yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ووٹ بینک کی سیاست آخر کب تک؟

Web Editor December 5, 2017 1 min read
How long vote bank politics?
Share this:

یشتر سیاستدان، سابق فوجی و سول آفیسرز اور ان کے پیروکار تحریک انصاف حکومت کی کارکردگی اور دعوؤں کاجائزہ لیتے وقت کئی بنیادی حقائق نظر انداز کر دیتے ہیں۔

بیشتر سیاستدان، سابق فوجی و سول آفیسرز اور ان کے پیروکار تحریک انصاف حکومت کی کارکردگی اور دعوؤں کاجائزہ لیتے وقت کئی بنیادی حقائق نظر انداز کر دیتے ہیں۔ بات کچھ اس طرح کی جاتی ہے کہ جیسے تحریک انصاف کے پاس جادو کی چھڑی ہو جس سے وہ صوبے اور نواحی علاقے کو لگنے والے زخم بھرسکتی ہے، وہ زخم جوکہ عشروں سے جاری خواص کی ماڈل گورننس کا نتیجہ ہیں جس میں عام آدمی کے بجائے حکمران سول و ملٹری اشرافیہ کا زیادہ خیال رکھا جاتا ہے ۔ یہی شور اس وقت مچایا گیا جب وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے اکوڑہ خٹک کے دارالعلوم حقانیہ کو 30 کروڑ روپے کا عطیہ دیا۔یہ کہنا بے جا نہیں کہ دارالعلوم حقانیہ اور دیگر مدارس جس طرح کی تعلیم دیتے ہیں، طلبہ کو قرون وسطیٰ کے دور کی فرسودہ سوچ سے باہر نہیں نکال سکتی؛ نہ ہی یہ نظام تعلیم طلبہ میں تنقیدی سوچ پیدا کر سکتا ہے۔اگر معاشرے کے پسماندہ طبقے کے بچے گلے سڑی تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں تو یہ معاشرے اور ریاست کی اجتماعی ناکامی ہے۔ اس کے بعد یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ صرف پی ٹی آئی نہیں بلکہ تقریباً تمام سیاستدانوں کی توجہ اپنے ووٹ بینک کے تحفظ اور اسے توسیع دینے پر ہوتی ہے اور یوں وہ خوف اور مصلحت پسندی کے یرغمال ہیں۔

پنجاب کے اوقاف و زکوٰۃ فنڈز کا ایک حصہ کالعدم تنظیم سے وابستہ مدارس کو براہ راست یا بالواسطہ ملتا ہے ، ان کے نام لیں تو ریاست کی دریا دلی سے مستفید ہونے کیلئے موجود ہونگے ؛ ۔دوسری بات یہ ہے کہ معاشرے میں عمومی طور پر مذہب کی چھاپ اس قدر گہری ہو چکی ہے کہ کوئی سیاستدان مذہبی قو ت سے براہ راست ٹکر لے کر اپنے پیر پر گولی مارنے کی جرات نہیں کر سکتا، بھلے اس کا مقصد نیک ہی کیوں نہ ہو۔ اس کی تازہ مثالیں لاہور اور فیض آباد کے دھرنے اور سابق وزیر قانون کی سوشل میڈیا پر منت سماجت سے بھرے پیغامات ہیں۔ شریف خاندان ان دنوں جس طرح اپنے گھر میں میلاد کی تقریبات میں شرکا کی خاطر مدارات کر رہا تھا۔تیسری بات یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور ان کی پارٹی سے وابستہ سینکڑوں مدارس کو براہ راست یا بالواسطہ ریاست سے فنڈنگ ہوتی ہے ۔ آج تک کسی نے پی پی پی اور ن لیگ کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کی سرپرستی کی جانب اشارہ نہیں کیا جو 1980 کی دہائی سے تسلسل کیساتھ ہو رہی ہیں۔ بھٹو، زرداری، شریف کے علاوہ جی ایچ کیو کی سیاسی مصلحت پسندی سے بھی سب سے زیادہ مولانا فضل الرحمن مستفید ہوئے ہیں؛ جنرل پرویز مشرف جب صوبائی اسمبلی توڑنے سے مولانا فضل الرحمن کو روکنا چاہتے تھے ، انہوں نے مولانا کو ہمنواؤں سمیت عمرے پر سعودی عرب بھجوا دیا تھا۔

چوتھی بات یہ ہے کہ کراچی اور دیہی سندھ کے مبصرین اور تجزیہ کار یہ حقیقت نظر انداز کرکے کہ سندھی وڈیروں، جاگیرداروں اور ایم کیو ایم نے کس طرح دھونس کے ذریعے محصور ووٹروں کے بل پر اپنی د کانیں چمکائیں، کراچی والے اچھی طرح سب کچھ جانتے ہیں ، اس لئے وہ ایم کیو ایم یا پی پی پی جنہوں نے کراچی اور دیہی سندھ کو کچرے کے ڈھیر میں بدل دیا کے بجائے پی ٹی آئی کا خیرمقدم کرنا زیادہ پسند کریں گے ۔ غیر ریاستی عناصر کی سرپرستی غلط ہی نہیں ، خطرناک بھی ہے ، یہ عناصر پاکستانیوں کی اکثریت کے طرز زندگی کے حامی نہیں ہو سکتے مگر اس مدرسہ سوچ کا کیا جائے جو معاشرے میں پائی جاتی ہے اور عشر وں سے ذہن نشینی کا نتیجہ ہے ۔مخلص پاکستانی کی حیثیت سے ہمیں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو پاور پالیٹکس سے دور رکھنا چاہیے جس سے دونوں خطے بری طرح متاثر ہوئے اور ان کی سماجی و سیاسی نشوو نما میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔دونوں صوبے خصوصی توجہ اور وسائل کے حق دار ہیں جو گزشتہ کئی دہائیوں کی اندھیر نگری اور کشمکش کے نتائج پر قابوپانے میں ان کی معاونت کریں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
NTS entry test case: The decision of the provincial government banned declared
Previous Post این ٹی ایس انٹری ٹیسٹ کیس: صوبائی حکومت کا فیصلہ کالعدم قرار
Next Post بے ہنگم ٹریفک، بے ڈھنگی تعمیرات: ہم کب بدلیں گے؟
Haphazard traffic, dumb construction: when will we change?

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.