yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بریک اپ سے آخر کیسے نمٹا جائے؟

MH Kazmi July 28, 2019 1 min read
how , to, copup, with, breakup, know, and, master, your, emothions
Share this:

how , to, copup, with, breakup, know, and, master, your, emothions

ماہر نفسیات گائے ونچ نے دی انڈپینڈنٹ کو بتایا کہ فنکشنل ایم آر آئی برین سکین تحقیق کے مطابق ایک رومانوی تعلق سے باہر آنا ہمارے دماغ پر ایسے ہی اثر کرتا ہے جیسے کوئی کوکین کا شوقین ایک دم اس کا نشہ کرنے سے پرہیز کرنے لگے۔
بریک اپ بلاشبہ ایک تلخ تجربہ ہوتا ہے۔ آپ اپنے سابقہ محبوب کی برائی کر سکتے ہیں اسے برا بھلا کہہ سکتے ہیں۔ اپنی تعریف میں صبح شام زمین آسمان کے قلابے ملا سکتے ہیں لیکن اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ کسی چاہنے والے سے راہیں جدا کرنا ایک تکلیف دہ عمل ہوتا ہے۔

لیکن یہ درد کب تک محسوس ہوتا ہے؟

گائے ونچ ایک ماہر نفسیات ہیں اور اس تمام صورتحال کو اپنی کتاب ’ہاؤ ٹو فکس اے بروکن ہارٹ‘ میں تفصیل سے بیان کرتے ہیں۔

وہ دل ٹوٹنے کے حوالے سے کئی وہموں کو جھٹلاتے ہیں۔ عام طور پر یہی سمجھا جاتا ہے کہ نئے جز وقتی محبوب کی تلاش میں نکل پڑنا یا اپنی پسند کی چاکلیٹ کھا لینا آپ کو بریک اپ کا غم  بھولنے میں مدد دے سکتا ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔

ونچ کے مطابق بریک اپ ہمیں ہماری سوچ سے بھی زیادہ متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے دی انڈپینڈنٹ کو بتایا : ’فنکشنل ایم آر آئی برین سکین تحقیق کے مطابق ایک رومانوی تعلق سے باہر آنا ہمارے دماغ پر ایسے ہی اثر کرتا ہے جیسے کوئی کوکین کا شوقین ایک دم اس کا نشیہ کرنے سے پرہیزکرنے لگے۔‘

’ دوسرے الفاظ میں محبت اور بریک اپ انسان کو ایک سخت اور کربناک شکست کی کیفیت سے گزارتے ہیں۔‘

ونچ بتاتے ہیں :’ہم اپنے سابقہ محبوب کو اس طرح یاد کرتے ہیں جیسے وہ کوئی نشہ آور چیز ہو جس سے ہمیں محروم رکھا جا رہا ہو۔‘

اس لیے یہ اکثر کوئی اور دوست ڈھونڈنے میں بھی مشکلات پیدا کرتا ہے۔ کیونکہ ہم ہر ایک میں اپنے سابقہ محبوب کی خوبیاں تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور خود کو یہ یقین دلانے کی کوشش کرتے ہیں کہ ان کے بارے میں ہمارا گمان ہی درست ہے جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا۔

گائے ونچ زور دیتے ہیں کہ :’ہمارے اپنے سابقہ محبوب کے بارے میں خیالات متوازن اور حقیقت پر مبنی ہونے چاہییں۔ اگر آپ کا دماغ آپ کو محبوب کے ساتھ گزرے اچھے وقت کی یاد دلاتا ہے تو اس کے ساتھ ساتھ آپ وہ وقت بھی یاد کرنے کی کوشش کریں جس میں آپ افسردہ تھے۔‘

اگر آپ اس کے پر کیف لمس کی خواہش کر رہے ہیں تو ساتھ یہ بھی یاد کریں کہ کس طرح آپ کو کئی بار ٹھکرایا گیا اور دور بیڈ کے کونے پر سونے کے لیے مجبور کیا گیا۔‘

جو یہ سب کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے ان کو ونچ مشورہ دیتے ہیں کہ وہ ایک فہرست مرتب کریں جس میں ایسی تمام وجوہات لکھی جائیں جو بتاتی ہوں کہ یہ رشتہ کیوں نہ چل سکا۔

 بریک اپ سے نجات پانے کا ایک اور راستہ ٹھکرائے جانے کا خیال بھی ہو سکتا ہے۔ یعنی اس قابل ترس حالت میں دن بھر یہ سوچا جائے کہ آپ کو اداس چھوڑ کر جانے والا شخص خود اپنی زندگی میں کتنا خوش ہے۔

کسی کی جانب سے بریک اپ ہونے سے بہتر یہ نہیں کہ آپ خود اس سے بریک اپ کریں؟

ونچ کہتے ہیں اس علیحدگی کے تصور کو سمجھنا بریک اپ کے اثر سے باہر نکلنے کے لیے بہت ضروری ہے۔

ہو سکتا ہے بریک اپ کا شکار ہونے والے شخص کو یہ اچانک محسوس ہو، لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ ان کا پارٹنر اس رشتے میں کافی لمبے عرصے سے ناخوش ہو۔

گائے ونچ کہتے ہیں، ’جس وقت بریک اپ ہوتا ہے وہ پہلے ہی اس رشتے کو ختم تصور کر چکے ہوتے ہیں۔ لیکن بریک اپ کا شکار شخص ابتدائی طور پر اس حوالے سے شدید رنج و غم کا شکار ہوتا ہے۔‘

’لوگ اکثر یہی سوچتے ہیں کہ کہ ان کا سابقہ محبوب بہت خاص اور بہت پیار کرنے والا ہے لیکن پھر ایک دم جب انہیں چھوڑا جاتا ہے تو وہ صدمے کا شکار ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ ان کے محبوب صرف محبت کرنے کی اداکاری کر رہے ہوتے ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک پلگ کھینچنے کا فیصلہ نہیں کیا ہوتا کیونکہ فی الحال وہ ایسا نہیں کرنا چاہتے۔

دل ٹوٹنے کے صدمے سے نبٹنے کے لیے چند اقدامات جو انسان کو اس گہری کھائی میں گرنے سے بچاتے ہیں، ان میں سے چھ درج ذیل ہیں۔

یہ طریقے انسان کو دل ٹوٹنے کے صدمے سے فوری نجات  دلانے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں:

1: سابقہ محبوب کے سوشل میڈیا سے دور رہیں، یہ آپ کے دماغ میں سابقہ محبت کا جذبہ جگا سکتا ہے اور آپ کے لیے اسے بھولنا مشکل بنا سکتا ہے۔

2: اپنے ختم تعلق کے بارے میں پراسراریت پیدا کرنے سے گریز کریں۔ یہ آپ کی سابقہ محبت کو اور اہم کردار عطا کرتا ہے جب کہ آپ ان کی اہمیت کو کم کرنے کی کوشش میں مصروف ہونے چاہیئں۔ کسی بھی ایسی وجہ کو قبول کر        لیں جو آپ کی عزت نفس کو بحال رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ یہی سوچیں کہ وہ شاید اس رشتے کو نبھانا ہی نہیں چاہتے تھے یا وہ حقیقت میں وہ نہیں تھے جو آپ انہیں سمجھتے تھے۔

3: ان سمجھوتوں کی ایک فہرست مرتب کریں جو آپ نے اس رشتے میں کیے تھے اور آپ مستقبل میں ایسا نہیں کرنا چاہیں گے۔

4: خود کو ان چیزوں میں مگن کریں جو آپ کو محظوظ کرتی ہیں چاہے اب آپ کو وہ پسند ہوں یا نہیں، چاہے آپ لطف اندوز نہ ہوں لیکن ایسا کرنے سے آپ خود کو یہ سمجھا رہے ہیں کہ زندگی آگے بڑھتی رہتی ہے۔

5: ان تمام چیزوں سے جان چھڑا لیں جو آپ کو اس رشتے کی بار بار یاد دلا سکتی ہوں۔ تمام تصویریں، ٹیکسٹ پیغامات وغیرہ ڈیلیٹ کر دیں تاکہ آپ ذہنی اذیت کا شکار ہونے سے محفوظ رہیں۔

6: اپنے دوستوں سے ملیں ان کے ساتھ گھومیں پھریں۔ دل کا ٹوٹنا ایک ہمہ گیر مسئلہ ہے جو ہر انسان کے ساتھ پیش آتا ہے اور سب کے پاس اس سے نبٹنے کے اپنے طریقے اور حکمت ہوتی ہے جو وہ خوشی سے سکھاتے ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
why, we, could, not, come, out, of, miserable, relationships
Previous Post ہم تکلیف دہ رشتوں سے باہر کیوں نہیں نکلنا چاہتے؟بنیں جو لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں۔
Next Post غیرمحفوظ جنسی تعلقات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ایک جان لیوا بیماری
unsafe, sexual, relations, cause, major, infections, to, men, and, women, a, life, rsik, disease, caught, in, britain

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.