yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

یادوں کے جھمیلے میں ایک انتہائی معتبر تعارف، ممتاز صحافی حسن نثار پرانی یادوں کے بند دریچے کھولتے ہوئے۔۔۔۔۔!

Web Editor April 11, 2019April 11, 2019 1 min read
یادوں کے جھمیلے میں ایک انتہائی معتبر تعارف، ممتاز صحافی حسن نثار پرانی یادوں کے بند دریچے کھولتے ہوئے۔۔۔۔۔!
Share this:

یادوں کے جھمیلے میں ایک انتہائی معتبر تعارف، ممتاز صحافی حسن نثار پرانی یادوں کے بند دریچے کھولتے ہوئے۔۔۔۔۔!

جنریشن گیپ دراصل کمیونیکیشن گیپ ہوتا ہے اور آج مجھے اسی بلا کا سامنا ہے۔ سمجھ نہیں آرہی بات کیسے اور کہاں سے شروع کروں۔ قیام پاکستان کے بعد یہاں کی فلم انڈسٹری کی حالت بہت ہی بری تھی جب کچھ جنونیوں نے تنکا تنکا جوڑ کر آشیانہ بنانا شروع کیا اور چند سالوں میں صورتحال مکمل طور پر سنبھل گئی۔ سنتوش کمار پاکستان کے پہلے سپر سٹار قرار پائے۔ گیتوں میں ان کے لئے ’’روپ کے راجہ‘‘ جیسی اصطلاحیں استعمال ہوئیں(فلم موسیقار) اور مکالموں میں انہیں ’’خوابوں کا شہزادہ‘‘ (فلم پتن) لکھا گیا۔ فریدوں ایرانی نے اک انٹرویو کے دوران برسوں پہلے کہا’’خوبصورت سے خوبصورت انسانی چہرے بھی چند مخصوص اینگلز سے شوٹ کئے جائیں تو ان کے ایک دو پہلو کچھ کمزور دکھائی دیتے ہیں لیکن ہالی ووڈ سے لے کر ہندوستان کی فلم انڈسٹری تک، پاکستان کے سنتوش کمار کا چہرہ وہ واحد چہرہ ہے جسے پرفیکٹ کہا جاسکتا ہے کیونکہ کیمرہ جہاں بھی رکھ دو، ہر اینگل سے یہ خوبصورت ترین ہے۔‘‘ سنتوش صاحب نے تقریباً دو دہائیاں فلم انڈسٹری پر راج کیا اور آج مجھے ان کا تعارف کرانا پڑرہا ہے کہ شاید یہی زندگی ہے، اگر ہے۔سنتوش بھائی کا اصلی نام سید موسیٰ رضا تھا۔ ان سے چھوٹے درپن کا اصلی نام سیدعشرت عباس تھا جو خود اتنے ہینڈسم تھے کہ ’’خوبرو‘‘ کا لفظ ان کے نام کا لازمی جزو قرار پایا۔ وہ بھی صف اوّل کے فلم سٹار تھے۔ تیسرے سیدّ سلمان مدتوں ٹاپ کے ڈائریکٹر رہے اور ورثہ میں سید نور جیسے ہدایتکار چھوڑے۔ سب سے چھوٹا سید منصور عباس میرا بیحد عزیز دوست اور دوستی محیط ہے تقریباً 45سال پر، اسی لئے میں سنتوش صاحب کو سنتوش بھائی، درپن صاحب کو درپن بھائی اور سلمان صاحب کو سلو بھائی کہتا ہوں، جبکہ منصور صرف منصور اور لاڈآئے تو شاہ جی۔ پورا خاندان حسن و جمال، مردانہ وجاہت کی بینظیر مثال لیکن سنتوش بھائی تو بالکل ہی بےمثال لاجواب۔سنتوش بھائی کا بیٹا ہے محسن رضا اور محسن کا بیٹا ہے سید موسیٰ رضا جس کا نام اس کے دادا کے نام پر رکھا گیا۔ چند روز پہلے موسیٰ رضا جونئیر کی شادی تھی جس میں شرکت کے بعد میں ابھی تک پوری طرح سنبھل نہیں سکا۔ دو ڈھائی سال پہلے میری ا ہلیہ نے تمام پرانی فلمیں میرے بیڈ روم سے اٹھوادی تھیں کیونکہ ’’دورہ‘‘ پڑنے پر میں ساری ساری رات انہیں دیکھتا ا ور سر پٹختا رہتا۔ موسیٰ رضا کے ولیمہ سے واپسی کے بعد تو جیسے مجھ پر وحشت سی طاری ہورہی تھی۔ منت ترلا کرکے میں نے ’’ضبط شدہ‘‘ ساری موویز واپس منگوالیں۔ ہالی ووڈ، ہندوستان کی پرانی فلمیں علیحدہ کیں۔ پاکستان کی پرانی فلموں کے چھانٹی کرکے سنتوش بھائی کی وہ فلمیں علیحدہ کیں جو لڑکپن سے اس کم بخت بڑھاپے تک میری فیورٹ رہیں…….دروازہ بند……. ماضی کھلا ……. آنکھیں نم اور شب غم ۔’’چن وے‘‘…….’’تیرے مکھڑے دا کالا کالا تل وے، میرا کڈھ کے لے گیا دل وے، وے منڈیا سیالکوٹیا‘‘’’شہری بابو‘‘ جس میں سنتوش بھائی کے ساتھ سورن لتا تھیں’’قاتل‘‘ ،’’اومینا نجانے کیا ہوگیا کہاں دل کھوگیا‘‘ اور ’’الفت کی نئی منزل کو چلا وہ بانہیں ڈال کے بانہوں میں‘‘’’مکھڑا‘‘…….’’دلا ٹھہر جا یار دا نظارہ لین دے‘‘’’وعدہ‘‘…….’’جب ترے شہر سے گزرتا ہوں‘‘’’پتن‘‘…….’’بیڑی دتی ٹھیل اوے محبتاں داکھیل اوے‘‘’’سرفروش‘‘……. جس کا یہ مکالمہ محاورہ بن گیا ’’چوری میرا پیشہ نماز میرا فرض‘‘’’سات لاکھ‘‘……. آئے موسم رنگیلے سہانے …….’’یارو مجھے معاف رکھو میں نشے میں ہوں‘‘ اور ’’قرار لوٹنے والے تو پیار کو ترسے۔‘‘ ’’بیداری‘‘……. ’’آئو بچو سیر کرائیں تم کو پاکستان کی‘‘ اور ’’ہم لائے ہیں طوفان سے کشتی نکال کے اس ملک کو رکھنا میرے بچو سنبھال کے‘‘’’شام ڈھلے‘‘……. ’’سو بار چمن مہکا سو بار بہار آئی، دنیا کی وہی رونق، دل کی وہی تنہائی‘‘’’موسیقار‘‘……. ’’تم جگ جگ جیو مہاراج رہے، ہم تیری نگر یا میں آئے‘‘’’انتظار‘‘…….’’جس دن سے پیا دل لے گئے، دکھ دے گئے‘‘ …….چاند ہنسے دنیا بسے روے میرا پیار رے‘‘’’گھونگٹ‘‘……. ’’مجھ کو آواز دے تو کہاں ہے‘‘’’دامن‘‘……. ’’نہ چھڑا سکو گے دامن نہ نظر بچا سکو گے‘‘ہزاروں کالم بھی اس طلسم ہوشربا اور الف لیلیٰ کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ یادوں کے سمندر میں کاغذ کی نائو، تنکے پتوار، وقت کا بہائو، مرچکے ملاح، ویران ساحل، بے رحم آسماں، نہ وہ چہرے رہے، نہ ویسے کہانیاں لکھنے والے، نہ وہ ہدایتکار،نہ وہ موسیقار، نہ گلوکار، نہ وہ نغمہ نگار، نہ وہ دیکھنے اور سننے والے کہ وقت کی سنگدلی دیکھ کر انسان بری طرح سہم جاتا ہے۔ جن ناموں کے ڈنکے بجتے تھے۔ آج بتانا پڑتا ہے وہ کون تھے؟ کیسے تھے؟ دنیا ان کی کتنی دیوانی تھی……. پوری پوری فلم میں ایک چہرہ ایسا نہیں جو مٹی کے پردے میں نہ جا چھپا ہو، نہ علائوالدین، نہ نذر، نہ آصف جاہ ،نہ طالش، نہ الیاس کاشمیری، نہ اسلم پرویز، نہ رنگیلا، نہ منور ظریف، نہ ننھا، نہ علی اعجاز……. ’’مکھڑا‘‘ کے تقریباً آخری سین میں دو ایکسٹراز ہیں جو بہت بعد میں ’’رنگیلا‘‘ اور ’’سلطان راہی‘‘ کہلائے اور پھر ہمیشہ کے لئے گہنائے گئے۔صرف فلم ہی کیا……. چند طالبعلموں کو چھوڑ کر اور کون جانتا ہے کہ خواجہ ناظم الدین، محمد علی بوگرہ، چودھری محمد علی، چندریگر، فیروز خان نون، نورالامین وغیرہ کون تھے؟ کسی راہ چلتے سے پوچھو تو اس کی حیرت بتائے گی۔’’مجھے راستے میں خبر ہوئی کہ یہ راستہ کوئی اور ہے‘‘باقی صرف یہ ہے کہ باقی کچھ نہیں رہتاجو کل تھے، وہ آج نہیں جو آج ہیں وہ کل نہ ہوں گےاس دھوکہ منڈی میں ہر لین دین دھوکہ اور قدم قدم سراب۔۔۔ ازقلم : امام صحافت حسن نثار صاحب بشکریہ جنگ

 

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
qari farooqh ahmed, ex-chief, organizer, for, PPP, Europe
Previous Post  بلاول بھٹو زرداری نے تھر کول پاور پلانٹ کا افتتاح کر کے سندھ کے عوام سے کیا جانے والا ایک اور وعدہ پورا کر دیاہے، قاری فاروق احمد فاروقی 
Next Post مولانا فضل الرحمٰن کی نئی تحریک
Maulana fazlur rehman new movement

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.