yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
خبریں

کتاب کلچر کیسے زندہ ہوسکتا ہے؟

MH Kazmi February 20, 2017 1 min read
HOW, TO, ALIVE, BOOK, CULTURE, BY, ZAHEER AKHTAR, BEDI
Share this:

پاکستان میں ادبی سرگرمیوں کا دائرہ عموماًادبی میلوں، ادبی کتابوں کی نمائش تک محدود ہو کر رہ گیا ہے، بلاشبہ یہ ادبی سرگرمیاں ادب کے اس قحط کے دور میں حوصلہ افزا کہی جا سکتی ہیں لیکن معاشرے کے مزاج میں تبدیلی کے لیے یہ سرگرمیاں کوئی بامعنی کردار ادا نہیں کر سکتیں۔ پچھلے ہفتے کراچی میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے زیر اہتمام ایک لٹریچر فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا۔

یونیورسٹی پریس کی منیجنگ ڈائریکٹر امینہ سید نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی لٹریچر فیسٹیول کا مقصد پاکستان کی زرخیز، قدیم اور متنوع ثقافتوں اور ادب کو اجاگر کرنا ہے، تاکہ وہ پھلیں پھولیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ کر زیادہ مثبت اثرات مرتب کر سکیں۔ اس افتتاحی تقریب میں امریکا، برطانیہ، اٹلی اور بھارت کے ہائی کمشنر اور کونسلرز نے شرکت کی، ان حضرات نے کہا کہ کراچی میں ہونے والی ان ادبی سرگرمیوں سے ثقافتی اور ادبی سرگرمیوں کو مہمیز ملتی ہے۔

بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرے پاکستان طالبان کے خلاف کارروائیوں میں اچھے اور برے طالبان میں امتیاز نہ کرے، بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان سمیت تمام ممالک سے پرامن تعلقات بحال کرے۔

بھارتی ہائی کمشنر نے دہشت گردی کی روک تھام کے لیے جن خیالات کا اظہار کیا ہے وہ قابل قدر ہیں اور یہ بات درست ہے کہ دہشت گرد صرف دہشت گرد ہوتا ہے، ان میں اچھے اور برے کا امتیاز غیر منطقی ہے، لیکن دنیا کے دوسرے بڑے ملک کے ہائی کمشنر کو اتنا وسیع الذہن ہونا چاہیے کہ وہ صرف دہشت گردی کے خلاف اقدامات تک محدود نہ رہے بلکہ ان کی نظر دہشت گردی کی وجوہات اور محرکات پر بھی ہونی چاہیے۔ اس حوالے سے کیا بھارتی ہائی کمشنر کو یہ علم نہیں کہ مسئلہ کشمیر برصغیر میں دہشت گردی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں جرائم کی تعداد میں جس تیز رفتاری سے اضافہ ہو رہا ہے اس کی روک تھام کے لیے عموماً انتظامی سطح پر ہی اقدامات کیے جا رہے ہیں، چونکہ انتظامیہ کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات میں جرائم کی وجوہات اور محرکات کو پیش نظر نہیں رکھا جاتا جس کی وجہ انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے قانونی اقدامات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوتے۔ اس حوالے سے عمومی جرائم کے علاوہ معاشروں میں جو سماجی جرائم کی وبا ہے، اس کا تدارک بھی سطحی انداز میں قانون کے ڈنڈے ہی سے کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، جس کا نتیجہ خرابیوں میں کمی کے بجائے اضافے کی شکل میں ہی نظر آتا ہے۔

ادب اور شاعری دو ایسے میڈیم ہیں جو معاشرتی بگاڑ میں موثر اور مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ادیب اور شاعر معاشرتی بگاڑ کے محرکات سے واقف ہوتے ہیں اور اس کے طبقاتی محرکات ان کی نظروں میں ہوتے ہیں لہٰذا وہ ان خرابیوں کو دور کرنے کی موثر اور مثبت کوششیں کرتے ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان جیسے پسماندہ ملک میں جہاں سماجی برائیاں معاشرے کو دیمک کی طرح کھا رہی ہیں۔ کیا ادب اور شاعری کو موثر بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں؟

انیس سو ساٹھ کی دہائی میں کراچی میں جرائم کی شرح اس قدر کم تھی کہ عوام رات کو اپنے گھروں کے دروازے کھلے رکھ کر سوتے تھے۔ چوری، ڈاکے، اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں نہ ہونے کے برابر تھیں، اس کی ایک بڑی وجہ یہ تھی کہ ترقی پسند ادب اور شاعری کی رسائی عوام تک تھی۔ کراچی میں کیبن لائبریریوں کا کلچر اس قدر عام تھا کہ کراچی کے محلوں گلیوں میں کیبن لائبریریاں قائم تھیں، جہاں سے عوام ایک آنہ کرائے پر برصغیر کے نامور ادیبوں اور شاعروں کی کتابیں حاصل کرتے تھے، نوجوانوں کا فاضل وقت ادب اور شاعری کے مطالعے میں گزرتا تھا اور جو ادبی کتابیں ان کے ہاتھوں میں ہوتی تھیں وہ آدمی کو انسان بنانے میں بہت موثر کردار ادا کرتی تھیں۔

پاکستان خصوصاً کراچی میں ہر سال ادبی میلے، ادبی کتابوں کی نمائشوں وغیرہ کا اہتمام کیا جاتا ہے، بظاہر یہ تقریبات ادب کے فروغ کا ہی حصہ نظر آتی ہیں لیکن اس قسم کی تقریبات میں شامل ہونے والوں کی تعداد پاکستان کی آبادی کے پس منظر میں بہت محدود نظر آتی ہے۔ امریکا، برطانیہ، اٹلی، بھارت وغیرہ کے نمایندوں نے اپنی تقاریر میں یہ دلچسپ بات کی ہے کہ صرف اسٹیج پر بیٹھے ہوئے لوگ ہی اس فیسٹیول کا حصہ نہیں ہوتے بلکہ وہ لوگ بھی اس فیسٹیول کا حصہ ہوتے ہیں جو مقررین سے سوال پوچھتے ہیں۔

فیسٹیول کی روح رواں امینہ سید نے کہا کہ ’’ہم لاکھوں لوگوں تک ادب کی رسائی کو ممکن بنانے کے لیے ان تقریبات کو استعمال کرتے ہیں‘‘۔ موصوفہ نے یہ بھی کہا کہ ہمیں پاکستان کے دوسرے شہروں سے بھی لٹریچر فیسٹیول منعقد کرنے کی درخواستیں مل رہی ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ شہروں تک فیسٹیول کا دائرہ بڑھائیں۔

پاکستان کی آبادی 20 کروڑ سے زیادہ ہے بیس کروڑ عوام تک ادب کی رسائی نہ ادبی میلوں سے ہو سکتی ہے نہ ادبی کتابوں کی نمائشوں سے نہ ثقافتی فیسٹیولز سے عوام تک ادبی کتابوں کی رسائی کا ایک ہی راستہ ہے کہ کم ازکم صوبائی سطح پر ایک بڑا پبلشنگ ہاؤس قائم کیا جائے جو برصغیر اور دنیا بھر کے ادب سے منتخب ادبی کتابوں کے ترجمے کرے اور ان کے سستے ایڈیشن چھاپ کر ملک گیر سطح پر ادب کی رسائی کا ایک منظم مسئلہ شروع کیا جائے۔

حال ہی میں وزیراعظم نے اکادمی آف لیئرز کو 50 کروڑ روپوں کا ’’تحفہ‘‘ دیا ہے، اگر اس رقم کو پبلشنگ ہاؤسز اور کیبن لائبریریز کے قیام کے لیے استعمال کیا جائے تو نہ صرف کتاب کلچر کے مردہ جسم میں دوبارہ جان پڑ سکتی ہے بلکہ ملک بھر میں پھیلے ہوئے جرائم، دہشتگردی کی لعنتوں کو ختم کرنے میں بھی معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ کاش نام نمود اور کاروبار کے فروغ کے لیے ادب کو استعمال کرنے والے کتاب کلچر کے فروغ میں دلچسپی لے سکیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
PARTICULAR, HUMAN, BEINGS, BY, RAO, MANZAR, HAYAT
Previous Post خصوصی انسان
Next Post مشرق وسطیٰ، دہشت گردی اور پاکستان
MIDDLE, EAST, TERRORISM, AND, PAKISTAN, BY, ZAMURAD, NAQVI

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.