yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • مال برداروں نے کرایہ 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا، حکومتی وعدے پورے نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کی وارننگمال برداروں نے کرایہ 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا، حکومتی وعدے پورے نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کی وارننگ
    • پنجاب میں مون سون کی آخری بارشوں کا الرٹ جاری، 17 ستمبر تک متعدد اضلاع متاثر ہونے کا امکانپنجاب میں مون سون کی آخری بارشوں کا الرٹ جاری، 17 ستمبر تک متعدد اضلاع متاثر ہونے کا امکان
    بین الاقوامی خبریں
    • باب المندب پر حوثیوں کا بڑا زمینی حملہ، عالمی تیل کی تجارت کو شدید خطرات لاحقباب المندب پر حوثیوں کا بڑا زمینی حملہ، عالمی تیل کی تجارت کو شدید خطرات لاحق
    • شمالی کوریا کا تازہ بیلسٹک میزائل تجربہ، وونسان سے متعدد مختصر فاصلے کے میزائل داغے گئےشمالی کوریا کا تازہ بیلسٹک میزائل تجربہ، وونسان سے متعدد مختصر فاصلے کے میزائل داغے گئے
    شوبز
    • کترینہ کیف کو کیریئر کے آغاز میں ڈانسنگ میں صفر کہا گیا، کوریوگرافر بوسکو کا انکشافکترینہ کیف کو کیریئر کے آغاز میں ڈانسنگ میں صفر کہا گیا، کوریوگرافر بوسکو کا انکشاف
    • پیرس میں سیلین ڈیون کے کرااوکے ایونٹ نے ہزاروں شائقین کا دل جیت لیاپیرس میں سیلین ڈیون کے کرااوکے ایونٹ نے ہزاروں شائقین کا دل جیت لیا
    مقامی خبریں
    • پنجاب میں مون سون کی آخری بارشوں کا الرٹ جاری، 17 ستمبر تک متعدد اضلاع متاثر ہونے کا امکانپنجاب میں مون سون کی آخری بارشوں کا الرٹ جاری، 17 ستمبر تک متعدد اضلاع متاثر ہونے کا امکان
    • لاہور ہائی کورٹ کا تاریخی فیصلہ: افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے اور امتحانات منسوخ کرنے پر پابندیلاہور ہائی کورٹ کا تاریخی فیصلہ: افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے اور امتحانات منسوخ کرنے پر پابندی
    کاروبار
    • مال برداروں نے کرایہ 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا، حکومتی وعدے پورے نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کی وارننگمال برداروں نے کرایہ 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا، حکومتی وعدے پورے نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کی وارننگ
    • مشرقِ وسطیٰ کی بڑھتی کشیدگی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کا دباؤ دوسرے روز بھی برقرارمشرقِ وسطیٰ کی بڑھتی کشیدگی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کا دباؤ دوسرے روز بھی برقرار
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

بلیک باکس سے طیارہ حادثے کی تحقیقات میں کیسے مدد ملتی ہے؟

MH Kazmi May 30, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد — کسی بھی فضائی حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران جو پہلا کام کیا جاتا ہے وہ عام طور پر ‘بلیک باکس’ کی تلاش ہوتی ہے تاکہ حادثے کی وجوہات کا پتا لگایا جا سکے۔ بائیس مئی کو پی آئی اے کا لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ جب لینڈنگ سے چند لمحے قبل آبادی پر گر تباہ ہوا تو امدادی کارروائیوں کے دوران بلیک باکس کی تلاش بھی جاری تھی۔ پاکستان کے وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے جمعرات کو تصدیق کی کہ بدقسمت طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے۔ اس حادثے میں عملے کے آٹھ ارکان سمیت 97 افراد ہلاک ہو گئے تھے جب کہ دو مسافر معجزانہ طور پر اس حادثے میں محفوظ رہے تھے۔ حادثے کی ممکنہ وجوہات کے حوالے سے پاکستان میں تبصروں اور تجزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ البتہ ایوی ایشن ماہرین کہتے ہیں کہ طیارے کا بلیک باکس ہی حادثے کی درست وجوہات کے تعین میں مدد دے سکتا ہے۔

HOW, BLACK BOX, OF, PLANES, HELP, IN, INVESTIGATION, OF, ACCIDENTS

بلیک باکس ہے کیا؟

پاکستان ایئر لائنز پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) کے جوائنٹ سیکریٹری اور ایئر بس اے 320 کے پائلٹ قاسم قادر کے بقول جہاز کا یہ پرزہ نام کی طرح کالا نہیں ہوتا۔ لیکن یہ دو حصوں، ڈیجیٹل فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر (ڈی ایف ڈی آر) اور کاک پٹ وائس ریکارڈ (سی وی آر) پر مشتمل ہوتا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر عابد راؤ نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ پہلے یہ ریکارڈنگ اور ڈیٹا صرف آخری 30 منٹ کی پرواز تک محدود ہوا کرتا تھا۔ لیکن وقت کے ساتھ اس میں بہتری آئی اور اب اس میں زیادہ طویل ریکارڈنگز موجود ہوتی ہیں۔ لہذٰا یہ حادثے کی وجوہات جاننے میں مدد دیتا ہے۔

EXPERTS SAYS BLACK BOX ALSO HAVING DETAILS OF ALL HAPPENINGS IN PLANE DURING FLIGHT

ڈی ایف ڈی آر اور سی وی آر کیا معلومات دیتے ہیں؟

عابد راؤ کا کہنا تھا کہ ڈی ایف ڈی آر اور سی وی آر کی مدد سے ماہرین ایک طرح سے پرواز کے دوران ہر گفتگو اور پائلٹس کے ہر اقدام کا ازسر نو جائزہ لیتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے زیادہ سے زیادہ تیکنیکی تفصیلات درکار ہوتی ہیں جو بلیک باکس فراہم کرتا ہے۔ کیپٹن قاسم کے مطابق فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر میں اس پرواز کی تمام تیکنیکی سرگرمیوں کا مکمل ریکارڈ ہوتا ہے۔ یعنی کس موقع پر انجن تھرسٹ کی پوزیشن کیا تھی؟ لینڈنگ گیئر کے استعمال، جہاز کے فلیپس اوپر نیچے کیے جانے تک کی تفصیلات اسی ڈیٹا کا حصہ ہوتی ہیں۔ لیکن ان کے بقول یہ تمام معلومات کوڈ کی شکل میں موجود ہوتی ہیں جن کو ڈی کوڈ کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کیوں کہ ایئر بس کے ساتھ حادثہ پیش آیا ہے تو اسے بنانے والی کمپنی ہی اس کوڈ کو ڈی کوڈ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ماہرین کے بقول کاک پٹ وائس ریکاڈر میں اس گفتگو کی عام ریکارڈنگ ہوتی ہے جو کاک پٹ میں پایلٹس کے درمیان ہوتی ہے یا پھر جو ایئر ٹریفک کنٹرول روم سے کی جا رہی ہوتی ہے۔

SAMPLE OF A BLACK BOX

کیپٹن قاسم قادر کا کہنا تھا کہ یہ معلومات بہت اہم ہوتی ہیں کیوں کہ ان سے نہ صرف حادثے سے پہلے کی صورتِ حال کا پتا چلتا ہے۔ بلکہ اس گفتگو میں طیارے کو اس سے قبل پیش آنے والے تیکنیکی مسائل کی بھی تفصیل ہوتی ہے۔ جو لامحالہ تحقیقات میں مددگار ہوتی ہے۔
سی وی آر ہو یا ڈی ایف ڈی آر، دونوں کی مدد سے ماہرین ان وجوہات کا تعین کرنے کی کوشش کرتے ہیں جن کی وجہ سے حادثہ پیش آتا ہے۔ کیپٹن قاسم قادر کے مطابق ان معلومات کو اکٹھا کرنے کا مقصد ہرگز کسی پر الزامات لگانا یا حادثے کا ذمہ دار ٹھیرانا نہیں ہوتا۔ بلکہ ان کی مدد سے اس مخصوص طیارے کی تیاری میں ممکنہ نقص، اس میں کسی فنی خرابی کو دُور کرنا اور پائلٹس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہوتا ہے۔

بلیک باکس تباہ کیوں نہیں ہوتا؟

یہ ایک عام سوال ہے جو اکثر افراد کرتے ہیں کہ اتنی تباہی اور سیکڑوں جانوں کے ضائع ہو جانے کے بعد بھی صرف یہی معلومات کیسے محفوظ رہتی ہیں؟ اس کا جواب دیتے ہوئے کیپٹن قاسم نے بتایا کہ اس باکس کی ساخت جہاز سے بالکل مختلف ہوتی ہے یہ آگ اور شدید دباؤ کو سہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ لیکن کیپٹن قاسم نے بتایا کہ طیارہ زیادہ بلندی سے زمین پر گرا ہو تو معلومات ضائع ہونے کا بھی خدشہ ہوتا ہے۔ پی آئی اے کا طیارہ کیوں کہ نچلی پرواز کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا تو غالب امکان ہے کہ تمام ڈیٹا محفوظ ہو گا۔ کیپٹن قاسم نے بتایا کہ ماضی میں ایسے کئی حادثے پیش آ چکے ہیں جن میں بلیک باکس نہیں مل سکا۔ اس لیے یہ بھی نہیں کہا جا سکتا کہ یہ پرزہ ہمیشہ ہی مل جاتا ہے۔

کیا جہاز کی ساخت بلیک باکس جتنی مضبوط نہیں ہو سکتی؟

ذہن میں اٹھنے والے اس سوال کے جواب میں کیپٹن قاسم نے کہا کہ جہاز کی تیاری میں استعمال ہونے والا مواد اس بلیک باکس کے مقابلے میں کئی درجے کم وزنی ہوتا ہے۔ لہذٰا کسی طور بھی اس کی بناوٹ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی ورنہ طیارہ پرواز ہی نہیں بھر سکے گا۔ عابد راؤ کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ طیارہ سازی میں جدت آ رہی ہے۔ اُن کے بقول 1950ء اور 1960ء کی دہائی میں جہازوں کے پر آج کے مقابلے میں کہیں زیادہ وزنی اور ناپائیدار ہوتے تھے۔ آج کل طیارہ ساز کمپنیاں ایسا میٹریل استعمال کرتی ہیں جو مضبوطی کے ساتھ ساتھ ہلکا بھی ہوتا ہے، لہذٰا بلیک باکس کی طرز پر جہاز کی باڈی نہیں بنائی جا سکتی۔ خیال رہے کہ پی آئی اے طیارے کا بلیک باکس لینے اور جائے حادثہ کا معائنہ کرنے ایئر بس کی ٹیم بھی کراچی آئی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیک باکس کے ذریعے معلومات کی فراہمی میں کئی ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post ہمارے عام آدمی 2 سے 4 کروڑ میں بک رہے ہیں، حسان نیازی
Next Post بھارت, مبینہ پاکستانی جاسوس کبوتر کو تفتیش اور عالمی میڈیا میں مضحکہ خیز تبصروں کے بعد باعزت بری کردیا گیا

Related Posts

مال برداروں نے کرایہ 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا، حکومتی وعدے پورے نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کی وارننگ

مال برداروں نے کرایہ 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا، حکومتی وعدے پورے نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کی وارننگ

September 12, 2026
پنجاب میں مون سون کی آخری بارشوں کا الرٹ جاری، 17 ستمبر تک متعدد اضلاع متاثر ہونے کا امکان

پنجاب میں مون سون کی آخری بارشوں کا الرٹ جاری، 17 ستمبر تک متعدد اضلاع متاثر ہونے کا امکان

September 12, 2026
باب المندب پر حوثیوں کا بڑا زمینی حملہ، عالمی تیل کی تجارت کو شدید خطرات لاحق

باب المندب پر حوثیوں کا بڑا زمینی حملہ، عالمی تیل کی تجارت کو شدید خطرات لاحق

September 12, 2026
شمالی کوریا کا تازہ بیلسٹک میزائل تجربہ، وونسان سے متعدد مختصر فاصلے کے میزائل داغے گئے

شمالی کوریا کا تازہ بیلسٹک میزائل تجربہ، وونسان سے متعدد مختصر فاصلے کے میزائل داغے گئے

September 12, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.