yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نئے اور پرانے پاکستان کی جھلکیاں

Web Editor September 15, 2017 1 min read
Highlights of the new and old Pakistan
Share this:

ہمارا سماجی ڈھانچہ 70 سال پہلے جیسا تھا اب بھی تھوڑے بہت فرق کے ساتھ ویسا ہی ہے۔ہماری سیاست ستر سال پہلے جیسی تھی، اب بھی ویسی ہی ہے بلکہ اب وہ مزید پسماندگی کا شکار یوں ہوگئی ہے کہ سیاست میں خاندانی نظام اور زیادہ مستحکم ہو رہا ہے بلکہ چند خاندان حکمرانی کو اپنا حق سمجھتے ہیں اوراس حق کے لیے قومی اداروں سے کھلی جنگ پر اتر آتے ہیں۔

ہمارا اقتصادی ڈھانچہ انتہائی فرسودہ ہے۔ ہماری غیر سیاسی طاقتیں اس قدر مضبوط اور منظم ہیں کہ ان کی مرضی اور رضا کے بغیر سیاسی گاڑی کا رخ تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ ہمارے عوام پہلے بھی رعایا بنے ہوئے تھے آج بھی عملاً وہ رعایا ہی بنے ہوئے ہیں، ہماری بیوروکریسی پہلے جن طبقات پر مشتمل تھی آج بھی وہ انھی طبقات پر مشتمل ہے۔

ہماری مڈل کلاس میں پہلے جو جی حضوری تھی آج بھی وہی جی حضوری ہے۔ ہمارے عوام ستر سال پہلے جس طرح کی زندگی گزار رہے تھے اس میں کوئی قابل ذکر تبدیلی نہیں آئی۔ ہم سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں  پہلے جہاں کھڑے تھے آج بھی وہیں  کھڑے ہوئے ہیں، ہمارا تعلیمی نصاب پہلے جس طرح کا تھا اس میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، ہمارا سماجی سیٹ اپ  جس طرح کا تھا اس میں بھی کوئی قابل ذکر تبدیلی نہیں آئی۔ ہمارے عوام پہلے جس احساس کمتری کا شکار تھے آج بھی وہ اسی احساس کمتری کے شکار ہیں۔

ہماری اشرافیہ پہلے جتنی طاقتور تھی آج اس سے زیادہ طاقتور ہے۔ ہماری دیہی زندگی پہلے جس طرح آقا اور غلام میں بٹی ہوئی تھی آج بھی وہ اسی طرح بٹی ہوئی ہے۔ ہمارا انتظامی ڈھانچہ  پہلے جن خطوط پر استوار تھا، آج بھی انھی خطوط پر استوار ہے۔ ہمارے غریب طبقات  پہلے غربت کو جس طرح اپنا مقدر سمجھتے تھے آج بھی وہ غربت کو اپنا مقدر اور خدا کی مرضی ہی سمجھتے ہیں۔ ہمارے علما  پہلے جو درس دیتے تھے آج بھی وہی درس دے رہے ہیں۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ساری دنیا ترقی کی شاہراہوں پر تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور ہم تنزلی کی اسی منزل پر کھڑے ہیں، جہاں ہم ستر سال پہلے کھڑے تھے ایسا کیوں ہے؟ اس سوال کا جواب یہ ہے کہ ہمارے اقتداری ڈھانچے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اقتداری ڈھانچہ ستر سال پہلے جس اشرافیہ پر مشتمل تھا آج بھی اسی اشرافیہ پر مشتمل ہے۔ اس اسٹیٹس کو کو تبدیل کیے بغیر ہم ترقی کی سمت ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھ سکتے۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس عوام دشمن اسٹیٹس کو کو کس طرح توڑا جائے؟ عموماً مڈل کلاس پر مشتمل سیاسی جماعتیں اس صورتحال میں تبدیلی لاسکتی ہیں لیکن جمہوریت کے نام پر مڈل کلاس کی سیاسی جماعتوں کو اس خوبصورتی سے بے وقوف بنایا گیا ہے کہ وہ جب بھی اقتداری ڈھانچے میں تبدیلی کے امکانات دیکھتے ہیں جمہوریت کی بقا کے نام پر مڈل کلاس پر مشتمل جماعتوں کو آگے لاتے ہیں۔

2014 ء میں عمران خان اور طاہر القادری نے ایک طاقتور تحریک کا آغاز کیا تھا جو اقتداری ڈھانچے میں بڑا سوراخ ڈال سکتا تھا لیکن اقتدار مافیا نے شور مچا دیا کہ جمہوریت خطرے میں ہے پھر یہ ہوا کہ مڈل کلاس کی سیاسی اور مذہبی جماعتیں آستین چڑھا کر اور سر سے کفن باندھ کر اٹھ کھڑی ہوئیں اور جمہوریت کو بچانے کے نام پر اسٹیٹس کو کو بچانے کے لیے پارلیمنٹ میں دھرنا لگا دیا۔

اس دھرنے میں وہ جماعتیں پیش پیش تھیں جو حکمرانوں کے دسترخوان سے مستفید ہو رہی تھیں۔ 2014ء کی تحریک کے روح رواں عمران خان اور طاہر القادری تھے ان میں وہ میچوریٹی نہیں تھی جو ایسے بڑے اور اہم کاموں اور تحریکوں میں درکار ہوتی ہے۔ اس کمزوری کا فائدہ حکمران طبقات نے اٹھایا اور ’’اسٹیٹس کو‘‘ کو برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئے۔

بورژوا سیاست میں تبدیلی کے لیے مڈل کلاس کے روشن خیال سیاستدان اہم کردار ادا کرسکتے ہیں لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ نظریاتی طور پر پختہ کار ہوں اور برسر اقتدار طبقات کی طاقت اور سازشوں کو سمجھتے ہوں۔ ان کا مقصد محض حصول اقتدار نہ ہو بلکہ وہ اس اقتصادی سیٹ اپ کو توڑنا اپنا اولین مقصد سمجھتے ہوں۔ پانامہ لیکس اسکینڈل کی وجہ سے اسٹیٹس کو کی نمایندہ جماعت مشکلات میں گھری ہوئی ہے اور ان مشکلات سے نکلنے کے لیے ہاتھ پیر مار رہی ہے۔

عمران خان کا تعلق ایک مڈل کلاس خاندان سے ہے اور وہ عوام میں بوجوہ مقبول بھی ہیں اور نئے پاکستان کا نعرہ بھی لگا رہے ہیں لیکن نظریاتی حوالے سے وہ ناپختہ کار ہیں۔ نئے پاکستان کا نعرہ ایک مبہم نعرہ ہے جب تک وہ نئے پاکستان کی وضاحت نہیں کریں گے ملک کے اہل علم اہل قلم اہل دانش ان کی حمایت نہیں کرسکتے۔ منطقی طور پر جب نئے پاکستان کی بات کی جاتی ہے تو پرانے پاکستان کو سمجھنا ضروری ہوجاتا ہے۔

پرانا پاکستان نظریاتی طور پر پسماندہ اور سیاسی طور پر اشرافیہ کی حکمرانی کا نمایندہ ہے۔ پرانے پاکستان میں عوام کی حیثیت بھیڑ بکریوں سے زیادہ نہیں، پرانے پاکستان میں اشرافیہ اقتدار اور سیاست پر قابض ہے بلکہ اسے اپنے باپ کی جاگیر سمجھتی ہے۔ پرانے پاکستان میں رائج سیاست میں قانون ساز اداروں میں وہی پہنچ سکتا ہے جو ارب پتی ہو اور الیکشن مہم پر کروڑوں روپے خرچ کرسکتا ہو۔

پرانے پاکستان میں غریب عوام انتخابات میں اشرافیائی نمایندوں کے حق میں ووٹ تو ڈال سکتے ہیں لیکن انتخابات میں بطور امیدوار شریک نہیں ہوسکتے۔ پرانے پاکستان میں اکثریتی دیہی علاقے وڈیروں اور جاگیرداروں کی ملکیت بنے ہوئے ہیں اور سیاست اور اقتدار پر حاوی ہیں۔

پرانے پاکستان کے اس تناظر میں نئے پاکستان کی جو تصویر ابھرتی ہے وہ کچھ اس طرح کی ہوسکتی ہے۔ سب سے پہلے نئے پاکستان کی ابتدا زرعی اصلاحات سے ہونی چاہیے کیونکہ سندھ اور جنوبی پنجاب میں ابھی تک جاگیردار اور وڈیرے مضبوط ہیں اور اب بھی لاکھوں ایکڑ زرعی زمین کے مالک ہیں۔ سیاست اور اقتدار پر اب بھی ان کی بالادستی قائم ہے۔ اس حقیقت کے پیش نظر نئے پاکستان  کی پہلی ضرورت زرعی اصلاحات ہیں ہمارا انتخابی نظام صرف اشرافیہ کو قانون ساز اداروں میں بھیجنے کا ذریعہ بنا ہوا ہے۔ انتخابی نظام میں ایسی اصلاحات کی ضرورت ہے جو ایک عام لیکن اہل اور باصلاحیت آدمی کو انتخابات میں حصہ لینے کی آزادی فراہم کرسکے۔

نئے پاکستان میں نئے نصاب تعلیم کی ضرورت ہوگی جس میں سائنس ٹیکنالوجی تحقیق اور دریافت کو اولیت حاصل ہو۔ نئے پاکستان میں تعلیم مفت اور لازمی ہوگی،نئے پاکستان میں ہر شعبہ زندگی کو جدید ترقی یافتہ دنیا سے ہم آہنگ کیا جائے گا، نئے پاکستان میں ترقی کا مطلب عوام کے معیار زندگی میں قابل ذکر اضافہ ہوگا۔

نئے پاکستان میں مزدوروں اور کسانوں کو ان کی آبادی کے تناسب سے قانون ساز اداروںمیں نمایندگی حاصل ہوگی۔ نئے پاکستان میں بیورو کریسی غریب طبقات سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور اہل افراد پر مشتمل ہوگی۔ یہ وہ ابتدائی اقدامات ہیں جس پر نئے پاکستان کی عمارت کھڑی ہوگی، اگر مڈل کلاس کا کوئی سیاستدان نئے پاکستان کی وضاحت مندرجہ بالا نکات پر کرتا ہے تو عوام 2018ء کے الیکشن میں اس کی حمایت کرکے اسٹیٹس کو کو توڑ سکتے ہیں۔ کیا عمران خان نئے پاکستان کی اس شکل سے متفق ہیں؟

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Helping of oppressed Muslims is not easy!
Previous Post مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنا آسان نہیں ہے!
Next Post نیب کا کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ،ریکارڈ ضبط
NAB raids at Karachi Development Authority office, records seized

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.