاہی بھی رکھتے ہیں- دل کے دورے کا سبب بننے والا یہ درد مختلف وجوہات کی جانب سے ایک اشارہ بھی ہوسکتا ہے جس میں پٹھوں کا کھچاؤ٬ وٹامن یا پھر معدنیات کی کمی شامل ہے- طبی ماہرین کے مطابق دل کے دورے کا درد سینے کے دائیں جانب یا پھر وسط سے تھوڑا سا بائیں جانب ہوتا ہے-

غیرمعمولی درد
غیر معمولی درد جیسے کہ گردن وغیرہ کی تکلیف٬ یہ بھی دل کے دورے کا محرک ہوسکتا ہے- یہ درد جسم کے ایسے حصوں میں ہوتا ہے جن کا بظاہر دل سے کوئی تعلق نہیں ہوتا- ممکن ہے کہ اس درد کا آغاز سینے کے درمیان سے ہو اور پھیلتا ہوا گردن یا پھر جبڑوں تک جا پہنچے- بعض مریضوں کو اس کیفیت میں اپنی گردن اور جبڑوں میں شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے

بےچینی
بےچینی کی کیفیت بھی دل کی بیماری ہی کی جانب اشارہ کرتی ہے- اگر بےچینی کے ساتھ سر بھاری ہورہا ہے اور چکر بھی آرہے ہیں تو پھر اس بات کے امکانات میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے آپ کو حقیقی معنوں میں دل کی بیماری لاحق ہے- ایسی صورت میں خصوصی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے-

بلڈ پریشر میں کمی
اگر آپ کو بلڈ پریشر میں کمی واقع ہونے کی بیماری کا سامنا ہے تو یہ بھی دل کے دورے کی جانب ایک واضح اشارہ ہے- اکثر مریضوں کی رنگت پیلی پڑ جاتی ہے یا پھر انہیں دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے وہ نیم بےہوشی کی کیفیت میں ہوں-

دل کی دھڑکن
دل کی دھڑکن کی بےترتیبی یا پھر تیز ہونے کا تعلق بھی سانس لینے میں دشواری٬ کمزوری اور چکر آنے سے ہے اور یہ تینوں علامات اچانک ہونے والے ہارٹ اٹیک کی جانب اشارہ ہیں- بعض اوقات یہ علامات ہارٹ فیل ہونے کا سبب بھی بن سکتی ہیں اس لیے ان کا علاج ضروری ہے- انہیں نظر انداز کرنا نقصان کا سبب بن سکتا ہے-

تھکن اور کمزوری
تھکن اور کمزوری ایسی علامات ہیں جو یہ ظاہر کرتی ہیں کہ مستقبلِ قریب میں آپ دل کے دورے شکار بن سکتے ہیں- برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن کے ماہرین کے مطابق خواتین تھکن یا کمزوری کا زیادہ شکار رہتی ہیں یا پھر بعض اوقات یہ دونوں علامات خواتین میں ایک ساتھ پائی جاتی ہیں- لیکن یہ ایک خطرناک صورتحال ہے کیونکہ یہ بھی ہارٹ اٹیک کی جانب ایک واضح اشارہ ہے-

ٹھنڈے پسینے
ایسے مریض جو پہلے ہارٹ اٹیک کا شکار بن چکے ہیں انہیں دوبارہ دل کا دورہ پڑنے سے قبل ٹھنڈے پسینوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے٬ یہاں تک کہ وہ پسینے میں نہا جاتے ہیں- اگر آپ ایسی صورتحال دیکھیں تو مریض کو فوراً قریبی اسپتال پہنچائیں تاکہ ممکنہ ہارٹ اٹیک سے محفوظ رہا جاسکے-

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Qari FArooq Ahmed, EX-CHIEF, ORGANIZER, FOR, EUROPE, SAYS, THANKS, TO, IMRAN KHAN, FOR, TELLING,WORLD, AGAIN, THAT, BHUTTO, IS, ALIVE
Previous Post شکریہ عمران خان، اسلامی بلاک اور آئی ایم ایف کو جواب سے لے کر پاک چائینہ مستحکم فرینڈشپ تک  شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات کو دوبارہ زندہ کردیا۔ قاری فاروق احمد فاروقی
Next Post کافی سے حاصل ہونے والے آٹھ فوائد
Eight benefits from coffee

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.