yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بڑا تہلکہ:کشمیر میں 8 لاکھ سے زائد تعینات بھارتی فوجی میں وقفے وقفےسے کتنا اضافہ کر دیا گیا؟ بھارتی فوج نے کشمیر میں مسلمانوں کے قتل عام کی تیاریاں مکمل کرلیں

MH Kazmi August 18, 2019 1 min read
how, much, indian, forces, increased, by, the, time, in, Kashmir, Indian, Army, prepared, for, crack down, in, Kashmir
Share this:

how, much, indian, forces, increased, by, the, time, in, Kashmir, Indian, Army, prepared, for, crack down, in, Kashmir

جموں کشمیر(ویب ڈیسک)مقبوضہ جموں کشمیر برصغیر پاک وہند کی تقسیم سے ہی مسلسل بھارتی حکومت، فوج اور ایجنسیوں کے رحم و کرم پر ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں روزانہ جنازے اٹھنا معمول کی بات ہے۔ جب دنیا کے نام نہاد جمہوریت کے دعوے داروں کا دل چاہتا ہے اس جنت نظیر وادی میں انسانوں کا قتل و غارت گری، املاک

کی تباہی ، وسائل کی لوٹ مار اور کشمیریوں کے خون پسینے کی کمائی لوٹ کر بھارت لے جاتے ہیں۔قدرتی طور پر بھی وادی لہو رنگ بھارت کے ساتھ کسی صورت نہیں ملتی۔ مقبوضہ کشمیر کے تمام دریا پاکستان کی جانب بہتے ہیں،ایک ساتھ عید، ایک جیسا موسم، زبان، تہذیب و ثقافت پاکستان کے ساتھ ملتی ہے، ہر کشمیری کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے، کشمیری عوام بھارتی ظلم و ستم کے باوجود پاکستان کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتی آ رہی ہے۔مودی حکومت نے برسراقتدار آتے ہی کشمیریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ گذشتہ پانچ سال میں ظلم وبربریت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، تاریخ سوز مظالم اتنے شدید کیے گئے کہ بھارت کے اندر سے شدید احتجاج کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے شعبہ انسانی حقوق کی جانب سے مختصر وقت میں بھارتی مظالم پر دو رپورٹس جاری کی جا چکی ہیں لیکن دنیا کے بدترین دہشتگردوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔مودی حکومت نے دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں تحریک آزادی کو کچلنے کے لیے منصوبہ بندی کر لی، جس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مشیر برائے قومی سلامتی اجیت دوول نے گزشتہ ماہ آخر پر مقبوضہ کشمیر کا تین روزہ دورہ کیا۔ اجیت دوول کے بھارت پہنچتے ہی مزید 50 ہزار فوجی جموں کشمیر میں تعینات کرنے کا فیصلہ کرنے کے فوری بعد سے ہی فوج مقبوضہ وادی انتہائی تیز رفتاری سے پہنچائی جا رہی ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آج تک بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں موجود اپنی فوج کی درست تعداد نہیں بتائی، بھارت کی جانب سے ہمیشہ اقوام متحدہ سمیت کسی بھی عالمی ادارے کے وفد کو مقبوضہ وادی کا دورہ نہیں کروایا گیا عین ممکن ہے کہ 50 ہزار کی بجائے لاکھوں مزید فوجی وادی کشمیر میں تعینات کیے جا چکے ہیں۔

ایک جائزہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ سے زائد بھارتی فوجی پہلے سے تعینات ہیں جن کی تعداد میں وقفے وقفے اضافے کے اب تک یہ تعداد 10 لاکھ کے لگ بھگ پہنچ چکی ہے۔ عالمی برداری کی جانب اچانک بغیر کسی وجہ بھاری تعداد میں فوج کی تعیناتی پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے جموں و کشمیر پالیسی پلاننگ گروپ نے نریندر مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرنے کی کوششوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔کانگریس کے جموں و کشمیر پالیسی پلاننگ گروپ کا اجلاس سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ وزارت داخلہ اور مقبوضہ کشمیر حکومت کے اقدامات کے بارے میں رپورٹس انتہائی تشویش ناک ہیں جو حکومت کے ارادوں سے متعلق بےچینی و خدشات پیدا کررہی ہیں۔اجلاس میں کہا گیا کہ مقبوضہ وادی میں بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی، سری امرناتھ یاترا کے لیے جانے والوں کی تعداد میں کمی اور سیاحوں، یاتریوں اور دیگر شہریوں کے لیے غیر ضروری ہدایات کی وجہ سے انتہائی عدم تحفظ اور خوف کا ماحول پیدا ہورہا ہے۔جموں و کشمیر پالیسی پلاننگ گروپ نے حکومت پر زور دیا کہ وہ کوئی ایسا فیصلہ نہ کرے

جس سے بحران پیچیدہ ہوجائے۔ گذشتہ کئی ہفتوں سے مقبوضہ کشمیر میں کسی بڑی کارروائی کی اطلاعات ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کشمیری خوف و ہراس کی گرفت میں ہیں۔اگرچہ کٹھ پُتلی حکومت کا کہنا ہے کہ سب ٹھیک ٹھاک ہے لیکن حکومتی سطح پر بعض اعلانات اور فوجی نقل و حمل مزید افواہوں کا باعث بن رہی ہیں۔ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کی 15ویں کور کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل جے ایس ڈھلون، کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ اور سی آر پی ایف کے اے ڈی جی ذوالفقار حسن نے مشترکہ پریس کانفرنس میں ان اطلاعات کی تردید کی ہے لیکن اس پریس کانفرنس کے فوراً بعد داخلہ کے پرنسپل سیکرٹری شیلین کابرا نے ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں امرناتھ یاترا کے لیے آئے یاتریوں اور سیاحوں کو فوراً وادی چھوڑنے کے لئے کہا گیا ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے ’موجودہ سکیورٹی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یاتریوں اور سیاحوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ وادی میں اپنا قیام مختصر کر کے فوراً واپس لوٹ جائیں۔‘ حالانکہ ڈی جی پولیس دلباغ سنگھ نے بتایا کہ اضافی فورسز کی تعیناتی ایک معمول کا عمل ہے جسے میڈیا میں مبالغہ آمیز اعداد و شمار کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے تاہم اصرار کے باوجود انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ کتنی اضافی فورسز کو تعینات کیا جا رہا ہے۔گذشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر چلنے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی بھارتی آئین میں خصوصی پوزیشن کو ختم کیا جائے گا اور ممکنہ عوامی ردعمل کو روکنے کے لئے فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ تاہم بعد میں مقبوضہ جموں کشمیر کے گورنر نے کہا کہ آئین کی دفعہ 35- اے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں ہو گی۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
bilawal bhutto, and, shehbaz shareif, told, molana fazal ur rahman, that, they, could, not, do, for, him, anymore
Previous Post ’’مولانا صاحب ہم آپ کا اس کام میں بلکل ساتھ نہیں دے سکتے۔۔۔۔ ‘‘بلاول بھٹو اور شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کو دوٹوک جواب دے دیا
Next Post اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی فلم ”بے واچ“ کی پروموشن کے دوران انکشاف کیا ہےکہ ان کے والد اشوک چوپڑا نے انہیں گلے میں پہننے کیلئے ایک چین دی تھی جس میں لگے لاکٹ میں آیت الکرسی لکھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے والد نے انہیں یہ چین اس لئے دی تھی
Pariyanka Chopra, wears, locket, written, Quran, around, her, neck

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.