yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

“کہاں ہے تبدیلی ” کی رٹ لگانے والوں کے لیے حسن نثار کا کرارا جواب ۔۔۔۔شہباز شریف اور عثمان بزدار کی حکومتوں میں واضح فرق قوم کے سامنے رکھ دیا

Web Editor October 9, 2018 1 min read
Hassan Nisar's response to the "where is the change" is the reminder.
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی حکومت اور کسی کام کی طرف مائل یا اس کیلئے قائل ہو نہ ہو، شجرکاری اور ’’جنگل اگائو‘‘ مہم کیلئے ہمیشہ تیار رہتی ہے کیونکہ یہ ان کے لیڈر اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کی کمزوری ہے، اس کا وژن ہے اور بلاشبہ ہر سمجھ دار پاکستانی
صف اول کے کالم نگار حسن نثار اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ اس کی ضرورت و اہمیت سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔ کلین اور گرین پاکستان کس پاکستانی کی خواہش یا خواب نہ ہوگا؟سرسبز پاکستان کیلئے پہل کاری یقیناً PTI کا بہت بڑا اعزاز ہے جس کا آغاز خیبر پختونخوا سے کیا گیا تو اس کی دیکھا دیکھی ہی سہی، شہباز شریف نے بھی اس کار خیر کیلئے قدم بڑھایا جس پر اسے نقل مارنے کے طعنے دینے کی بجائے داد دینی چاہئے۔ شہباز شریف نے ’’ایس پی ایف سی‘‘ (سائوتھ پنجاب فاریسٹ کمپنی) کی بنیاد رکھی جس کے تحت جنگلات کی زمین لیز پر دینے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ سائوتھ پنجاب کی بنجر اور غیرآباد زمینوں کو پرائیویٹ اور فارن سرمایہ کاری کی مدد سے آباد و سرسبز کیا جاسکے۔ جن سرمایہ کاروں کوبذریعہ ٹینڈر جنگلات کیلئے زمینیں دی گئیں، ان کے ساتھ معاہدے بھی ہوگئے لیکن کام شروع کرنے کے اجازت ناموں کے اجرا سے پہلے ہی شہباز حکومت کا بستر گول ہوگیا جس کے نتیجہ میں سب کچھ فریز ہو کر رہ گیا اور ابھی تک کوئی کچھ نہیں جانتا کہ نئی حکومت کا موڈ، لائحہ عمل یا پالیسی کیا ہوگی؟ سائوتھ پنجاب میں اس وقت جنگلات کی تقریباً 99000ایکڑ زمین بنجر پڑی ہے
جس کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت لیز پر دیئے جانے سے نہ صرف گرین پاکستان کی طرف اہم پیش رفت ہوگی بلکہ تقریباً پندرہ ہزار بے روزگاروں کو روزگار بھی مل سکے گا۔ چین ا ور بھارت بھی ایسے منصوبوں سے فیض یاب ہو چکے ہیں۔ چین نے اسی منصوبہ کے تحت اپنی 37فیصد زمین جنگلات کیلئے وقف کی جبکہ بھارت نے 22فیصد رقبہ آباد کرنے کیلئے لوگوں کو لیز پر دیا جس کے نتیجہ میں بھارت آج ہربل اشیا کا بڑا ایکسپورٹر بن چکا ہے۔بھارت صرف ’’مورنیگا‘‘ کی ایکسپورٹ سے ہی سالانہ اربوں ڈالر کمارہا ہے جو پودا ہی سائوتھ پنجاب کا ہے۔قارئین کی بھاری اکثریت کو یقیناً اندازہ بھی نہ ہوگا کہ جس ’’مورنیگا‘‘ کا میں حوالے دے رہا ہوں اسے ہمارے سائوتھ پنجاب میں ’’سہانجنا‘‘ کے خوب صورت نام سے جانا جاتا ہے اور اس علاقہ کا بچہ بچہ ’’سہانجنا‘‘ کے نام اور کام سے بخوبی واقف ہے۔موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ’’سہانجنا‘‘ کو مجھ سے بہتر جانتے ہوں گے اور جنگلات کی اہمیت کو بھی مجھ سے بہتر سمجھتے ہوں گے تو مشورہ صرف اتنا ہے کہ شہباز شریف والا کام نہ کریں، جیسے شہباز صاحب نے چوہدری پرویز الٰہی کے بہت سے عمدہ اعلیٰ پراجیکٹس کو شیلف کردیا تھا۔
یہ ایک منفی رویہ ہوگا اس لئے بہتر ہے ’’سائوتھ پنجاب فاریسٹ کمپنی‘‘ کی فائلوں سے گرد اڑائیں، منصوبہ پر غور کریں، کوئی تبدیلی لانی ہے تو لائیں لیکن اس پروجیکٹ پر جلد از جلد عملی طور پر کام شروع کرائیں کہ پاکستان میں تو اس کو متعارف کرانے کا کریڈٹ ہی PTIکو جاتا ہے۔صرف اس لئے اسے نظرانداز کرنا مناسب نہ ہوگا کہ یہ شہباز شریف نے شروع کیا تھا سو تھوڑے لکھے کو بوہتا سمجھیں اور اس منصوبہ کو سرد خانہ سے نکال کر میدان میں لائیں۔قارئین!آج کا اصل موضوع تو یہی تھا جو مکمل ہو چکا لیکن چلتے چلتے ایک آدھ مشورہ اپوزیشن کیلئے بھی کہ…. ’’بھائی لوگو‘‘! معاملہ ایسے چھچھورے، سطحی سوالوں سے بہت آگے نکل چکا کہ ’’بتائیں غریبوں کے منہ سے نوالہ کیوں چھینا؟‘‘ آپ لوگ خدا جانے کس ایجنڈے کے تحت ملکی معیشت کے ساتھ جو کچھ کر گئے ہو اس کی کچھ نہ کچھ قیمت تو کچھ دیر غریبوں کو چکانی ہی پڑے گی۔ کیسی ستم ظریفی ہے کہ اپنی ذاتی جاگیر پر عوام کے پیسے سے کروڑوں روپے کی حفاظتی دیوار بنوانے والے بھی غریبوں کی بات کررہے ہیں۔ کوئی اور ہو نہ ہو، میں ان کی اصل تکلیف سے واقف ہوں۔ صحیح کہا عمران نے ’’شہباز شہباز پکارنے والوں کو اپنی باری کا خوف ہے‘‘۔ رہ گیا نوالے چھیننا تو کیا یہ موازنہ کافی نہیں کہ وزیراعلیٰ آفس کے ماہانہ اخراجات 55لاکھ روپے سے کم ہو کر 9لاکھ رہ گئے۔ یہ فرق علامتی بھی ہے اور ملامتی بھی جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید واضح ہوتا جائے گا، سو ڈھنگ کی اپوزیشن کرو ورنہ اگر کوئی مستقبل ہے تو وہ بھی باقی نہ بچے گا۔ ماضی سے نکلو ورنہ ماضی ہو جانے میں کوئی کسر رہ گئی ہے تو وہ بھی پوری ہو جائے گی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
See a wonderful story of Sohail Vishish
Previous Post “نکل فارمولا” 100 فیصد ملک و قوم کے مفاد میں ہے اس لیے خدارا عمران خان کو چلنے دو۔۔۔۔۔۔سہیل وڑائچ کی ایک لاجواب تحریر ملاحظہ کیجیے
Next Post دل کے امراض سے کیسے محفوظ رہا جائے؟ پڑھیے ایک بڑے کام کی تحریر
Write a great job

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.