yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نواز شریف، مریم، صفدر اور اسحاق ڈار کیخلاف سماعت پیر کو ہوگی

Web Editor December 2, 2017 1 min read
Hearing against Nawaz Sharif, Maryam, Safdar and Ishaq Dar will be on Monday
Share this:

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف تین ، بیٹی مریم نواز، داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور وفاقی وزیر اسحاق ڈار کے خلاف ایک ، ایک نیب ریفرنس کی سماعت پیر کو احتساب عدالت میں ہو گی۔

Hearing against Nawaz Sharif, Maryam, Safdar and Ishaq Dar will be on Mondayنواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنا کی نئی درخواستوں جبکہ اسحاق ڈار کو اشتہاری ملزم قرار دینے اور ضامن کی طرف سے جمع کرائے گئے 50 لاکھ کے مچلکےبحق سرکار ضبط کرنے کے معاملے پر فیصلے کیے جائیں گے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی 14 جبکہ فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنسز کی اب تک پندرہ سماعتیں ہو چکیں ، نواز شریف 8 مرتبہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

ایک مرتبہ ان کی عدم حاضری میں ان کے مقرر کردہ نمائندے کے سامنے 19اور 20 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی گئی جبکہ 8 نومبر کو پانچویں پیشی کے موقع پر دوسری بار نواز شریف کی موجودگی میں ان پر دوسری مرتبہ تینوں ریفرنسز میں فرد جرم عائد کی گئی۔ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں ملزم نامزد ہیں جن پر ان کی موجودگی میں 19 اکتوبر کو فرد جرم عائد ہوئی۔ تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا جس کے بعد ٹرائل کا باقاعدہ آغاز کر کے گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کا سلسلہ شروع ہوا۔

اب تک ان ریفرنسز میں استغاثہ کے 6 گواہ اپنے بیانات ریکارڈ کرا چکے ہیں۔ دو مزید گواہوں کو عدالت نے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے چار دسمبر کو طلب کر رکھا ہے ۔ عدالت نے دو مرتبہ ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواستیں مسترد کیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواستوں پر 23 نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا جو ابھی تک نہیں سنایا گیا ۔ وفاقی وزیر اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی اب تک 14 سماعتیں ہوئیں۔ عدالتی حکم پراسحاق ڈار 7مرتبہ پیش ہوئے جبکہ 6 بار غیر حاضر رہے ۔ اسحاق ڈار کے وکیل نے بیرون ملک علاج کے باعث حاضری سے استثنا کی درخواست دی مگر عدالت نے مفرور ملزم قرار دے کر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغازکر دیا۔ اسحاق ڈار کو دس دنوں میں احتساب عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا جبکہ ان کے ضامن احمد علی قدوسی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا کہ ملزم کو پیش کرنے میں ناکامی پر کیوں نا ان کے زر ضمانت کے 50 لاکھ روپے ضبط کر لیے جائیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Previous Post پیپلز پارٹی بھٹو سے بلاول تک, پارٹی کے 49 برسوں کی تصویری کہانی
Next Post پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا کوئٹہ میں جلسہ، نواز شریف خطاب کریں گے
Pashtunkhwa milli awami party jalsa in Quetta, Nawaz Sharif will address

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.