yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

انٹرنیٹ ہیکنک سے بچاﺅ کیسے ممکن ہے ۔۔؟

Web Editor November 30, 2018 1 min read
How to Avoid from Internet Hackers?
Share this:

دنیا بھر میں انٹر نیٹ کا استعمال بے حد بڑھ چکا ہے اورانٹرنیٹ کی دنیا سے تعلق رکھنے والا تقریباً ہر شخص فیس بک، ٹویٹر، لنکڈ اِن،واٹس ایپ اور دیگر بہت سی سوشل سائٹس کو استعمال کررہا ہے۔ علم، معلومات، پروپیگنڈا، حقائق اور مفروضات کی ترسیل کا موثر ترین ذریعہ ہونے کی وجہ سے اس نے نجی اور عوامی زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے۔ سوشل سائٹس کے بڑھتے ہوئے استعمال کے حوالے سے کیمبرج یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ انٹر نیٹ صارفین کو ان کے والدین اور دوست احباب سے زیادہ موبائل جانتا ہے۔جس طرح ہر چیز کے فوائد و نقصانات ہوتے ہیں، جو اس کو استعمال کرنے والوں پر منحصر ہوتے ہیں، سوشل میڈیا جہاں بہت موثر ثابت ہورہا ہے وہاں اس کا غلط استعمال اسے نقصان بھی پہنچارہا ہے۔

گزشتہ شب روزمرہ کے مشاغل سے فارغ ہوکر فیس بک اکاﺅنٹ لاگ ان کیا تو حسب روایت میسنجرپر بہت سارے دوستوں کے پیغامات آئے ہوئے تھے ۔

ایک سنئیر پولیس آفیسر کے فیس بک اکاﺅنٹ سے ایک ہزار ڈالر کی رقم بطور ادھار مانگی گئی کہ وہ بیرون ملک ہیں اور ان کا اے ٹی ایم کام نہیں کررہا ،کچھ بل ادا کرنے ہیں اس لیے فوری رقم کی ضرورت ہے ۔آن لائن رقم منگوانے کے روایتی طریقہ کار سے میں سمجھ گیا کہ اکاﺅنٹ ہیک ہوچکا ہے۔اس لیے میں نے فوری طور پر فیس بک کا سکرین شاٹ لیا اورتصدیق کیلئے اس پولیس آفیسر کو واٹس ایپ کردیا ۔انہوں نے بتایا کہ وہ پاکستان میں ہی ہیں اور انکا اکاﺅنٹ ہیک ہوچکا ہے۔ میں نے انہیں رافع بلوچ سے مدد لینے کا کہا تو انہوں نے بتایا کہ پیٹریاٹک کلب کے ممبر اے ایس پی نوید عالم کے ذریعے رافع سے رابطہ ہوچکا ہے۔

سنگل پوائنٹ ایجنڈا  ”پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی و استحکام کیلئے ہم ایک ہیں“پر قائم ہونے والے اس منفرد اور واحد کلب میں سنئیرآرمی افسران، بیوروکریٹ،ججز،ٹاپ میڈیا پرسنزاور دیگر اداروں سے سنئیر افسران کو نمائندگی دی گئی ہے۔”تخریب نہیں تعمیر پاکستان “ کے ماٹو پر چلتے ہوئے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے چھ سو سے زائد کلب ممبران وطن عزیز پاکستان کی فلاح و بہبوداور ملکی مسائل کے حل کیلئے ایک ہوتے ہیں۔کلب کے قیام سے اداروں کے درمیان فاصلے ختم ہوئے ہیں اور ملکی مفاد میں تعاون کا جذبہ بیدار ہوا ہے۔

رافع بلوچ نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے جلد ہی سینئر آفیسر کا فیس بک اکاﺅنٹ ریکور کرلیا۔آئی ٹی اور سائبر سکیورٹی سے متعلق کیسزکوپیٹریاٹک کلب کی سائبر ٹیم ورلڈ ٹاپ کلاس ایتھیکل ہیکر رافع بلوچ کی سربراہی میں فوری طور پر حل کرتی ہے۔رافع بلوچ کا شمار دنیا کے ٹاپ ایتھیکل ہیکر میں ہوتا ہے ۔وہ گوگل ،مائیکروسافٹ اور پے پال سمیت متعدد بین الااقوامی اداروں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ساتھ بطور سائبر سکیورٹی ایڈوائزر وابستہ ہیں۔

جہاں تک ہیکنگ کا تعلق ہے تو کچھ تخریب کارعناصر ہوتے ہیں جو مختلف مقاصد کیلئے ایسے وائرس بناتے ہیں اور پھر مختلف طریقوںسے نہ صرف لوگوں کے کمپیوٹراورموبائلز کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ آپ کے سسٹمز اور اکاﺅنٹ میں موجود ڈیٹا تک رسائی حاصل کرکے آپ کے اہم راز اور کاروباری اکاﺅنٹس تک چوری کر لیتے ہیں۔عام طور پر تخریب کار معلومات تک رسائی کے لیے دو حربے استعمال کرتے ہیں ،پہلاآپ کو مختلف انعامی سکیموں کا جھانسہ دیتے ہیں اوردوسراسب سے مقبول عام طریقہ یہ ہے کہ مختلف فحش ویڈیو” شو“ کرکے صارفین کو ویڈیو دیکھنے کالالچ دیا جاتا ہے۔مکمل ویڈیو دیکھنے کے خواہشمند رسائی حاصل کرنے کیلئے جب لنک پر کلک کرتے ہیں تو آپ سے ٹرمز اینڈ کنڈیشنزقبول کرنے اور آپکی سیٹنگ تبدیل کرنے کی اجازت طلب کی جاتی ہے تو کچھ لوگ اپنی معصومیت اور اکسائٹمنٹ میںٹرمز اینڈ کنڈیشنز کو بنا سوچے سمجھے اوکے کر دیتے ہیں جبکہ حقیقت میں وائرس آپکو ویڈیو تک رسائی دینے کے بہانے آپ کے سسٹم اور اکاﺅنٹس تک رسائی کیلئے آپ سے پرمیشن لیتاہے۔اسی طرح آج کل فیس بک پر مختلف ایپ نظر آتی ہیںجن میں ہماری دلچسپی کا سامان موجود ہوتا ہے ۔ جیسے کلک کریں کہ آپکی شکل کس ایکٹر،سیاستدان یا بڑی پرسنیلٹی سے ملتی ہے۔آپ بچپن میں کیسے دکھائی دیتے تھے یا جوانی اور بڑھاپے میں کیسے لگیں گے۔آپ شیو ےا داڑھی کے ساتھ کیسے دیکھائی دیں گے ۔آپ کی پروفائل کو سب سے زیادہ کس نے دیکھا ،آپکا بیسٹ فرینڈ کون ہے۔شادی کب ہوگی۔یہ سب ایپ آپ سے اکاﺅنٹ ایکسس کی اجازت طلب کرتی ہیں۔جب ہم ایک دفعہ وائرس کو رسائی کی اجازت دے دیتے ہیں تو پھر وہ اپنی مرضی سے ایک مخصوص ٹائم کیلئے اکاﺅنٹس کو آٹومیٹکلی چلاتا ہے اور تمام دوستوں کو آپکے اکاﺅنٹ سے مال وئیراورہرقسم کے پیغامات بھیج سکتا ہے اور ہماری ٹائم لائن کا بھی آزادانہ استعمال کرسکتا ہے۔

جرائم کی دنیا میں ایک نئی اصطلاح سائبر کرائم رائج ہوگئی ہے جو کہ انٹر نیٹ کے ذریعے کیے جانے والے جرائم کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ ان جرائم میں کسی صارف کا ڈیٹا چرا لینا، کسی کی ذاتی معلومات سے رسائی حاصل کرکے اس کا غلط استعمال کرنا، بینک فراڈ، لوگوں کو جعلی ای میلز کے ذریعے لاٹری کالالچ دے کر ان کے کریڈٹ کارڈز اور بینک اکاو¿نٹ تک رسائی حاصل کرکے اس کی صفائی کرنا اور دیگر کئی جرائم شامل ہیں۔

پاکستان میں سائبر سکیورٹی کے حوالے سے معروف آئی ٹی ایکسپرٹ منصب چوہدری کی سرپرستی میں انسٹیٹیوٹ آف سائبر سکیورٹی کے نام سے صرف ایک ہی ادارہ کام کررہا ہے۔ گورنمنٹ سطح پر سائبر سکیورٹی سے بچاﺅ کیلئے آگاہی اورڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ڈیجیٹل پاکستان کیلئے قابل ذکر کارنامے سرانجام دیے ہیں۔ سائبر سکیورٹی کے قیام کیلئے بھی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سب سے مﺅثر کردار ادا کرسکتا ہے۔

ہیکنگ اور وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے اجنبی لوگوں کی جانب سے وصول ہونے والی ای میل،فیس بک اور واٹس ایپ کے ساتھ جڑی ہوئی فائلز کو ڈون لوڈ کرنے سے پرہیز کریں، خاص طور پر .ای ایکس ای, زپ, ایس چی آر , وی بی ایس فائلز۔ ان فائلز میں ٹروجن ہارس موجود ہوسکتے ہیں جن کی مدد سے کریکر آپ کے کمپیوٹراور موبائل میں داخل ہوسکتا ہے۔ انٹرنیٹ پر کسی غیر معیاری ویب سائٹ سے کوئی سافٹ وئیر ڈاﺅن لوڈ نہ کریں اس عمل سے کریکر کیلئے آپ کے کمپیوٹر میں داخل ہونے کے دروازے کھل سکتے ہیں۔

ہمیشہ ایک مضبوط پاس ورڈز تشکیل دیں اورباقاعدگی سے اپنے پاس ورڈز تبدیل کرتے رہیں۔ ہمیشہ موبائل ویریفیکیشن الرٹ کو آن رکھیں تاکہ اگر کسی دوسرے کمپیوٹر سے کوئی آپکے اکاﺅنٹ سے آن لائن ہوتو آپ کو الرٹ وصول ہوجائے۔ اگر آپ سفر پر جا رہے ہیں تو اپنے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کی تفصیلات کسی وائی فائی نیٹ ورک کے ذریعے استعمال نہ کیجیے یا پھر ائیرپورٹ پر خدمات مہیا کرنے والوں کاایڈوانس اکاوئنٹ بنا لیجیے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Approved the application of Indian actor Rishi Kapoor
Previous Post بھارتی اداکار رشی کپور کی درخواست منظور
Next Post ڈالر صرف حقیقی خریداروں کو فروخت کیے جائیں
Dollars should only be sold to real buyers

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.