yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

تاریخ بتائے گی ہم کون تھے

Yes 1 Webmaster October 1, 2015 1 min read
History
Share this:
History
History

تحریر: شاہ فیصل نعیم
جب زمانے کے لبوں پہ ہمارا نام آئے گا دنیا زمان و مکاں کی وسعتوں کے باوجود سمٹ جائے گی، وقت پھر تمہیں اُس مقام پہ لا کھڑا کرے گا جہاں سے اس کی ابتدا ہوئی تھی، اُس سے قبل کیا تھا الفاظ تھے مگر اعمال کی روح سے ماورا الفاظ کو اہمیت ملی ہمارے اعمال کی طاقت سے اورحال کے اندھیروں میں کھوئے ہوئے لوگ اپنے مستقبل کو سنوارنے کے لیے ماضی کے سنہرے ابواب سے روشنی طلب کریں گے زمانہ گزر جائے گا مگر ہمارے عزم و یقین اور دوراندیشی کی داستان ایک چشمہِ فیض کا کام دے گی جو کبھی خشک نہیں ہو سکتا کیونکہ اسے ہم نے اپنا خون ِ جگر دے کراس کی آبیاری کی ہے۔

اگر میں عظیم انسانوں کا ذکر کروں اور وہ انسان جو اپنی تمام طرح کی عظمتوں کے ساتھ انسانیت کے سر کا تاج ہیں اُن کا تذکرہ نا کروں تو مجھ سابدنصیب اور کوئی نہیں ہوگا ۔ مجھے پھر یاد آجاتا ہے یہ آج کا مسلمان جو در بدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے اور غیروں کی دہلیز سے بہتری کا طلبگار ہے اُس کے لیے سوچنا کا مقام ہے۔ وہ لوگ جن کے سامنے تم ہاتھ پھیلا رہے ہووہ تو تمہارے آبائواجداد سے رہنمائی لے رہے ہیں اور ایک تم ہو جواپنوں کا در چھوڑے غیروں کی ٹھوکریں کھا رہے ہو۔ مائیکل ہارٹ کوئی مسلمان نہیں مگر جب وہ قلم اُٹھاتا ہے تو تاریخ میں اُسے اگر کوئی ایسا انسان ملتا ہے جس کا مقصد سب سے عظیم ہو، جو سب کچھ ہونے کے باوجود عام انسانوں کی سی زندگی بسر کرے اور جب اُس کی محنت رنگ لائے تو دنیا انگشتِ بدنداں رہ جائے تو وہ فقط محمدۖ کی ذات ہے۔

آپ ۖ کی زندگی عزم و یقین اور دوراندیشی کے ابواب سے بھری پڑی ہے مگر میں جس باب سے پردہ ہٹائوں گا وہ آپۖ کی زندگی کا وہ واقعہ ہے جب قریشِ مکہ کہتے ہیں کہ اگر آپۖ کو سرداری چاہیے تو ہم آپۖ کو اپنا سردار مان لیتے ہیں ، اگر آپۖ کو دولت چاہیے تو ہم آپ ۖ کے لیے دولت کے انبار لگا دیتے ہیںاور اگرآپۖ کا مقصد اس تحریک کے ذریعے کسی عورت کا حصول ہے توہم آپ ۖ کی شادی قریش کی سب سے خوبصورت عورت سے کروا دیتے ہیں”۔

ان سب باتوں کے بعد جب محسنِ انسانیتۖ کے لب مبارک کھلتے ہیں اور اپنے چچا(جو قریش کی طرف سے اس پیغام کو لیکر آئے تھے)کو مخاطب کرتے ہوئے فرماتے ہیں: “چچا جان! خدا کی قسم یہ لوگ اگر میرے دائیں ہاتھ پر سورج اور بائیں ہاتھ پر چاندرکھ کر چاہیں کہ اس مشن کو چھوڑ دوں ، تو میں اس سے باز نہیں آ سکتا ۔ یہاں تک کہ یا اللہ تعالیٰ اس مشن کو غالب کردے یا میںاسی جدوجہد میں ختم ہو جائوں”۔ ایک عظیم انسان کا عزم اور مخالف طاقتوں کو سنایا گیا ایک تاریخ ساز فیصلہ جو مجھے کسی اور کی زندگی میں نظر نہیں آتا۔

دوسرے واقعہ کی نسبت واقعہ ِ معراج سے ہے آپ ۖ معراج سے واپسی پر لوگوں کو سفرِ معراج کی اہمیت اور تفصیل بتاتے ہیں ۔ یہ بات ابوجہل کے کانوں میں پڑتی ہے ۔ وہ سوچتا ہے کہ ابوبکر کو اپنے ساتھ ملانے کا اس سے اچھا موقع کوئی اور نہیں ہو سکتا وہ بھاگتا ہو ابوبکر کے گھر جاتا ہے ۔ دروازے پر دستک دیتا ہے اندر سے یارِ غار تشریف لاتے ہیں ۔ ابوجہل آپ سے ایک سوال پوچھتاہے : “ابوبکر اگر کوئی شخص یہ کہے کہ میں نے ساتوں آسمان، بیت المقدس اور دنیا کی سیر کی ہے اور مجھے اس پر رات کا صرف تھوڑاسا وقت لگا ہے توتم ایسے شخص کے بارے میںکیا کہو گے”۔

اب ابوجہل کو پورا یقین تھا کہ ابوبکر اس پر یقین نہیں کر سکتا کہ کوئی شخص اتنے مختصر وقت میں اتنا کچھ کر سکتا ہے مگر آپ نے ابوجہل سے ایک سوال کیا:
“پہلے مجھے یہ بتائو کہ ایسا کس نے کہا ہے”؟
ابوجہل نے سوچھا کہ لوہا گرم ہے اُس نے کہا :
“ایسا تیرا یار محمدۖ کہہ رہا ہے”۔
ابوبکر نے ابو جہل کوکہا:
“ابھی تو آپۖ نے اتنا ہی کہا ہے اگر آپۖ اس سے آگے بھی کچھ کہیں تو میں ماننے کو تیا رہوں”۔ وہ ابو جہل جو ایمان کے نقشِ اولین کو آزمانے نکلا تھا اپنا سا منہ لیکر واپس لوٹ آیا۔

لوگو! جانتے ہو ابوبکر کو پھر کیا اعزاز ملا دنیاا ُنہیں صدیق اکبر اور یارِ غار جیسے ناموں سے یاد کرتی ہے۔ آپۖ نے آپ کی عظمت پر مہر ثبت کرتے ہوئے کہا تھا: “سنو لوگو! دنیا میں جس کسی نے بھی مجھ پر احسان کیا تھا میں نے دنیا میں ہی اُس کا حق ادا کر دیا ہے مگر صدیقِ اکبر کے ساتھ غار میں گزرا وقت مجھ پر ایک ایسا احسان ہے جس کا بدلہ میں اس دنیا میں ادا نہیں کر پایا وہ آخرت میں ادا کروں گا”۔ یہ پیار، محبت، صداقت ، عزم اور یقین کی داستانیں ہیں ۔ دنیا ان سے رہنمائی طلب کرتی آئی ہے اور کرتی رہے گی۔

Shah Faisal Naeem
Shah Faisal Naeem

تحریر: شاہ فیصل نعیم

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Anwar Zaheer Jamali
Previous Post کوئی پرفیکٹ نہیں، عدالت کو بھی خود احتسابی کی ضرورت ہے: چیف جسٹس
Next Post کوئی ہم سا نہیں
Allah

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.