yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

فہم قرآن و سنہ پروگرامز

Yes 2 Webmaster February 24, 2015February 24, 2015 1 min read
Holy Quran
Share this:
Holy Quran
Holy Quran

تحریر: میرافسر امان
فہم قرآن, سنہ ,پروگرامز,اللہ,زبان ,پاکستان ,جماعت اسلامی اللہ تعالی نے پروفیسر عرفان صدیقی صاحب کو قرآن اور سنت کو عام فہم زبان میں سمجھانے کا جو ملکہ عطا کیا ہے وہ منفرد ہے۔ بقول ان کے وہ یہ کام تقریباً ٢٥ سال سے پورے پاکستان میں کر رہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ جب ان کا پروگرام قاضی حسین احمد (مرحوم) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان نے پہلی بار سنا تو بہت پسند کیا۔ پروفیسر صاحب کے اس فہم قرآن وسنہ پروگرموں کو جماعت اسلامی کے دیگر کاموں کے ساتھ باقاعدگی سے جوڑ دیا۔ پروفیسر صاحب اُس وقت سے پاکستان کے شہروں شہر فہم قرآن و سنہ کی کلاسوں کا اہتمام کر رہے ہیں۔ اس دفعہ بھی انہوں نے کراچی کے مختلف اضلاع میں فہم قرآن و سنہ کے پروگرام کیے ہیں۔ اُن کے جو پروگرام ضلع جنوبی میں برسوں سے ہوتے رہے ہیں مجھے ان میں شریک ہونے کی سعادت حاصل رہی ہے۔ ہمارے مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ اُن کے پروگراموں کی ایک خاص بات یہ ہے کہ پہلے دن انتطامیہ جتنے افراد کو جمع کرتی ہے وہ تو ہوتے ہی ہیں۔ مگر ہمیشہ پہلے پروگرام کے بعد پروفیسر صاحب دوسرے دن کے پروگرام میں لوگوں کو شرکت کی دل کی گہریوں اور جس درمندانہ ا نداز سے درخواست کرتے ہیں کہ پھر ہر روز ان کی تعدادبڑتی جاتی ہے اور آخری دن تو علاقے کے جوگ در جوگ اُمنڈ آتے ہیں۔ وہ حاضرین سے روزانہ اسی انداز میں التجا کرتے ہیں کہ کل ہر فرد اپنے ساتھ دو دو تین تین مذید آدمی لے کرآئے۔

ہرپروگرام کے ایک دن پہلے باقاعدہ دعوت نامے پرنٹ کروا کرحاضرین میں تقسیم کئے جاتے ہیں کہ وہ اپنے رشتہ داروں ،محلے کے لوگوں اور بستی کے عام لوگوں میں تقسیم کریں اور ان کو پرگرام میں شرکت کی دعوت دیں۔اس دفعہ ضلع جنوبی کی انتظامیہ یہ دعوت نامے پرنٹ نہ کروا سکی تو پروفیسر صاحب نے ایک ترکیب نکالی اور حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ الجبرے کے سوال حل کرتے وقت طالب علم عموماً فرض کر لیتے ہیں۔ اس لئے آپ بھی فرض کر لیں کی آپ کے پاس پانچ پانچ دعوت نامے جیب میں رکھے ہیں اور آپ نے ان پانچ پانچ دعوت ناموں کو اپنے رشتہ داروں اور اپنے محلے کے لوگوں میں تقسیم کرنے ہیں۔ پھر سب سے ان فرضی دعوت ناموں کو تقسیم کرنے کا وعدہ لیا۔ اس طرح آخری پروگرام میں تو اتنے افراد شریک ہو ئے کہ انتظامیہ کے کئے گئے انتظامات واقعی کم پڑھ گئے۔ کیونکہ یہ فہم قرآن و سنہ پروگرامز باقاعدہ کلاسز کی شکل میں ہوتے ہیں تو پھر پروگرام کے آخری دن تمام شرکت کرنے والے حضرات کو عہد نامہ کی شکل کا سر ٹیفکٹ بھی دیا جاتا ہے ۔ پروفیسر صاحب کی طرف سے اس عہد نامے کو سنمبھال کر رکھنے کی درخواست کی جاتی ہے تاکہ جو ہدایات ان کلاسزمیں سنی گئی ہیں اور اس عہد نامے میں درج ہیں ان پر آیندہ زندگی میںعمل کیا جائے۔کچھ ایسا ہی مشاہدہ ضلع جنوبی کراچی کے پروگرام منعقدہ ١٧ تا ٢١ فروری ٢٠١٥ء بمقام وائرلیس گراونڈ نزد نیشنل میڈکل سینٹر، کالا پل میں دیکھنے میں آیا۔

پہلے دن کم لوگ تشریف لائے۔ پھر کیا تھا کہ پروفیسر صاحب نے کچھ اس انداز سے حاضرین سے درخواست کی کہ دوسرے، تیسرے، چوتھے اور آخری دن واقعی انتظامات درے کے درے رہ گئے۔اور پروفیسر صاحب بار بار درخواست کر رہے تھے جس جس جگہ خواتین و حضرات کھڑے ہیں وہیں بیٹھ جائیں چاہے زمین پردریاں نہیں بھی ہیں۔ ضلع جنوبی کے سیکرٹری صاحب نے بتایا کی قریب کی بستیوں سے خواتین جلوس کی شکل میں آئیں ہیں اس لئے انتظامات کم پڑھ گئے۔ پروفیسر صاحب نے پانچ دونوں میں قرآن کی ایمان افروز تشریع کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ اللہ کا کلام ہے کسی غیر اللہ کا نہیں ہے لہٰذا اسی شان سے سنا جائے کہ یہ پیغام ہر فرد کے نام ہے۔ پوری انسانیت کے نام ہے۔ رسول اللہ نے یہ پیغام مکہ کے لوگوں کا سنایا ۔جب مکہ کے لوگوں نے اس پیغام پر کام نہیں دھرا تو رسول اللہ طائف تشریف لے گئے۔ طائف کے سرداروں کے سامنے اللہ کا پیغام پیش کیا۔ وہ بھی نہیں مانے۔ پھر جب رسول اللہ وپس مکہ آ رہے تھے تو نخلہ کے مقام پر سورة رحمان تلاوت فرمائی ۔جنوں نے سورة رحمان سنی اور اس پر ایمان لائے اور واپس اپنے لوگوں کو اسلام لانے کی دعوت دی۔ آخری دن سورة رحمان کی تلاوت اور تشریع کی۔ قرآن میں انسان کو بنی آدم کہہ کر بھی مخاطب کیا گیا کہ اے آدم کی اولاد تمھاری نجات اسی میں ہے۔ تمھارے لیے اللہ لیے لباس اُتارا ہے۔ بہترین لباس تقوی ہے۔ تقوی کا لباس پہن لو فلاح پا جائو گے۔ عورتوں کے لیے پردے کا کہا گیا۔ پردہ صرف عورتوں کے لیے نہیں بل کہ مردوں کو بھی پردے کا حکم دیا گیاہے۔بلا آخر رسول اللہ کی محنت قبول ہوئی اور اس پیغام کو دنیا میں رائج کر دیا ۔ آج دنیا میں جتنے بھی نیک کا م ہیں وہ اس قرآن کے پیغام کی وجہ سے ہیں۔

حسب معمول آخری دن گتے پر پرنٹڈ عزم نامہ حاضرین میں تقسیم کیا گیا۔ اس پر دستخط کر کے اپنے پاس محفوظ طور رکھنے اور عمل کرنے کی اپیل کی گئی۔ اس عزم نامے میں لکھا ہے:۔فہم قرآن و سنہ میں شرکت کے بعد میں۔۔۔ اپنے رب کے سامنے عہد کرتا ہوں کرتی ہوں کہ نماز کی پابندی کروں گا کروں گی۔ قرآن کو پڑھنے، سمجھنے اور اس کے پیغام کو عام کرنے کے کی بہترین صلاحتیں بروئے کار لائوں گا لائوں گی٭ہمیشہ غیبت، جھوٹ اور حسد سے بچوں گا بچوں گی حرام کاموں سے بچنے اور حلال رزق کو اپنے اوپر لازم کروں گا کروں گی اسلامی خاندانی نظام کی روایت اور والدین کی خدمت کو ترجیح دوں گادوں گی پاکستان کو فلاحی اسلامی ریاست بنانے کے لیے اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کے پیغام کو عام کرنے کے لیے جدوجہد کا حصہ بنوں گا بنوں گی ۔اللہ تعالی مجھے اس عزم پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ۔اس پروگرام میں پانچ منٹ کی حدیث کا بھی پروگرام تھا جو امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی نے پیش کیا۔ سارے پروگرام وقت مقررہ پر شروع ہوئے ۔ آخری دن امیر جماعت اسلامی حلقہ کراچی نے بھی خطاب فرمایا۔ پروفیسر صاحب کی دعا پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

Mir Afsar Aman
Mir Afsar Aman

تحریر: میرافسر امان

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
West Indies
Previous Post ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 73 رنز سے شکست دے دی
Next Post دہشتگردی کا حل
Tamil Tigers

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.