yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

حجاب عورت کا زیور

Yes 1 Webmaster September 3, 2015September 3, 2015 1 min read
Hijab
Share this:
World Day Hijab
World Day Hijab

تحریر : عقیل خان
ہر سال 4 ستمبر کو دنیا بھر میں ”عالمی یوم حجاب” منایا جاتا ہے۔ یہ دن فرانس میں حجاب پر پابندی کے بعد لندن میں ایک کانفرنس کے موقع پر عالم اسلام کے ممتاز راہنماؤں نے طے کیا تھا۔ 2004 سے پوری دنیا میںاس دن کو منایا جاتا ہے۔ بظاہر حجاب مسلمان عورتوں کے لیے ضروری ہے کیونکہ پردے کا حکم صرف اسلا م نے دیا ہے۔ لیکن اب تو مسلمان خواتین کو دیکھ کر بہت سے غیر مسلم خواتین بھی حجاب کا استعمال کرتی ہیں۔ اس دن عورت اس بات کانہ صرف اعلان کرتی ہے بلکہ عہد کرتی ہے کہ حجاب مسلمانوں کی نشانی ہے اس کا مکمل پاس کرے گی۔ حجاب مسلمان عورت کا فخر بھی ہے اور حق بھی۔

یہ حجاب ہمارا وقار بھی ہے جو ہمیں کردار کی مضبوطی عطا کرتا ہے۔ سورة الاحزاب ارشادہے :ترجمہ: اور اپنے گھروںمیںقرارسے رہواورجاہلیت کی پہلی سج دھج نہ دکھاتی پھرو۔دنیا کا کوئی مذہب خواتین کو وہ مقام عطا نہیں کرتا جو اسلام کرتا ہے ہمیں بطور مسلمان فخر کرنا چاہیے کہ ہم نبی کی امت میں سے ہیں۔اسلام میں جتنے حقوق خواتین کو دیے ہیں اتنے حقوق کسی مذہب میں نہیں۔ ہندوتو اپنی لڑکیوں کو زندہ درگور کردیا کرتے تھے۔ یہ اسلام ہی ہے جو عورت کو اس جائز اور اصل مقام دیتا ہے۔ جتنی عزت اسلام عورت کو دیتا اتنا عزت کوئی اور نہیں دے سکتا جس کی مثال سب کے سامنے ہے یعنی اللہ تعالیٰ نے جنت بھی ماں (عورت)کے قدموں تلے رکھ دی۔

اس وقت دنیا میں حجاب مخالفت تحریکیں زوروشور سے چل رہی ہیں اس لئے مسلمانوںکو اس مسئلے کو پس پشت نہیں ڈالنا چاہیے ۔حجاب عورت کا پردہ نہیںبلکہ مسلمان خواتین کی حیا کا دوسرا نام ہے ۔آجکل کے دور میں مغربی عورت کو دیکھ کر ہمارے ہاں بہت سی خواتین رشک کرتی دکھائی دیتی ہیںحالانکہ وہاں کی عورت اس وقت سب سے زیادہ پریشانی کا شکار ہے کیونکہ ان کواپنے معاشرے میں اتنا مقام حاصل نہیں ہوتاجتنا مسلم خواتین کو حاصل ہے۔وہاں کی عورت کو جب اسلام میں خواتین کے حقوق کا علم ہوتا ہے تو وہ اسلام کی جانب مائل ہوتی ہے جب وہ اسلام قبول کرتی ہے تو سب سے پہلے وہ برقعہ اوڑھتی ہے یا حجاب /اسکارف پہنتی ہے اور یوں وہ خود کو محفوظ تصور کرتی ہے۔

Hijab
Hijab

اس میں تو کوئی دو رائے نہیں ہے کہ حجاب عورت کا گہنا ہے۔صرف برقعہ پہن لینا ہی حجاب نہیں ہے نظر کا آنکھوں کا،آواز کا بھی حجاب ہوتا ہے۔ عبایا، برقعہ پر زرق برق کام کروانا،لیسیں لگوانا کہاں کا حجاب ہے؟حجاب اوڑھنا ہے تو اسلام کے تقاضوں کے مطابق اوڑھیں۔

آجکل مسلم ممالک میں اسکارف کو فیشن اور ٹرینڈ بنایا جا رہا ہے کچھ لڑکیاں اسکارف یا حجاب اس قسم کا لے رہی ہیں کہ نہ چاہتے ہوئے بھی سب سے پہلے نظر ان پر پڑتی ہے۔پردہ فیشن نہیں بلکہ اپنے آپ کو غیرمحرم کی نظرسے بچانا مقصد ہوتا ہے۔ آج کل چوری اور ڈاکے ڈالنے کیلئے بھی حجاب کا استعمال ہو رہا ہے جو کہ اسلام کو بدنام کرنے کی ایک سازش ہے۔ اسلام نے زندگی گزارنے کے جواصول وضوابط دیے ان ہی میں حجاب بھی ہے۔اسلام عورت کو مرد کے ساتھ ضرورت کے مطابق معروفبات کرنے کی اجازت دیتاہے۔

عورت کی اصل جگہ اس کاگھرہے۔گھرسے باہرضرورت کے تحت جاسکتی ہیںلیکن یہ عارضی حالت ہوگی۔عورت اپنی فطرت کے مطابق گھرمیں رہناپسندکرتی ہے۔گھرمیں رہ کرعورت فطری زندگی گزارتی ہے۔گھرمیں رہنے سے عورت غلط کاموں میں مصروف نہیں ہوتی۔ گھرمیں رہنے سے عورت معاش کی مشقتوںسے بچتی ہے کیونکہ اسلام نے اسے عورت کافرض قرارنہیں دیا۔

Islam
Islam

یہ عورت پرغیرضروری بوجھ ہے۔ گھرمیں عورت وہ کام کرتی ہے جس کے لیے اللہ تعالیٰ نے اسے پیدا کیا یعنی بچوںکی پرورش اورتربیت کاکام۔گھرمیں عورت شوہراوربچوںکی خوشیوںکے لیے کوشش کرتی ہے۔یوں گھر پرسکون بنتے ہیں۔ اسلام نے عورت کو نامحرمو ںسے حجاب کرنے کاحکم دیاہے۔

اللہ تعالیٰ کاارشادہے: ترجمہ: اے نبی!اپنی بیویوںاوراپنی بیٹیوں اور موومنہ عورتوںسے آپ کہہ دیں اپنے اوپراپنی چادر کا کچھ حصّہ لٹکا لیا کریں ۔یہ زیادہ قریب ہے کہ وہ پہچان لی جائیں، چنانچہ ستائی نہ جائیں۔ اوراللہ تعالیٰ بڑا بخشنے والا، بڑارحم کرنے والا ہے۔ آج کل بہت سے ممالک میں حجاب پر پابندی لگائی جارہی ہے۔

اس کی اصل وجہ اسلام دشمنی ہے لیکن ہم ان کو تو بعد میں کچھ کہیں گے پہلے اپنے گھر میں ہی دیکھ لیںیہاں پر بھی حجاب پر تنقید اور اعتراض کیا جارہا ہے۔اسلام دشمن عناصر لبرل مسلمان کے نام پر مسلم ممالک میں بے حیائی کا پھیلانا چاہتے ہیں۔دعاہے کہ دنیا بھر میں مسلم خواتین اپنے اسلام کے مطابق پردے کو فروغ دیں اور اسلام دشمن طاقتوں کو بے حیائی پھیلانے میں شکست دیں۔

Aqeel Khan
Aqeel Khan

تحریر : عقیل خان
aqeelkhancolumnist@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Love Story
Previous Post نوروز اور فاطمہ کی داستان محبت ، ہماری تہذیب کی موت
Next Post پاک فوج کے شہداء کو سلام
Pakistan Army Shuhda

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.