yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

فیس بک پاکستان کے آئندہ الیکشنز کے لیے کتنا بڑا خطرہ ہے؟

Web Editor April 12, 2018 1 min read
How risk big is Facebook for coming elections of Pakistan?
Share this:

حال ہی میں فیس بک کی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل منظر عام پر آیا جس میں فیس بک صارفین کی معلومات کا سیاسی مقاصد کے لیے غلط استعمال کا انکشاف ہوا۔ “کیمبرج اینلیٹکا ریسرچ پروجیکٹ” نے فیس بک صارفین کا ڈیٹا ڈونلڈ ٹرمپ کی مارکیٹنگ ٹیم کو 12لاکھ ڈالرز میں فروخت کیا۔ پہلے تو فیس بک نے اس الزام کو مسترد کر دیا تھا لیکن زیادہ دیر تک وہ اپنی غفلت پر پردہ نہ ڈالے رکھ سکے۔ اسی حوالے سے فیس بک کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ نے پرسوں امریکا کی سینٹ کمیٹی کے سامنے پیشی دی اور سینٹرز کے کڑے سوالات کے جواب دیئے۔ مارک زکربرگ نے صارفین کی معلومات کے غلط استعمال ہونے پر معافی مانگی اور کہا کہ
“میں نے فیس بک شروع کی، میں اس کوچلاتا ہو اور یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں صارفین کی انفارمیشن کو غلط استعمال ہونے سے محفوظ رکھوں”

فیس بک صارفین کی معلومات  کا غلط استعمال پاکستان کے لئے بھی خطرے کی گھنٹی ہے۔ فیسبک ڈیٹا کے ذریعے صارفین کی پسند نہ پسند کا پتہ چلتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ صارفین کی شئیر کی گئی پوسٹس سے ان کی سوچ کی عکاسی ہوتی ہے۔ ان کے ڈیٹا کو استعمال کر کے صارفین کی نفسیات کا پتا چلایا جا سکتا ہے۔ مارک زکربرگ نے بتایا کہ “کیمبرج اینلیٹکا ریسرچ پروجیکٹ” نے ایک اپلیکیشن کے ذریعہ صارفین کی معلومات حاصل کیں اور پھر اُس پر تحقیق کی۔ اپنے اس وضاحتی بیان میں انہوں نے 2018ء میں بھی انفارمیشن کے غلط استعمال کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

2018ء پاکستان میں الیکشن کا سال ہے۔ فیس بک کی جانب سے پاکستان کو بھی محتاط کر دیا گیا ہے۔ فیس بک نے اندیشہ طاہر کیا ہے کہ فیک نیوز اور صارفین کا ڈیٹا چوری کر کے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ فیسبک صارفین کے ڈیٹا کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے فیس بک کو کچھ وقت درکار ہے۔

آج پاکستان میں 4 کروڑ 40لاکھ فیس بک اکاونٹ ہیں۔ لوگ فیس بک کو انفارمیشن حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ سمجھتے ہیں۔ ایک غلط خبر صارفین پر بہت برے انداز سے اثرانداز ہو سکتی ہے۔ یاد رہے کہ ماضی میں بھی پاکستان میں الیکشنز کے دوران دھاندلی کا مسئلہ اٹھایا جاتا رہا ہے۔ صارفین کے ڈیٹا کا غلط استعمال قبل از وقت دھاندلی قرار دی جا سکتی ہے جو جمہوریت کے لئے کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں۔ اس “قبل از وقت” دھاندلی سے عوام کو اپنے نمائندگان کا انتخاب کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ دھاندھلی پاکستان میں ہونے والے الیکشن 2018ء کا رخ کسی بھی سمت میں موڑ سکتی ہے۔

الیکشن 2018ء کو محفوظ بنانے کے لئے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غط خبروں اور ایسی تمام ایپلیکشنز جو صارفین کا ڈیٹا حاصل کرتی ہیں، ان کی سخت نگرانی کرنے کی ضرورت ہے۔ فیس بک پر موجود فیک اکائونٹس کو بھی بلاک کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کوئی بھی اپنی خفیہ شناخت کا فائدہ اٹھا کر سنسنی خیزی نہ پھیلا سکے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ فیس بک کس حد تک صارفین کے ڈیٹا کے غلط استعمال کو روک سکتا ہے تاکہ رواں سال مختلف ملکوں میں ہونے والے الیکشنز پر پڑنے والے فیس بک کے غلط اثرات کو روکا جا سکے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Complete strike on martyrdom of four innocent youth in occupied Kashmir
Previous Post مقبوضہ کشمیر میں 4 بے گناہ نوجوانوں کی شہادت پر مکمل ہڑتال
Next Post بچنا زرا مشکل ہے صاحب
It's hard to survive sir

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.