yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ہیپاٹائٹس کے بارے عوامی آگہی

Yes 1 Webmaster July 26, 2015July 26, 2015 1 min read
World Hepatitis Day
Share this:
World Hepatitis Day
World Hepatitis Day

تحریر : ماجد امجد ثمر
انسان کے پاس سب سے بڑی دولت صحت کی ہی ہوتی ہے۔ صحت کے ساتھ ہی انسان ذندگی کی دیگر خوشیوں سے لطف اندوز ہو سکتا ہے اگر صحت جیسی دولت نہ ہو تو روپے پیسے کی دولت کسی کام کی نہیں رہتی اس لئے ہی کہا جاتا ہے کہ تندرستی ہزار نعمت ہے لیکن اس دنیا میں جہاں دوسری بیماریاں انسانی صحت کی دشمن ہیں وہاں ان میں ایک نام ہیپاٹائٹس کا بھی آتا ہے۔

ہیپاٹائٹس کا عالمی دن ہر سال 28 جولائی کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔یہ دن پہلی مرتبہ 2008 ء میں منایا گیا تھااور اس سال یعنی2015ء میں یہ دن آ ٹھویں مرتبہ منایا جا رہا ہے۔ ہیپاٹائٹس کا دن بھی عالمی ادارہ صحت (WHO) کے منتخب کردہ صحت سے متعلقہ آٹھ عالمی دنوں میں سے ایک ہے۔hepatitis کا مطلب ہوتا ہے جگر کی سوزش۔اور یوں بنیادی طور پر یہ ایک ایسی بیماری ہے جوانسانی جگر کو اانتہائی برے طریقے سے متاثر کرتی ہے۔اس وقت بھی دنیا بھر میںتقریباً 500 ملین یعنی پچاس کروڑ افراد ایسے ہیں جو اس خطرناک ترین بیماری سے متاثر ہیں۔اوراگر ہیپاٹائٹس بی یا سی کا بر وقت تشخیص اور علاج نہ ہو سکے تو بلا آخر یہ جگر کے کینسر یاجگر کی ناکامی کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

دراصل اس بیماری کے مریضوں کی اتنی ذیادہ تعداد ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ہیپاٹائٹس کبھی بھی فوراً علامات ظاہر نہیں کرتا اور HBV یا HCV وائرس بغیر کوئی علامت ظاہر کئے انسان کے خون میں کافی عرصے تک رہ سکتے ہیںاور پھر جب اچانک سے اس بیماری کا پتہ چلتا ہے تو معاملہ کافی بگڑ چکا ہو تا ہے۔لیکن یہ دونوں وائرس قابل علاج ہیںاور مسلسل علاج معالجے سے ان پر کافی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔

ہیپاٹائٹس کا وائرس جسے عام طور پر (یرقان )بھی کہا جاتا ہے اس کی تین اقسام ہیں۔ا۔ ہیپاٹائٹس A۔٢۔ہیپاٹائٹس B۔اور ٣۔ ہیپاٹائٹس C۔طبی ماہرین کے مطابق ہیپاٹائٹس اے ذیادہ خطرناک بیماری نہیں اور اس یرقان کا مریض اکثر بغیر کسی علاج معالجے کے ہی صحت یاب ہو جاتا ہے اگر وہ بہتر خوراک اور پرہیز سے کام لے۔لیکن ہیپاٹائٹس بی اور سی کا مرض نسبتاً ذیادہ مہلک ہوتا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق اگر ہیپاٹائٹس بی کے مرض کا علاج نہ کیا جا سکے تو اس سے نہ صرف جگرکا کینسر ہو سکتا ہے بلکہ یہ ہلاکت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق صرف امریکہ میں ہی ہر سال تین سے پانچ ہزار لوگ ہیپاٹائٹس بی کی وجہ سے مر جاتے ہیں۔اور اب ذکر کرتے ہیں ہیپاٹائٹس Cکا۔ہیپاٹائٹس سی جسے کالا یرقان بھی کہا جاتا ہے اس مرض میں مبتلا مریضوں کی اکثریت سوزش جگر کا شکار ہو جاتی ہے۔اور اگر علاج میں کوتاہی برتی جائے تو رفتہ رفتہ ان مریضوں کا جگر بالکل سکڑ جاتا ہے۔ یعنی cirrhosisہو جاتا ہے۔اس میں مریض کا جگر اپنی افادیت کھو دیتا ہے اور بالکل ناکاڑہ ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

Hepatitis Virus and Liver
Hepatitis Virus and Liver

اس کے علاوہ چند ایک مریضوں کو جگر کا کینسر بھی ہو جاتا ہے جسے طب میں Genotypeکہتے ہیں۔ہیپاٹائٹس سی کے وائرس کی کئی اقسام ہیں پاکستان میں ذیادہ تر جینو ٹائپ تھری ہی پائی جا تی ہے۔لیکن اب اس کا موثر علاج ممکن ہے۔ہیپاٹائٹس سی کا وائرس جسم میں داخل ہونے کے بعد دو سے پچاس ہفتوں میں بیماری پھیلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔دنیا بھر میں اس کے مریضوں کی تعداد تقریباً 35 کروڑ کے قریب ہے خصوصاً ترقی پذیر ممالک میں ان کی تعداد ذیادہ ہے اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگوں کو ہیپاٹائٹس کے متعلق ذیادہ آگاہی نہیں ہے کہ یہ کن ذرائع سے پھیلتا ہے اور اس سے کس طرح بچا جا سکتا ہے۔

لہذاسب سے پہلے اس کے پھیلاو کی وجوہات جاننا بہت ضروری ہیں۔ہیپاٹائٹس AاورEذیادہ تر آلودہ پانی اور نامناسب خوراک کے زریعے پھیلتا ہے۔لیکن یہ چونکہ ذیادہ خطرناک نہیں ہوتا اس لئے اس میں تھوڑے پرہیزاور ہلکے پھلکے علاج سے بھی مکمل فرق پڑ جاتا ہے۔اس اے اور ای وائرس سے بچنے کے لئے اگر ان چند احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے جیسے کہ کھانا کھانے سے پہلے صابن سے اچھی طرح ہاتھ دھونا،پانی ابال کر پینااور حفظانِ صحت کے مطابق کھانا کھایا جائے تو اس بیماری سے انسان مکمل طور پر محفوظ رہ سکتا ہے۔اور اب ہیپاٹائٹس BاورCپر غور کریں تو یہ وائرس اے اور ای کی نسبت بہت ذیادہ مہلک ہے۔ایک اندازے کے مطابق صرف پاکستان میں ہی 18ملین یعنی ایک کڑوڑ اسی لاکھ افراد اس وائرس یا مرض کا شکار ہیں۔

ہیپاٹائٹس بی اور سی کوئی اچھوت مرض نہیں ہے اس لیے یہ ہاتھ ملانے ،کھانسی یا چھینکنے یا اکھٹے کھانے پینے سے نہیں پھیلتا بلکہ اس کے پھیلنے کی بڑی وجوہات یہ ہیں کہ یہ ذیادہ تر منشیات کے عادی افراد جو نشے کے لئے ایک ہی سرنج ایک دوسرے کے لئے استعمال کرتے ہیں ،خون کا بغیر ٹیسٹ کروائے کسی دوسرے کو منتقلی،خون کی مصنوعات کا استعمال،حجام سے استرا وغیرہ استعمال کرنے سے ، فٹ پاتھوں پر بیٹھے ڈینٹسٹ حضرات جواپنے آلات صاف کیے بغیر دوسروں کا چیک اپ شروع کر دیتے ہیں یہ چند زرائع اس وائرس کو پھیلانے میں بڑی وجہ بن رہے ہیں ۔اور ہیپاٹائٹس بی اورسی کی اہم علابات میں مریض کا تھکاوٹ محسوس کرنا،متلی یا قے آنا ،بھوک میں کمی ،جلد اور آنکھوں میں پیلاہٹ ،اور سیاہ پیشاب کا آنا شامل ہے۔لیکن اگر مریض کا علاج متواتر رہے تو چند ہفتوں میں اس کا کامیاب علاج ممکن ہے۔ ہیپاٹائٹس کے مریضوںکے لئے خوراک مریض کی حالت کے مطابق متوازن اور موزوں ہونی چاہیے ۔الکوحل ،چکنائی والی اشیائ،سرخ گوشت وغیرہ سے مکمل پرہیز ہونا چاہئے اور تازہ پھل و سبزیاں اور فریش جوسز کا استعمال ذیادہ کیا جائے۔

اس میں انڈہ اور دودھ پروٹین حاصل کرنے کا ایک بہترین زریعہ ہے۔ اس مہلک مرض سے بچنے کے لیے چند احتیاطی تدابیر ضروری ہیں جیسا کہ خون ہمیشہ ٹیسٹ کروا کر لگوائیں،انجکشن کے لئے ہر دفعہ نئی سرنج کا استعمال کیاجائے، کوشیش کرنی چاہیے کہ حجام سے استرا نہ ہی لگوایا جائے،الکوحل کا استعمال ترک کیا جائے اور سب سے اہم بات یہ کہ خواہ انسان تندرست ہی کیوں نہ ہو لیکنپھر بھی ہر انسان کو ان تمام مہلک امراض سے بچنے کے لئے سال میں کم از کم دو مرتبہ اپنے سارے خون کے ٹیسٹ اور مکمل چیک اپ ضرور کروانا چاہیے تا کہ مرض پر ابتدائی مراحل میں ہی قابو پا لیا جائے اور ایسا کرنے سے بندہ ذیادہ تکلیف برداشت کرنے سے بچ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس مرض کے خلاف آگاہی مہم چلا کر عوام میں کافی حد تک شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے جس میں میڈیا بھی ایک بڑااہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

Majid Amjad Samar
Majid Amjad Samar

تحریر : ماجد امجد ثمر

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Nawaz Warriach
Previous Post عدلیہ کا فیصلہ آنے کے بعد عمران خان کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔ نواز وڑائچ
Next Post چوہدری محمد افضل کی چوہدری منیر احمد وڑائچ اور چوہدری ندیم سے پیرس میں ملاقات
Chaudhry Mohammad Afzal, Meeting

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.