yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کھیل

ہاکی ٹیم کے کپتان ہر جگہ رٹا رٹایا بیان دہرانے لگے

Yes 1 Webmaster July 15, 2015 1 min read
Muhammad Imran
Share this:
Muhammad Imran
Muhammad Imran

لاہور: ورلڈ ہاکی لیگ میں ناقص پرفارمنس کے بعد ہاکی کپتان محمد عمران ہر جگہ رٹا رٹایا بیان دہرانے لگے، گذشتہ روز پی ایچ ایف کی فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیٹی نے ان سمیت تین کھلاڑیوں کے بیانات قلمبند کر لیے، عمران نے کہا کہ فنڈز نہ ملنے سے تیاریاں متاثر ہوئیں، کمیٹی نے مزید چار پلیئرز کو بدھ کے روز پیش ہونے کاکہا گیا ہے، چیف کوچنگ کنسلٹنٹ طاہر زمان و دیگر کی باری عید کے بعد آئے گی ۔

تفصیلات کے مطابق پی ایچ ایف کی تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہوا،اراکین کے روبرو کپتان محمد عمران، وقاص شریف اور گول کیپر عمران بٹ نے اپنے بیانات ریکارڈ کرائے۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت میں محمد عمران نے کہا کہ میں نے کمیٹی کو بتایاکہ فنڈز جاری نہ ہونے پر اہم ٹورنامنٹ کی تیاری کا پورا موقع نہیں مل سکا، ہم ایشین گیمز اور چیمپئنز ٹرافی کے فائنل تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں تو اولمپک کوالیفائنگ کیوں نہیں جیت سکتے تھے۔

ہمیں سہولیات نہیں دی گئیں اس کے علاوہ خوراک کے مسائل اور کھلاڑیوں کی جانب سے مسنگ بہت زیادہ رہی، انھوں نے مزید کہا کہ کمیٹیز ضرور بنیں لیکن اگر نتائج نہیں نکلے تو قیام کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔گول کیپر عمران بٹ نے کہا کہ ہماری ٹیم کو آخری موقع تک یہ نہیں پتہ تھا کہ ٹورنامنٹ کھیلنے کیلیے جانا بھی ہے یا نہیں،کھلاڑی ذہنی طور پر دباؤ کا شکار تھے،انھوں نے کہا کہ کوئی بھی کھیل فنڈز کے بغیر فروغ نہیں پا سکتا اگر فیڈریشن کو مطلوبہ فنڈز ملتے تو شاید آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔

فارورڈ وقاص شریف نے کہا کہ ایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام نے ٹورنامنٹ میں آخری پوزیشن آنے پر کسی کھلاڑی سے استعفٰی مانگا ہے، اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاری کے لیے ہمیں مطلوبہ معیار کی ٹریننگ نہیں کرائی گئی، پلیئرز تو بغیر معاوضے کھیلنے کے لیے گئے تھے، بدقسمتی ہے کہ کوالیفائی نہ کر سکے۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
PTI
Previous Post تحریک انصاف کا سپریم کورٹ سے ایان علی کی رہائی کے خلاف ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ
Next Post بجرنگی بھائی جان کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی
Bajrangi Bhaijaan

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.