yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

حسن منٹو کی برسی پر خراج عقیدت

Yes 2 Webmaster January 22, 2016 1 min read
Saadat Hassan Manto
Share this:
Saadat Hassan Manto
Saadat Hassan Manto

تحریر: ڈاکٹر محمد ریاض چوھدری
اردو کے نامور افسانہ نگار ” سعادت حسن منٹو ”کو ہم سے بچھڑے اکسٹھ سال کزر گئے ۔ وہ پاکستان کے نامورافسانہ نگار جس نے اردو ادب میں ایک نیا انداز اپنا کر بلند مقام پایا۔ اردو ادب کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ حلقہ فکر و فن کے زیر اہتمام ڈاکڑمحمد ریاض چوھدری کے کاشانۂ ادب پر ریفرنس منعقد کیا گیا جس میں شہرکی معروف ادبی شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین نے ان کی حیات اور کارناموں پر روشنی ڈالی ۔ “سعادت حسن منٹو ” 11 مئی 1912 کو سمرالہ ضلع لدھیانہ میں پیدا ہوئے تھے۔

انہوں نے ابتدائی تعلیم امرتسر میں حاصل کی پھر کچھ عرصہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں گزارا مگر تعلیم مکمل نہ کرسکے اور واپس امرتسر آگئے۔ ابتداء میں انہوں نے لاہور کے رسالوں میں کام کیا پھر آل انڈیا ریڈیو دہلی سے وابستہ ہوگئے جہاں انہوں نے بعض نہایت کامیاب ڈرامے اور فیچر لکھے۔

بعدازاں بمبئی منتقل ہوگئے جہاں متعدد فلمی رسالوں کی۔ ادارت کی اس دوران متعدد فلموں کی کہانیاں اور مکالمے بھی تحریر کئے۔قیام پاکستان کے بعد وہ لاہور چلے آئے اور اپنی عمر کا آخری حصہ اسی شہر میں بسر کیا۔سعادت حسن منٹو ایک عظیم فنکار ہیں ۔ ان کی عظمت کا ایک زبردست ثبوت یہ ہے کہ ان کی شخصیت اور فن اپنے معاصرین اور متاخرین کے لئے بے حد متنازعہ فیہ رہا ہے ان کے بیشتر افسانوں نے بحث و تمحیص کے دفتر کھول دیے ہیں۔

منٹو کے موضوعات میں بڑا تنوع ہے۔ ایک طرف تو انہوں نے جنس کو موضوع بنایا۔ دوسری طرف ہندوستان کی جنگ آزادی سیاست، انگریزوں کے ظلم وستم اور فسادات کو افسانوں کے قالب میں ڈھال دیا۔انہوں نے بیس برس کی ادبی زندگی میں دو سو سے زیادہ کہانیاں تحریر کیں ان کی حقیقت پسندی، صداقت پروری، جرات و بے باکی اردو ادب میں ضرب المثل بن چکی ہیں بعض ناقدین نے ان کو عریاں نگار اور فحش نگار قرار دے کر رد کردیا اور بعض نے ان کہ حال فنکاری کے اعلی نمونے تلاش کیے۔ حقیقت میں انہوں نے تہذیبکے پس منظر میں سماجی ، ذہنی اور فکری زندگی کی عکاسی کی ہےاور سماج میں رہتے ہوئے ناسوروں پر نشتر رکھ دیئے ہیں۔

یہ بات وثوق سے کہی جا سکتی ہے کہ وہ مسخ شدہ کرداروں کے سب سے بڑے ترجمان تھے۔ منٹو کا فن پروپیگنڈہ اور صحافت کا فن نہیں وہ نپے تلے انداز میں کم سے کم الفاظ کے ساتھ نہایت احتیاط سے اپنے موضوع کی تخلیق بازیافت کرتے ہیں۔ ان کا فن شیشہ گری کا فن ہے وہ اپنی روایات کو گھما پھرا کر الفاظ کے حسن میں ڈھالتے ہیں اور اپنے موضوع کو اس ڈنگ سے پیش کرتے ہیں کہ پڑھنے والے کے ضمیر کی جڑیں ہلتی ہیں۔

سعادت حسین منٹو بنیادی طور پر افسانہ نگار ہیں اور اس فن میں بہت کم لوگ ان کے مدمقابل ہیں لیکن انہوں نے نثر کو دوسرے شعبوں میں کارہائےو نمایاں انجام دیے ہیں۔ ان کے مضامین اور انشائیے ان کے مکتوبات اور خاکے، ڈرامے اور ترجمے بھی اپنی امتیازی شان رکھتے ہیں۔ سعادت حسن منٹو نے 18 جنوری 1955ءکو جگر کی بیماری کے باعث وفات پائی۔ وہ لاہور میں آسودہ خاک ہیں۔

تحریر: ڈاکٹر محمد ریاض چوھدری

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Huma Jamshed
Previous Post پاکستانی نژاد ہسپانوی مشیر (کونسیرا) ڈاکٹر ہما جمشید کو انکے عہدے سے فارغ کر دیا
Next Post حسین خوابوں کی تعبیر 2016 کے سنگ، مگر کیسے
Dreams

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.