yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ہوٹل

Yes 1 Webmaster March 2, 2016 1 min read
Hotel
Share this:
Hotel
Hotel

تحریر: ڈاکٹر بی اے خرم
پاکستان کی پہلی سائکو تھرلر فیچر فلم، جو کہ ”لالی ووڈ” کی” پہلی بالی ووڈ ”ایوارڈ’ یافتہ فلم بھی ہے، ”ہوٹل” پاکستان کے سینماؤں میں نمائش کے لیے تیار ہے جو کہ 08اپریل 2016ء کو پیش کر دی جائے گی پاکستان میں معروف فلمی ڈسٹری بیوٹرو ریلیزنگ کمپنی آئی ایم جی سی کے سربراہ شیخ امجد رشید اور فلم کے رائٹر و ڈائریکٹر خالد حسن خان کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے جس میں پاکستان میں ریلیز کرنے کے حقوق کمپنی کو دے دیئے گئے اور دیگر امور طے پائے، واضح رہے یہ پاکستان کی پہلی فلم ہے کہ جس کو دسمبر 2013ء میں بھارت کے شہر میں منعقدہ ” تیسرے بین الاقوامی دہلی فلم فیسٹیول” میں دو سو پچاس فلموں میں ”بہترین فلم” کے ایوارڈ دیا گیا اور یہی نہیں بلکہ منتخب فلموں میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی ”ہوٹل” کی اداکارہ ”میرا” کے نام ہوا، ایک برس سے اخبارات، الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیاپر جس طرح سے اس فلم کی تشہیر کی گئی، وہ قابل تعریف رہی اور اس جیسی پبلسٹی لالی ووڈ میں پہلی بار ”ہوٹل” نے کی جو قابل ستائش ہے ، گزشتہ برس فلم کی تیاری کے سلسلے میں اداکاروں کی ریہرسلز کئی ماہ جاری رہیں اور پھر مقررہ وقت میں کراچی سمیت پاکستان کے علاوہ بھارت میں کچھ مناظر فلمبند کیئے گئے ،

فلم میں بحیثیت اسسٹنٹ ڈائریکٹر طلال فرحت نے کاسٹنگ جیسے اہم شعبے سمیت دیگرتیکنکی شعبوں میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں انجام دیں،۔ فلم میں فلمسٹار میرا کے ساتھ جیسمین سنڈلس، ویام دامنی، نجلہ سمیت دیگر نئے ستاروں نے اپنی بھرپور پرفارمنس دی ہے۔میرا کے ساتھ ہیروکا رول ہمایوں گیلانی نے ادا کیا فلم کا پریمیئر کراچی میں اپریل کی شروع کی تاریخوں میں متوقع ہے اس سلسلے میں میرا کراچی سے ہی فلم کی پروموشن کا آغاز کریں گی اوروہ ان دنوں کراچی میں قیام پذیر ہیں۔فلم کے مرکزی کردار فلم اسٹار میرا نے ادا کیاجب کہ ان کے ساتھ مسکان جے، صادق امین، نیہا، طارق جمال،بیلہ،ہمایوں،نوید بلوچ، فرخ دربار،نبیل،ذکیہ خان، بابراسلم، اکبر خان اورمرحوم انیس راجہ کے ساتھ خصوصی طور پر ڈاکٹر عالیہ امام سمیت دیگر فنکاروں نے پہلی بار بڑے اسکرین پر کام کیا،

یہی نہیں دوستی اور خیرسگالی کے جذبات کو دیکھتے ہوئے ہالی ووڈ کی سنگر جیسمین سنڈلس نے بھی فلم میں ”موم بتی” گانے کو شامل کیا گیااور اس طرح سے جیسمین سنڈلس نے لالی ووڈانڈسٹری میں قدم رکھ دیا ، یہ گانا گزشتہ برس کراچی کے پریس کلب میں دیوالی کے موقع پر پاکستان اور بھارت کو مشترلہ طور پر ملنے والے ”نوبل انعام یافتہ” ملالہ یوسف زئی اورکیلاش سدھارتی کو ڈیڈیکیٹ کیا گیا، فلم میں دو گانے شامل کیے گئے ہیں ”لکشمی ہوں میں” اور ”موم بتی دی لو وچ” فلم کا خاصہ ہیں” موم بتی” کو بالی ووڈ سنگر جیسمین سنڈلیس گایا ہے جو اس سے قبل سلمان خان کی ”کک” فلم کا مشہور گانا ”ڈیول میرا یار” سے پہلے ہی شہرت پاچکی ہیں

وہ پہلی بار کسی پاکستانی فلم میں گاتی ہوئی نظر آئیں گی ”ہوٹل” فلم گزشتہ برس سے مختلف حوالوں سے میڈیامیں زیر بحث رہی مگر ان ناقدین کی امیدیں یقیناًدم توڑ گئیں ہونگی جن کا کہنا یہ تھا کہ ماضی میں جس طرح سے دوسری فلمیں ریلیز نہیں ہو سکیں اسی طرح یہ بھی ڈبے میں بند ہوجائے گی، فلم کے ڈ ائریکٹرخالد حسن خان کی شروع سے خواہش تھی کہ ”ہوٹل” کو بین الاقوامی سطح پذیرائی حاصل ہو جو کہ انہیں بھارت سے دو بین الاقوامی ایوارڈز کی صورت میں مل گئی اور ”بہترین فلم اور بہترین اداکارہ” کے ایوارڈز جیتنے میں بھی کامیاب ہوگئی، یہ سب محنت، لگن اور جستجو کی بدولت ہوا اور اس کے لیے پوری ٹیم کو مبارکباد قبول مستحق ہے، ”ہوٹل” ٹیم فلم انڈسٹری میں ایک نئے پن اور نئے انداز کے سامنے کہانی کو لا رہی ہے کہ جس میں انٹرٹینمنٹ کے ساتھ پیغام بھی ہو اور اب لگتا ہے کہ اس فلم کے ذریعے عالمی سطح پر چینج لانے میں ضرور کامیابی ہوگی، جس کا ثبوت بھارت سے ملنے والے 2 ایوارڈز کی صورت میں ہے،”ہوٹل” فلم واحد لالی ووڈ انڈسٹری کی فلم ہے کہ جس کا ”آفیشل ٹریلر” اور ” ”ڈیجیٹل پوسٹر””پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں باقاعدہ ایک خصوصی تقریب میں لانچ کیا گیا، دبئی میں نامزد پاکستان کے سفیرنے بحیثیت مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور ہوٹل کے ٹریلر کو دیکھنے کے بعد اسے فلم انڈسٹری میں انقلاب لانے کے مترادف کہا امید ہے کہ فلم پاکستانی توقعات پر پوری اترے گی،میرا کا کہنا ہے

تاریخ میں پاکستان کو جوعزت اور مقام بھارت کے شہر دہلی میں منعقدہ 7 روزہ تیسرے دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2014 ء میں پاکستان کی فلم انڈسٹری کی پہلی سائکو تھرلر فیچر فلم ”ہوٹل” کو 250 فلموں میں سے ‘بہترین فلم” اور” بہترین اداکارہ” کے ایوارڈ کی صورت میں پاکستانی عوام کو ملی ہے، وہ دنیا میں کم ہی کو نصیب ہوتی ہے اور اس کا سارا کریڈٹ ہوٹل ٹیم کو جاتا ہے بھارت میں فلم ”ہوٹل” کو 2ایوارڈ ز ملے، اس سلسلے میں ہم اللہ پاک کے حضور جتنا بھی شکر کریں وہ کم ہے حکومت پاکستان اور بھارت کی سرکار سے کو چاہئے کہ وہ دونوں سرحدوں پر عوام کے لیے ویزوں کے اجراء کے سلسلے میں آسانیاں پیدا کریں تاکہ دونوں ممالک میں ایک دوسرے سے محبت کے جذبے کے ساتھ ، اخوت اور بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھتے ہوئے مثبت انداز میں اپنے قدموں کو آگے بڑھانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں،

دونوں ممالک کی سرحدوں میں پھیلی بے چینی کی فضاء کو دونوں ممالک کی ثقافت کو تبادلے کی صورت میں بنیاد ڈال کر فلم انڈسٹری سمیت دیگر شعبوں میں امن کی فضا بنانی چاہئے تخلیقی ذہنوں کی کاوشوں کو پردہ سیمیں پرمختلف کہانیوں کو تفریحی انداز میں بکھیرنے کے انداز کو عوام پسند کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں سراہے اور یہ اب وقت کی اہم ضرورت بھی ہے کہ جس سے پاکستان کی اکانومی بھی ترقی کی طرف گامزن ہوگی۔یہ فلم پاکستان میں بھی اپنا ریکاڈتاریخی سفر کامیابی کے ساتھ جاری رکھے گی اور فلم بینوں پرمثبت اندازچھوڑے گی

Dr.-BA-Khurram
Dr.-BA-Khurram

تحریر: ڈاکٹر بی اے خرم

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Womens Rights in Islam
Previous Post اسلامی حسنِ معاشرت اور پنجاب اسمبلی
Next Post بھارتی اداکاروں سے تمباکو کی تشہیر نہ کرنے کی اپیل، بیگمات کو خطوط

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.