yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کھیل

15 ہاکی پلیئرز کو لیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی

Yes 1 Webmaster July 23, 2015 1 min read
Pakistan Hockey Players
Share this:
Pakistan Hockey Players
Pakistan Hockey Players

لاہور : ملائیشین ہاکی لیگ میں شرکت کے لیے 15 قومی کھلاڑیوں کو اجازت مل گئی، پی ایچ ایف نے تمام پلیئرز کواجازت نامہ دیتے ہوئے ایک صفحے پر مشتمل بیان حلفی پر بھی دستخط لیے جس کی رو سے وہ انٹرنیشنل ایونٹس ہونے کی صورت میں ہر حال میں دستیابی یقینی بنانے کے پابند ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مالی مشکلات سے دوچار قومی ہاکی کھلاڑیوں کو ایک اور اچھی خبر مل گئی، اسپورٹس بورڈ کی جانب سے عید سے قبل7، 7 لاکھ روپے جاری ہونے کے بعد کپتان محمد عمران سمیت مجموعی طور پر15 کھلاڑیوں کو ملائیشین ہاکی لیگ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے، لیگ حکام سے معاہدے کے مطابق قومی پلیئرز ڈیرھ ماہ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں حصہ لیتے ہوئے لاکھوں روپے وصول کریں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ موجودہ کھلاڑی گذشتہ28 ماہ سے نہ صرف سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم ہیں بلکہ انھیں آسٹریلیا اور کوریا کے ٹورز سمیت ورلڈ ہاکی لیگ میں شرکت کے یومیہ الاؤنس بھی نہیں مل سکے ہیں، اولمپکس کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد کھلاڑیوں نے حکومتی اور پی ایچ ایف کی فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیٹیزکے سامنے عمدہ کھیل نہ پیش کرنے کی بڑی وجہ مالی مشکلات کو ٹھہرایا تھا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے عیدالفطر سے3 روز قبل ایشین گیمزکا فائنل کھیلنے والی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو سات لاکھ روپے کی ادائیگیاں کیں تاہم بھارت میں منعقدہ ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی کی رقم ملنا ابھی باقی ہے۔

ملائشین ہاکی لیگ 2 اگست سے 20 ستمبر تک کھیلی جائے گی جس میں میزبان سمیت پاکستان، بھارت، ارجنٹائن سمیت دنیا کی متعدد ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ پی ایچ ایف کی طرف سے جن کھلاڑیوں کو این او سی جاری کیا گیا ان میں محمد عمران، محمد عرفان، محمد وقاص شریف، عبدالحسیم خان، عمران بٹ، محمد عمر بھٹہ، علی شان، وسیم احمد، شفقت رسول، محمد توثیق ارشد، فرید احمد، اظفر یعقوب، اعجاز احمد، عماد شکیل بٹ اور محمد رضوان سینئر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی کپتان محمد عمران سپورا کلب کی نمائندگی کریں گے، اس کلب نے حسیم خان، کاشف علی اور اظفر یعقوب سے بھی معاہدے کیے ہیں۔ نائب کپتان شفقت رسول، گول کیپر عمران بٹ، عرفان سینئر، محمد توثیق اور وقاص شریف مے بینک کی جانب سے ایکشن میں ہوں گے۔ رضوان سینئر، فرید احمد، علی شان، وسیم احمد اور عمر بھٹہ کوکوالالمپور کلب کی طرف سے جلوہ گر ہونا ہے، حماد بٹ ترگانو کلب کی طرف سے صلاحیتوں کا اظہار کریں گے۔

مزید معلوم ہوا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے لیگ سے معاہدے کرنے والے پلیئرز کو این او سی جاری کرتے ہوئے ایک صفحے پر مشتمل بیان حلفی بھی پر بھی دستخط لیے جس کی رو سے انٹرنیشنل ایونٹس کے موقع پر وہ قومی ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے، عدم دستیابی معاہدے کی خلاف ورزی تصور ہوگی۔

اس کے بعد پی ایچ ایف متعلقہ کھلاڑی کے خلاف ایکشن لینے کی مجاز ہو گی۔یاد رہے کہ ماضی قریب میں شکیل عباسی سمیت ٹیم کے بعض پلیئرز نے قومی ٹیم کے بجائے لیگ ہاکی کھیلنے کو ترجیح دی جس کے بعد سلیکشن کمیٹی نے ان کے ناموں پر غور نہیں کیا۔ شکیل بھر پور کوششوں کے باوجود تاحال قومی ٹیم کا دوبارہ حصہ بننے میں ناکام رہے ہیں۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Champions Football Cup
Previous Post چیمپئنز فٹبال کپ، مانچسٹر سٹی نے روما کو 4-5 سے ہرا دیا
Next Post فواد خان نے بالی ووڈ کے ’’پرکشش مرد‘‘ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا
Fawad Khan

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.