yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

حسن نثار کا ایسا انمول مشورہ جسے شیئر کرنا آپ اپنا فرض سمجھیں گے

MH Kazmi May 16, 2019 1 min read
Hassan Nisar's suggestion that sharing you will understand your duty
Share this:

Hassan Nisar's suggestion that sharing you will understand your duty

لاہور (ویب ڈیسک) مجھے اک بہت ہی عزیز دوست نے یہ پیغام بھیجا ہے۔ خواص اور عوام اس پر غور فرمائیں۔ ممکن ہو تو خستہ حال معاشی کشتی کے نئے ملاح بھی اس کے بارے میں سوچیں۔ پیغام کچھ یوں ہے۔’’ایک غیر ملکی طالب علم نے کرپشن پر ایک مضمون لکھا نامور کالم نگار حسن نثار اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔جس میں اس نے یہ تجویز پیش کی ہے کہ جس طرح ہر چیز پر ’’ایکسپائری ڈیٹ‘‘ یعنی قابل استعمال کی مدت لکھی ہوتی ہے۔ بالکل اسی طرح کرنسی نوٹوں پر بھی ’’ایکسپائری ڈیٹ‘‘ لکھ دی جائے۔ کل مدت استعمال 5سال ہونی چاہئے۔ جب کرنسی نوٹوں کی یہ ایکسپائری ڈیٹ نزدیک آ جائے تو بینک والے ان کو تبدیل کر کے نئی ایکسپائری ڈیٹ والے نوٹ ایشو کر دیں۔ اس طرح کالے دھن کو ختم کرنے میں مدد ملے گی اور سرمایہ بھی گردش میں رہے گا‘‘پاکستانی معیشت جس حال اور جن ہاتھوں تک پہنچ گئی ہے اسے بستر مرگ سے اٹھانے کے لئے ایسے ہی ٹوٹکوں یا آئوٹ آف بوکس قسم کے نسخوں کی ضرورت ہے۔ معمول کے اقدامات سے معمولی سی بہتری بھی آئی تو کسی معجزہ سے کم نہ ہو گی اور معجزوں کے زمانے لد چکے۔پاکستان تو بہت ہی سپیشل کیس ہے اسی لئے اک عرصہ سے میں یہ بات بار بار لکھ اور بول رہا ہوں کہ یہاں مسئلہ اقتصادیات نہیں اخلاقیات کا ہے کیونکہ قدم قدم پر باڑ ہی فصلیں کھا رہی ہے، چور اور چوکیدار میں ورکنگ ریلیشن شپ عروج پر ہے۔ ابھی کل پرسوں خبر تھی جو آپ نے بھی سنی یا پڑھی ہو گی کہ کسٹم والوں نے خود اپنے گوداموں کا مال ہی بیچ کھایا۔ گندم سٹور کرنے والے گندم بیچ کر ان کی جگہ مٹی کی بوریاں رکھ دیتے ہیں۔ بجلی گیس والے بجلی گیس چوروں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ امتحانی پرچے ’’سیٹ‘‘ کرنے والے ان کا سودا کر لیتے ہیں تو کوئی مجھے سمجھائے یہاں اسد عمر، حفیظ شیخ یا شبر زیدی بلکہ ان جیسے ایک ہزار ایک ماہرین بھی کون سی توپ چلا لیں گے؟ ایک خاندان اگر خود ہی اپنی جائیداد برباد کرنے میں ایک دوسرے کے مقابل آ جائے تو دنیا کا کوئی ٹیکنو کریٹ، بیورو کریٹ، پروفیشنل یا پھنے خان اس خاندان کو دیوالیہ ہونے سے نہیں بچا سکتا۔ جہاں حکمران خود سرکاری زمینیں پراپرٹی ڈیلرز کو دان کر کے پاکستان سے باہر جائیدادیں خرید لیں، جہاں خود ریلوے کے افسران سے ملی بھگت کے نتیجہ میں ریلوے ٹریک پر مارکیٹیں بنا لی جائیں وہاں اقتصادی استحکام ایسے ہی ہے جیسے کوئی پانی پر تاج محل تعمیر کرنا چاہے۔ مجھے تو اس پر بھی حیرت نہ ہو گی اگر کل کلاں یہ بریکنگ نیوز سننے کو ملے کہ لاہور کے ایئر پورٹ پر پلازہ بن چکا اور بنانے والوں کو ’’سٹے‘‘ بھی مل چکا۔ جب تک اخلاقیات کا یہ گلائو سڑائو جاری ہے….جو مرضی کر لو معیشت کسی کا بڑا بھی نہیں سنبھال سکے گا اور یہ سلسلہ نیا نہیں۔ جب پرویز مشرف صاحب کی حکومت آئی تو مجھے کسی سینئر کسٹم افسر نے ہنستے ہوئے بتایا کہ ’’ایجنسیوں‘‘ نے ہمارے گوداموں پر چھاپے مارے۔ وہ بیچارے ہمارے ویئر ہائوسز میں موجود کروڑوں اربوں کے ضبط شدہ سامان کا ’’آڈٹ‘‘ کر رہے تھے۔ ایک طرف وہ سمگل شدہ کپڑا ناپ رہے تھے تو دوسری طرف ایک ٹیم غیر ملکی شراب کی بوتلیں گن رہی تھی لیکن ان بھولے بادشاہوں کے فرشتوں کو بھی علم نہ ہو گا کہ کپڑا سو فیصد پورا ہے لیکن بیش قیمت کپڑے کو عام تام سستے کپڑے سے ری پلیس کر دیا گیا ہے اور جہاں تک تعلق ہے شراب خانہ خراب کا تو قیمتی غیر ملکی شراب کی جگہ دو نمبر مال ایک نمبر کارٹنز میں پوری کی پوری تعداد میں موجود ہے اور یہ سارے بیوقوف پورے جوش و جذبہ سے اپنا اور ہمارا قیمتی وقت برباد کر رہے ہیں۔اس ’’فخریہ کلچر‘‘ میں معیشت کے جمپ سٹارٹ، کک سٹارٹ کی باتیں ہی فضول ہیں لیکن یہ بات بابوئوں کو نہ پہلے کبھی سمجھ آئی نہ آئندہ ان کے پلے پڑے گی سو اپوزیشن کا یہ سوال ہی بے تکا اور بے سرا ہے کہ IMFپیکیج کے بدلے کیا سیاسی قیمت ادا کرنا ہو گی؟اقتصادی استحکام کے نام پر جو کچھ ہو رہا ہے، آگ کو پٹرول سے بجھانے کی مخلصانہ کوشش کے سوا کچھ نہیں اور آئی ایم ایف یعنی انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نامی اس انٹرنیشنل بنیئے کو بلیم کرنا بھی اک بھونڈی اور بھدی حرکت ہے کیونکہ IMFنے جو کیا اور کرے گا نہ گن پوائنٹ پہ کیا نہ کرے گا۔ آپ نے خود کرایا ہے اور ان کے ’’درِ دولت‘‘ پر حاضریاں دے دے کر کروایا ہے اس لئے ان کا دوش نہیں کیونکہ کمزور اور طاقتور میں معاہدہ طاقت ور کی شرائط پر ہوتا ہے۔ اصل سوال یہ کہ اس ملک کی معیشت کو قریب المرگ کس نے بلکہ کس کس نے کیا؟ہم نے کیا….ہمارے سابقہ حکمرانوں نے کیا کیونکہ وہ ہمارا ’’انتخاب‘‘ تھے۔ جیسے ہم تھے ویسے ہی حکمران ہم نے اپنے سروں پر مسلط کر لئے۔ قصور وار کا تعین آپ خود کر لیں لیکن یہ طے سمجھیں کہ IMF ’’معصوم ‘‘ ہے۔ تھوڑا سا افسوس اس بات پر ہے کہ عوام کو تو اپنے کئے کی سزا بلکہ سزائیں مل رہی ہیں اور جانے کب تک ملتی رہیں گی لیکن وارداتیوں کے ساتھ آنکھ مچولی جاری ہے، کتکتاریوں اور پولی پولی گرفتاریوں کا کھیل جاری ہے تو یہ سب کچھ بھی یونہی جاری رہے گا۔ معیشت میں جان ڈالنی ہے تو انہیں نشان عبرت بنائو۔عوام بھگت رہے ہیں، نشان عبرت بنتے جا رہے ہیں۔ان کے منتخب خواص کی باری کب آئے گی؟کہ جب تک دونوں نہیں بھگتیں گے، باز نہیں آئیں گے

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
It will expose your eyes
Previous Post انکشاف آپ کی آنکھیں نم کر ڈالے گا
Next Post عمران حکومت کے ڈنڈے والے پشت پناہو۔۔۔ ایک انتہائی خطرناک تحریر
It's a good idea. A very dangerous writing

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.