yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

حسن نثار نے ایسی بات کہہ دی کہ سیاسی مخالفت کے باوجود آپ انکی حمایت کریں گے

Web Editor January 26, 2019 1 min read
Hassan Nisar said such a thing that despite political opposition you will support them
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) اقصادیات کی شدبد رکھنے اور اس کی اصطلاحات سے پرانی شناسائی کے باوجود جب میں اس خشک مضمون کے ماہرین کو ٹی وی پر گفتگو کرتے دیکھتا ،سنتا ہوں تو کچھ دیر کے بعد بوریت محسوس ہونے لگتی ہے۔ تب مجھے خیال آتا ہے کہ عام آدمی پر کیا گزرتی ہوگی۔ نامور کالم نگار حسن نثار اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔حکومتی لوگ اسے جتنا اچھا بتا رہے ہیں، یہ اتنا عمدہ ریفارم پیکیج ہرگز نہیں اور اپوزیشن والے اس میں جتنے کیڑے دیکھ رہے ہیں، وہ بھی درست نہیں، لیکن کیا کریں کہ دونوں کی اپنی اپنی مجبوریاں ہیں کہ چاہیں بھی تو سچ بول نہیں سکتے۔ ایسے میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ عام آدمی کس کی سنے اور کدھر جائے؟ تو میں ایک سادہ سا حل تجویز کئے دیتا ہوں کہ عام آدمی مٹھ رکھے اور صرف چند ہفتے انتظار کرلے، یہ منی بجٹ المعروف ریفارم پیکیج گھر گھر پہنچ کر خود ہی اپنی خوبیوں، خامیوں کا تعارف کرا دے گا کیونکہ دنیا کا کوئی چرب زبان ترین آدمی بھی کسی بھوکے کو اس بات پر قائل نہیں کرسکتا کہ اس کا پیٹ بھرا ہوا ہے۔ وہ عورت جس کے بارے میں مشہور ہے کہ اپنے بھوکے بچوں کو بہلانے کے لئے پانی میں پتھر ڈال کر ابال رہی تھی، بالآخر بری طرح ایکسپوز ہوگئی ہوگی۔ اسی طرح کوئی بھی فائنانس منسٹر جتنا چاہے زبانی جمع خرچ کرلے، آخر کار ایکسپوز ہو جاتا ہے اس لئے بحث کرنے یا کنفیوژ ہونے کی ہرگز کوئی ضرورت نہیں۔ آمدنی اوراخراجات کے ملاپ کا نتیجہ آپ کو خود سمجھا دے گا کہکس بھائو بک رہی ہے۔ روز اول سے میری سوچی سمجھی، نپی تلی رائے یہ ہے کہ حکومت میں آنے کے فوراً بعد وزیراعظم یا وزیر خزانہ کو پوری تفصیل کے ساتھ زہریلی فیکٹ شیٹ تفصیلی طورپر قوم کے سامنے رکھ کر اسے اعتماد میں لے کر بتا دینا چاہیے تھا کہ ان حالات سے نکلنے کے لئے کوئی شارٹ کٹ موجود نہیں ہے اور قوم کو اپنے اجتماعی پیٹ پر پتھر باندھ کر بھلے وقتوں کا صبر سے انتظار کرنا ہوگا جبکہ حکومت اپنے پیٹ کے ساتھ دو پتھر باندھے گی لیکن اس اخلاقی جرأت کا مظاہرہ کرنے کی بجائے اک ایسی پکچر پینٹ کی گئی کہ عوام کی معصوم توقعات میں مزید اضافہ ہوتا چلا گیا اور بات وہاں پہنچ گئی جہاں ایک جھوٹ نبھانے کے لئے کئی جھوٹ بولنے پڑتے ہیں۔ اکانومی کے بارے میں نیم خواندہ لوگ بھی جانتے ہیں کہ اسے نہ راتوں رات ’’آباد‘‘ کیا جاسکتا ہے نہ ’’برباد‘‘ کیا جاسکتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر تیل بھی نکل آئے تو راتوں رات ثمرات نہیں ملتے۔ یہ ایک طویل اور صبر آزما پراسیس ہے جس سے آگاہ کرنا ضروری تھا۔ جس معیشت کو دونوں نہیں، درجنوں ہاتھوں کے ساتھ برسہا برس بے رحمی سے لوٹا گیا ہو، اس کا چند مہینوں تو کیا چند سالوں میں سنبھل جانا بھی کسی معجزہ سے کم نہ ہوگا۔بالخصوص ان حالات میں جہاں اور کچھ بڑھنا تو بے حد محال جبکہ آبادی میں اضافہ کی گارنٹی ہے۔ مالتھس کی تھیوری آف پاپولیشن پڑھ لیں تو مدتوں کے لئے شنانت ہو جائیں گے۔ سادہ ترین انداز میں عرض کروں تو یہ کہ آبادی ایک، دو، تین، چار، پانچ، چھ کے حساب سے نہیں بڑھتی بلکہ اس کی بڑھوتری دو، چار، آٹھ، سولہ، بتیس، چونسٹھ اور 128کی طرز پر ہوتی ہے۔ مجھے اس ملک کے کرتوں دھرتوںپر حیرت ہے کہ اول تو انہیں اس کا کبھی خیال نہیں آیا اور اگر آیا بھی تو اتنا ڈھیلا ڈھالا جو نہ ہونےکے برابر ہے۔ کسی اعلیٰ ترین منصوبہ بندی کے نتیجہ میں زوال کا سفر رکنے کے بعد ’’نیوٹرل‘‘ ہوکر آگے بھی بڑھے تو ترقی کی یہ رفتار آبادی میں بڑھوتری کی رفتار کا مقابلہ نہیں کرپائے گی اور ہم لوگ یونہی ’’گدھی گیڑے‘‘ میں پڑے رہیںگے اور بیس برس بعد بھی کوئی اسد عمر اسی طرح کا ریفارم پیکیج دے رہا ہوگا اور مجھ جیسا کوئی ہونق اسی طرح اس پر تبصرے میں مصروف ہوگا۔سب سے زیادہ حیریت ان ’’ آزاد‘‘ ماہرین اقتصادیات پر ہوتی ہے جو ملک کی اقتصادی صورت حال سے لے کر اس طرح کے منی بجٹوں کا تیاپانچا اور پوسٹ مارٹم تو خوب کرتے ہیںلیکن عوام اور حکام کو اس طرف متوجہ نہیں کرتے کہ ہم سب تمام تر نیک نیتی کے ساتھ الٹے بھی لٹک جائیں تو صورت حال میں کوئی واضح مثبت تبدیلی پیدا نہیں ہوسکتی۔موجودہ حکومت کی پہچان کیا ہے؟1۔ اینٹی کرپشن ڈرائیو۔2۔ احتساب ۔3۔ معیشت کی بحالی۔موجودہ رویوں، قوانین اور نام نہاد جمہوری روایات کی موجودگی میں کم از کم مجھے تویہ ممکن دکھائی نہیں دیتا کہ قدم قدم پر تضادات کے انبار اور شہکار ہیں مثلاً اقتصادی مضبوطی پہلی ترجیح ہے، آبادی کی پروا نہیں۔ رہ گئی کرپشن اور احتساب کی بات تو خود ان کے وزراء اس ’’جرم‘‘ کا برملا اعتراف کر رہے ہیں کہ ’’ہم نے ایک نیب زادے کو پی اے سی کا چیئرمین بنا دیا۔‘‘….. یہ تو دیگ کے چند دانے ہیں حضور!اتنی بے خبری اور بے بسی کی موجودگی میں موجودہ حالات کو تبدیل ہوتے دیکھنے کے لئے جس ’’چشم بینا‘‘ کی ضرورت ہے، وہ کم از کم مجھے تو نصیب نہیں، جنہیں ہے انہیں مبارک ہو۔’’پیوستہ رہ شجر سے امیدِ بہار رکھ‘‘لیکن صرف اتنا ضرور دیکھ لیں کہ ’’شجر‘‘ ہرا بھرا بھی ہے یا نہیں کیونکہ سوکھ چکے درختوں پر بہار نہیں آتی۔ جوہری تبدیلیوں کے بغیر گوہرمراد مل سکے تو مجھ سے زیادہ خوش کون ہوگا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
District & Session Judge TTS Jobs 2019 for 11+ Audit, Asst Librarian, Accounts/Budget, IT, Technical and Support Staff
Previous Post ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹی ٹی ایس جابز 2019 11+ آڈٹ، اسسٹ لائبریری، اکاؤنٹس / بجٹ، آئی ٹی، تکنیکی اور معاون اسٹاف کے لئے
Next Post پی ہ باکس 305 پبلک سیکٹر آرگنائزیشن نوکری 2019 کے لئے 10 + GIS، IT، Admin، Finance، Office اور Driver Posts
PO Box 305 Public Sector Organization Jobs 2019 for 10+ GIS, IT, Admin, Finance, Office & Driver Posts

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.