yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

وہ بھی ہماری طرح انسان ہی تھا

MH Kazmi June 5, 2017 1 min read
He was also human like us
Share this:

اسلام سلامتی کا دین ہے، اسلام دنیا میں وہ واحد مذہب ہے جو دیگر ماننے والوں کی حفاظت کا بھی حکم دیتا ہے۔حالت جنگ میں بھی اسلام ہی ہے جس نے اپنے دشمن کے بچوں، بوڑھوں، عورتوں اور نہتے لوگوں کو مارنے سے منع کیا ہے۔اسلام ہی ہے جس نے کہا کہ ’’جس نے کسی کی جان بچائی اس نے گویا پوری انسانیت کی جان بچائی ‘‘یہ اسلام ہی ہے جس نے عورت کو اس کے حقوق سے نوازا۔عورت کوزندہ درگور کردینے والے معاشرے میں عورت کے قدموں تلے جنت عطاکردینے والامذہب بھی اسلام ہی ہے۔اسلام مساوات کا حکم دیتا ہے جس سے کسی گورے کو کالے پر اور عربی کو عجمی پر کوئی فوقیت نہیں ۔پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر بنایا گیا یہی وجہ ہے کہ غیرمسلموں کے یہاں کئی علاقے ہیں۔

شہروں میں کئی محلے اور کئی علاقے دیگر مذاہب کے ماننے والوں کے ہیں جہاں آج تک انہیں کوئی مسئلہ نہیں بنا۔اکادکا واقعات بھی ذاتی دشمنی وعناد کی وجہ سے وقوع پذیر ہوے جن کی تحقیقات سے ثابت ہواکہ یہ کوئی مذہبی ایشو نہیں تھا ۔ پاکستان میں ہمسایہ ملک بھارت کی اقلیتیوں سے حالات قدرے بہتر ہے ۔گو اس میں بہتری لانے کی ضرورت ہے ۔غیرمسلم پاکستانی بھی پاکستان میں قابل قدرخدمات سرانجام دے رہے ہیں۔اکادکا کلیدی عہدوں پر ہیں تو کچھ دیگر عام پاکستانیوں کی طرح عام نوکری کرکے اپنا پیٹ پال رہے ہیں ۔ مجھے دفتر جاتے ہوئے اکثر اوقات خاکروبوں سے واسطہ پڑتا ہے جو علاقے کے بند گٹروں کو کھولنے کے لیے گٹر کی صفائی کررہے ہوتے ہیں ۔فیصل آباد جیسے شہر میں بھی ان کوشلوار یاایک ٹراوزر پہنے ہوئے گٹر کے پانی میں بغیر کسی حفاظتی اقدام کے خدمت کرتے ہوئے دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ دوردراز علاقوں میں ان کے ساتھ کیا بیتتی ہوگی ۔’’اب یہ تو مجھے نہیں پتہ کہ حکومت کی طرف سے ان کے لیے کیا حفاظتی اقدامات کیے جاتے ہیں جو دیکھا وہ عرض کردیا ۔‘‘اس کا اندازہ عمر کوٹ میں عارف مسیح نامی شخص خاکروب کے مبینہ قتل ہوا ۔گندگی کی وجہ سے گٹر بندہوا جسے کھولنے کا حکم عارف مسیح کوہواجو گٹر میں گیا لیکن زہریلی گیس کی وجہ سے بے ہوش ہوگیا۔

عارف کو ہسپتال میں لایا گیا جہاں انسانیت کا بدنما چہرہ دیکھنے کو ملا ۔خدمت انسانیت پرمعمور ہسپتال کے ڈاکٹرزنے عارف مسیح کو پہلے نہلانے کا حکم دیا کہ میرے کپڑے پاک ہیں اور میں روزے سے ہوں ۔عمرکوٹ تھانے میں ایم ایس ڈاکٹر جام کنبھار، آر ایم اوڈاکٹر یوسف اورڈیوٹی ڈاکٹر اللہ دادراٹھور سمیت تین میونسپل ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔سینٹری سپروائزرعارف مسیح کے بھائی پرویز مسیح کے مطابق گندے نالے میں صفائی کی غرض سے اترنے کے بعد بے ہوش ہوگیاتھا جب اسے علاج کی غرض سے ہسپتال لے جایا گیا تو جسم پر لگی گندگی کی وجہ سے ڈاکٹروں نے علاج سے انکار کردیا۔روزے میں ہونے والا ڈاکٹر بھول گیا کہ روزہ کیا مقاصد رکھتاہے ، جسم پر لگی گندگی کو صاف کروانے کے چکروں میں ڈاکٹر کے دل پر لگی گندگی نے عارف مسیح کی جان لے لی۔ہندوڈاکٹر بھی اقلیتی فرد کی مددکرنے سے انکاری ہوگیا ، پتہ نہیں اسے اکثریت پر مان تھا یا پھر لکیرپارسے کوئی حکم مل چکا تھا۔

ڈاکٹری ایک مقدس پیشہ ہے جس میں کئی قابل ہستیاں ہیں جو نسل انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہیں ۔الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں کچھ دن اپنی والدہ کے ساتھ رہنے کی وجہ سے پیرامیڈیکل سٹاف کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا ۔بلاشبہ ہرجگہ کالی بھیڑیں ہیں جنہیں نکالنا اور کیفر کردار تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ڈاکٹروں کو قسائی جیسے القابات سے یاد کرنااور کسی ایک واقعہ کی بنیادپرڈاکٹربرادری کو برابھلا کہنا یقیناًکوئی قابل تحسین چیز نہیں ہے ۔تنقیدکریں ، تنقید کرنا ہم سب کا بنیادی حق ہے لیکن تنقید کی آڑ میں بے جا اختلاف کو جگہ نہ دیں ۔خدمت کرنے والوں کی خدمات کا اعتراف بھی کریں تاکہ عارف مسیح جیسا کوئی اور واقعہ نہ ہو ۔عارف مسیح ہمارے معاشرے کا ایک ایساکردار ہے جو ہمارے اردگرد ہمہ وقت موجود ہوتا ہے جس کی کبھی ہم نے کھل کر تعریف نہیں کی ۔عارف مسیح جیسی خدمات سرانجام دینے والے ہماری طرح کے انسان ہی ہیں جنہیں پیداکرنے والا بھی وہی وحدہ لاشریک ہے جس نے ہم سب کو پیدا کیا ۔ہمارے گھروں کا کوڑا کرکٹ سنبھالنے والے یہ لوگ بہترین ہیں ان کی خدمات کا اعتراف کریں کہ یہ ہمارے معاشرے کا اہم ترین حصہ ہیں ۔ہمیں اس طبقاتی وسماجی تقسیم کو پروان چڑھانے والے عناصر کی بیخ کنی کرنی ہوگی کہ یہ بھی دہشت گردی کی ایک قسم ہی ہے اور ہم سب اس دہشت گردی میں کسی نہ کسی طور پر ملوث ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Nawaz Sharif from guard Father to the Sicilian Mafia
Previous Post نواز شریف گارڈ فادر سے سسلی مافیا تک
Next Post عمران خان کی نااہلی درخواست: سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
Imran Khan's disqualification request: hearing postponed indefinitely

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.