yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

قطب شمالی پرسردیوں میں بھی گرمی

MH Kazmi November 20, 2016 1 min read
Heat in the winter to the North Pole
Share this:
Heat in the winter to the North Pole
Heat in the winter to the North Pole

الاسکا: ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ اس سال قطب شمالی کا درجہ حرارت وہاں پر سردیوں کے اوسط درجہ حرارت سے بھی 36 ڈگری فارن ہائیٹ (20 ڈگری سینٹی گریڈ) زیادہ ہے جس پر انہیں شدید تشویش ہے۔

اس وقت قطب شمالی (آرکٹک) پر آدھی رات کا وقت ہے، سردیوں کا موسم ہے کیونکہ سورج افق سے نیچے ہے۔ ہر سال یہ کیفیت مارچ تک جاری رہتی ہے اور پھر اگلے 6 ماہ کےلئے افق پر سورج نکل آتا ہے لیکن اس سال آرکٹک پر قائم امریکا، کینیڈا اور روس کے موسمیاتی اسٹیشنوں میں جودرجہ حرارت ریکارڈ کیا جارہا ہے وہ انتہائی تشویشناک ہے کیونکہ اس سال موسمِ سرما میں قطب شمالی کا درجہ حرارت اس کے اوسط سے 36 درجہ فارن ہائیٹ (20 ڈگری سینٹی گریڈ) تک زیادہ ہے۔

اگرچہ یہ اب بھی نقطہ انجماد سے بہت کم ہے لیکن پھر بھی درجہ حرارت میں اوسط سے اتنے زیادہ اضافے کے نتیجے میں وہاں نئی برف بننے کا عمل خاصا سست ہے جس کے بارے میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ 2012 میں نئی برف بننے کی کم ترین شرح سے بھی کم ہے۔

یہ عالمی ماحول کےلئے خطرے کی گھنٹی ہے کیونکہ قطب شمالی پر سردیوں کے دوران نئی برف کی وافر مقدار جمتی ہے جب کہ وہاں گرمیوں کے موسم میں بڑے پیمانے پر برف پگھلتی ہے جس سے بننے والا پانی ساری دنیا کے سمندروں میں پہنچتا ہے اور نہ صرف سمندر بلکہ زمین کے ماحول کو بھی متوازن رکھنے میں بڑی مدد کرتا ہے۔ کم برف بننے کا نتیجہ آئندہ برس قطب شمالی پر برف میں مزید کمی کی صورت میں ظاہر ہوگا، جس پر وہاں تحقیق کرنے والے ماہرین نے بھی شدید تشویش ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے چند برسوں سے دنیا کے اوسط درجہ حرارت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ہر نیا سال، پچھلے سال کے مقابلے میں گرم تر ثابت ہورہا ہے۔ قطب شمالی کے حالات بھی اسی طرف اشارہ کررہے ہیں کیونکہ یہ لگاتار دوسرا سال ہے جب وہاں سردیوں کا درجہ حرارت سابقہ اوسط سے کہیں زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، قطبی روس کے بعض اسٹیشنوں پر اس سال سردیوں کا درجہ حرارت اوسط سے 12.6 درجہ فارن ہائیٹ (7 درجہ سینٹی گریڈ) زیادہ ریکارڈ کیا جاچکا ہے جب کہ روس، الاسکا اور شمال مغربی کینیڈا کے وہ مقامات جو قطب شمالی سے بالکل ملے ہوئے ہیں، وہاں بھی سردیوں کا درجہ حرارت سابقہ اوسط سے 5.4 درجہ فارن ہائیٹ (3 درجہ سینٹی گریڈ) زیادہ ہے۔ چند اسٹیشنوں پر صورتِ حال انتہائی خطرناک ہے کیونکہ وہاں ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت سردیوں کے اوسط سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ ہے۔

ان تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ صرف 2016 ہی ایک اور گرم ترین سال نہیں ہوگا بلکہ 2017 اپنی گرمی میں موجودہ سال کو بھی پیچھے چھوڑ سکتا ہے اس لئے ہمیں کسی بھی ماحولیاتی انہونی کے لئے تیار رہنا چاہیئے کیونکہ سیارہ زمین ایک بھرپور نظام کی طرح کام کرتا ہے جس کا ہر ایک حصہ کسی نہ کسی صورت دوسرے حصوں سے مربوط ہے؛ اور ایک حصے میں ہونے والی تبدیلی دوسرے تمام حصوں پر بھی اثر ڈال سکتی ہے۔

یعنی قطب شمالی پر درجہ حرارت میں اضافہ وہاں موجود ریچھوں، مچھلیوں اور دوسرے جانوروں کی آبادیوں کو تو متاثر کرے گاہی لیکن اس کے اثرات ساری دنیا پر بھی مرتب ہوں گے۔ لیکن یہ کیسے اور کس حد تک ہوگا؟ یہ دیکھنا ابھی باقی ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Sanjay Dutt was doing the film shooting again to cross the anxiety
Previous Post سنجے دت کی دوبارہ فلم کی شوٹنگ کیلئے بے چینی حد سے تجاوزکرگئی
Next Post مری پتریاٹہ چیئرلفٹ عوام کے لئے بند کر دی گئی
Muree Patriata chairlift was closed to the public

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.