yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

بے بس عوام۔۔۔۔۔۔اور مہنگائی

Yes 2 Webmaster February 23, 2016 1 min read
Price Hike
Share this:
Poverty
Poverty

تحریر : ملک نذیر اعوان۔ خوشاب
قارئین محترم اس میں کوئی شک نہیں پاکستان کو اللہ کریم نے بے شماروسائل دیئے ہیں۔ لیکن یہ دولت انسانی فلاح و بہبود کے لیے صرف کرنی چاہیے ۔۔۔۔عوام کی حالت کو بہتر کرنے پر خرچ کرنی چاہیے۔۔۔ غربت کو ختم کرنے کے منصوبہ بندی اور ٹھوس اقدامات کرنے چاہیے۔ جرم، ناانصافی اور سماجی برائیوں کی بھی روک تھام کرنی چاہیے۔ قارئین اگر مشاہدہ کیا جائے پوری دنیا میں سب سے زیادہ پروٹوکول پاکستانی حکمرانوں کا ہے۔ جن کی آمدو رفت پر ٹریفک جام رکھنا تو عام سی بات ہے۔ اس دوران ایمولینسوں میں کئی مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ اور طالب علم تعلیمی اداروں سے لیٹ ہو جاتے ہیں۔ اور ملازمین بھی دفاتر سے لیٹ ہو جاتے ہیں۔

مگر سوچنے کی یہ بات ہے۔کہ ہمارے حکمرانوں پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑتا۔۔۔۔دولت کی اقتدار اور ہوس نے ان کے مقدر میں محرومیاں اور ناامیدیاں لکھ دی ہیں۔اور جب ناامیدیاں حد سے تجاوز کر جائیں۔تو انسان کو اپنی ذات سے بھی محبت ختم ہو جاتی ہے۔عوام کی کوئی بات سنی نہیں جا رہی ہے۔آج بھی اس ملک میں امیر۔۔۔۔امیر ترین اور غریب۔۔۔۔غریب ترین ہوتا جا رہا ہے۔اللہ پاک سے دعا ہے۔کہ یہ نظام بدل جائے اور شاید اب یہ وقت آگیا ہے۔کہ ہمارے حکمرانوں کو آنکھیں کھولنی چاہیے۔سڑکیں،پل اورمیٹرو جیسے منصوبے تو حکومت بنا رہی ہے۔لیکن جو ایک عام آدمی کی روز مرہ کی ضروریات ہیں ۔اس پر بھی حکومت کوغورو فکر کرنی چاہیے۔

Price Hike
Price Hike

ایک عام آدمی کا پیٹ پل اور سڑکوں سے نہیں پلے گا۔جب تک اس کی بنیادی ضرور یات پوری نہیں ہوں گی۔ ناظرین آپ غور کریں سٹیل مل کافی عرصے سے بند ہے۔ان کے مزدوروں کو تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں اور بیوہ عورتیں بیچاری پنشن سے محروم ہیں۔ مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے۔کہ اس پر حکومت نے کھبی سوچا ہے۔ بلکہ حکومت تو عوام پر ٹیکسوں کی بو چھاڑ کر رہی ہے۔غریب عوام دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں۔مثال کے طور پر غریب آدمی اپنے بچے کو اچھے سکول میں تعلیم نہیں دے سکتا،غریب آدمی اچھے ہسپتال میں ٹریٹ مینٹ نہیں کر سکتا یہاں تک کہ اس کے پاس مکان کی بھی سہولت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ اس کی اور بھی ضروریات ہیں۔ لوگ مہنگائی کی چکی میں پیس رہے ہیں۔ مگر حکومت کو جوں کے توں تک نہ رینگی۔ ایون کہ معاشرے میں غریب آدمی کا رہنا محال ہے۔ دس سے پچاس فی صدادویات کی کمپنیوں کا بلا جواز اضافہ غریب عوام کے لیے نئی پریشانی ہے۔ طب کے شعبہ میں جعلی سازی کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے۔ ریاست شہریوں کو بنیادی سہولتیں اور عدالتیں انصاف فراہم کرنے کی ذمہ دا ہیں۔

حکومت کو اس پر ایکشن لینا چاہیے۔ جعلی اور غیر معیاری ادویات تیار کرنے والے مافیا کا کون ذمہ دار ہے۔ حکومت ترقیاتی کاموں پر تو جہ دے رہی ہے مگر لوگوں کے پاس روز گار نہیں ہیں۔ رہنے کے لیے مکان نہیں ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ لوگ آج غربت اور مہنگائی کی وجہ سے خود کشیاں کر رہے ہیں۔ دودن پہلے کی خبر ہے کہ ایک آدمی غربت سے تنگ آکر اپنا رکشہ جلا دیا۔اس لیے حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے۔ آج حکمرانو ں کے وعدے کہاں ہیں۔الیکشن سے پہلے تو سیاست دان عوام کو سر سبز باغ دکھاتے ہیں۔ٹیوی کی سکرین پر دھواں دھار تقریریں کرتے ہیں۔ہمارا نام بدل لینا چھ ماہ کے اندر لوڈ شیڈنگ ختم کر دیں گے۔اور جب الیکشن میںجیت جاتے ہیں۔پھر اقتدار کے نشے میں سب کچھ بھول جاتے ہیں۔حتیٰ کہ غریب آدمی سے بات کرنا بھی ناگوار سمجھتے ہیں۔ان کو غریب کی کوئی فکر نہیں ہے۔یہ اپنے شاہانہ پروٹوکول کے چکروں میں ہیں۔

ایک عام آدمی تو دو وقت کی پر مجبور ہے۔مگر حکومت کی سوچ اس سے قاصر ہے۔آج مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے۔ آپ سبزیوں اور پھلوں کے ریٹ دیکھیں غریب آدمی تو صرف سونگھ ہی سکتا ہے۔اس کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرایوں کا کیا حال ہے۔قارئین آپ غور کریں کہ راولپنڈی سے لاہور کا ڈیوو بس کا تیرہ سو روپے کرایہ ہے۔ابھی تو پٹرول بھی سستا ہے۔اور ناظرین میں یہ بات دعویٰ سے کہہ رہا ہوں جو پٹرول کی قیمت عالمی منڈیوں میں ہے ۔اس قیمت پر ہمارے ملک میں پٹرول دستیاب نہیں ہے۔سستے پٹرول کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچے ہیں۔اس کا فائدہ صرف حکومت کے کھاتے میں جاتا ہے۔مگر ہم تو دعا تک محروم ہیں۔دل سے ایک ہوک اٹھتی ہے۔۔۔۔ایک حسرت ہے۔۔۔۔ایک آرزوہے۔۔۔۔۔۔۔اب یہ چال بدلنا چاہیے۔۔۔۔۔غریبوں کی قسمت بھی بدلنی چاہیے۔۔۔۔۔۔۔یہ نطام۔۔۔۔۔یہ سسٹم یہ ماحول چینج ہونا چاہیے۔

جمہوریت کے ثمرات ایک عام آدمی تک پہنچنے چاہیں۔مگر غورو فکر کی بات یہ ہے کہ عوام کی اکثریت نے اس انداز سے کبھی سوچا ہی نہیں کہ جو ہر انتخابات میں آز مائے ہوئے لوگوں کودوبارہ ووٹ دیتے ہیں۔ اور پھر اس ریزلیٹ وہی ہے جو آج ہمارے سامنے ہے۔کاش ہمارے حکمرانوں اور سیاست دانوں کو ایک غریب آدمی کی فکر ہوتی تو آج یہ حال نہ ہوتا۔(خدارا)عوام کی بنیادی ضروریات سڑکیں ،پل اور میٹرو جیسے منصوبے نہیں ہیں۔قارئین عوام کو روٹی ،مکان اور کپڑے اور بنیادی روز مرہ کی چیزیں چاہیے۔اس لیے حکمرانوں کا یہ فرض ہے کہ عوام کو ریلیف دینا چاہیے۔اور جب تک یہ تمام چیزیںٹھیک نہ ہوں تو لوگوں کے شکوے ہوتے رہیں گے۔ جو آج ہمارے ملک میں مہنگائی کا جن ہے ۔اس سے عام آدمی کا جینا محال ہے۔ آخر میں میری حکمرانوں سے التجاء ہے۔کہ (خدارا)آپ ملک میں سڑکیں،پل اور میٹرو جیسے منصوبوں کے جال بچھائیں مگر لوگوں کی دوسری عام ضروریات زندگی کابھی خیال رکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Malik Nazir Awan
Malik Nazir Awan

ملک نذیر اعوان۔ خوشاب

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post سنجے دت کی رہائی کےدن چکن سنجو بابا مفت کھائیں
Next Post اکیڈمی ایوارڈ کمیٹی نے دو پرفارمنس ختم کر دیں

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.