yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مقبوضہ کشمیر کو بلاول کس طرح آزاد کروا سکتے ہیں ؟ سابق صدر نے دنگ کر ڈالنے والی چال بتادی

MH Kazmi August 21, 2019 1 min read
How can Bilawal liberate occupied Kashmir? The former president described the staggering tactic
Share this:

How can Bilawal liberate occupied Kashmir? The former president described the staggering tactic

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ بھارتزیادہ دیرکشمیرپرقابض نہیں رہ سکتا، مقبوضہ کشمیر کی آزادی بلاول بھٹو کا مشن ہے،موجودہ حالات میں صدر اور وزیراعظم کو بااثر شخصیات سے ملنا چاہیے تھا،مودی سے امن کی امید رکھنے والے احمق ہیں۔ انہوں نے آج پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ صدر مملکت اوروزیراعظم کو چاہیے تھا کہ موجودہ حالات میں بااثرعالمی رہنماؤں سے ملنے جاتے۔آصف زرداری نے کہا کہ کہا جا رہا تھا کہ مودی جیتے گا تومسئلہ کشمیرحل ہوگا۔ کیا انہوں نے خواب دیکھا تھا کہ مودی کے جیتنے سے امن آئیگا۔ مودی سے امن کی امید رکھنے والے احمق ہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ بھارت زیادہ دیرکشمیرپرقابض نہیں رہ سکتا۔مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت تڑپ رہی ہے۔ سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی بلاول بھٹوزرداری کا مشن ہے۔دوسری جانب اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو جیل میں اے کلاس سہولیات دینے کی درخواستیں خارج کر دی ہیں۔ احتساب عدالت میں راہداری ریمانڈ کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی ۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو جیلمیں اے کلاس دینے کی درخواستوں پر سماعت شروع ہوئی تو فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ فریال تالپور دو بار میئر، ایم این اے رہ چکی ہیں ، اور اب ایم پی اے ہیں، سابق صدر کو تمام عمر کیلئے یہ تمام سہولیات آئین پاکستان دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری دل کے مریض ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے نیب کسٹڈی میں بھی آصف زرداری کو ایک اٹینڈنٹ ساتھ رکھنے کی اجازت دی تھی۔انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان بننے سے قبل بھی اس وقت کی ٹرائل کورٹ نے آصف زرداری کو اے کلاس کی سہولت دی تھی۔انہوںنے کہاکہ آصف زرداری اب ممبر قومی اسمبلی ہیں اور صدر پاکستان بھی رہ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری عدالت کی کسٹڈی میں ہیں یہ عدالت ہی ان کو اے کلاس کی سہولت دے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ انتظامیہ کا معاملہ نہیں، ہم بھیک نہیں مانگ رہے، یہ اس عدالت کا استحقاق ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے راہداری ریمانڈ پر نیب کو تو کوئی اعتراض نہیں۔ پراسیکیوٹر نیب سر دار مظفر نے کہاکہ راہداری ریمانڈ پر نیب کا اعتراض ہے۔انہوںنے کہاکہ راہداری ریمانڈ کے لئے طریقہ کار مختلف ہے، ملزم عدالت میں درخواست دائر نہیں کر سکتا۔انہوںنے کہاکہ اسپیکر حکومت کے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کرتا ہے، یہ درخواست اس عدالت میں قابل سماعت نہیں۔انہوںنے کہاکہ سپیکر کا حکم متعلقہ اتھارٹی کے لئے کافی ہے، اس عدالت کا تعلق نہیں۔فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ اس سے قبل بھی نیب فریال تالپور کو راہداری ریمانڈ پر نہیں بھیج رہا تھا تو ہم نے عدالت میں درخواست دی۔ فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ درخواست دائر کرنے پر نیب راہداری ریمانڈ لے کر اس عدالت آ گیا۔سر دار مظفر نے کہاکہ جیل میں اے اور بی کلاس کا رول ختم کر دیا گیا، اب بہتر سہولت بیٹر کلاس ہے۔ پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ کھوسہ صاحب کہتے ہیں ہم حکومت سے بھیک نہیں مانگیں گے لیکن انہیں متعلقہ فورم پر آئی جی پرزنز کو درخواست دینی پڑے گی۔پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ آئی جی پرزنز درخواست کو 24 گھنٹے میں آئی جی ہوم ڈیپارٹمنٹ کو منتقل کریگا۔سر دار مظفر عباسی نے کہاکہ درخواست گزار کی جانب سے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو کوئی درخواست نہیں دی گئی۔انہوںنے کہاکہ بیٹر کلاس کے قیدیوں کو بھی سہولتیں عام قیدیوں کی طرح کی ہی ملتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ بیٹر کلاس کے قیدی دیگر سہولتیں اپنے اخراجات پر حاصل کر سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جیل کی سہولیات کا اس عدالت سے تعلق نہیں، یہ درخواست قابل سماعت نہیں۔لطیف کھوسہ نے کہاکہ آصف علی زرداری ابھی ملزم ہیں مجرم نہیں، متعلقہ عدالت میں معاملہ اٹھائیں گے کہ جرم ثابت ہونے سے پہلے کسی کو جیل میں نہیں رکھا جا سکتا۔ لطیف کھوسہ نے کہاکہ جرم ثابت نہ ہونے پر جیل میں گزارا گیا قیمتی وقت کوئی نہیں لوٹا سکتا۔ لطیف کھوسہ نے کہاکہ بنیادی حق زندگی ہے، اور کسی کی زندگی کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
For the students, it announced that the citizens were happy
Previous Post طلباء و طالبات کے لیے ایسا اعلا ن کر دیا کہ شہریوں کا دل خوش ہو گیا
Next Post ‘‘ اگر کسی کو آرمی چیف بنایا جاتا تو امریکہ نے کیا کرنا تھا؟ عامر متین کا تہلکہ خیز انکشاف
"What would America have done if someone had been made Army Chief?" Spectacular Discovery of Aamir Matin

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.