yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • سعودی ارامکو اور قطر گیس فیلڈ پر حملے اسرائیل نے کیے، اہم خلیجی ملک نے بم دھماکوں کی سازش کرنے والے موساد ایجنٹس گرفتار کر لیے، امریکی مبصر کا دعویٰ
    • ایران پر حملہ: ناجائز، غیر قانونی اور دنیا کے لیے خطرناک، عالمی دفاعی تجزیہ کاروں نے بڑا خدشہ ظاہر کردیا
    بین الاقوامی خبریں
    • سعودی ارامکو اور قطر گیس فیلڈ پر حملے اسرائیل نے کیے، اہم خلیجی ملک نے بم دھماکوں کی سازش کرنے والے موساد ایجنٹس گرفتار کر لیے، امریکی مبصر کا دعویٰ
    • ٹرمپ کا برطانیہ کو تنقید کا نشانہ: ایران پر حملوں میں تعاون سے انکار پر تعلقات میں کشیدگی
    شوبز
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    • ڈاکٹر نبیحہ چاہتی تھیں ……ڈاکٹر نبیحہ علی خان کی شادی اور اختلافات کی اصل کہانی سامنے آگئی شوہر بھی پھٹ پڑے
    مقامی خبریں
    • خواجہ سرا، ایک سچی سبق آموز کہانی ، جب کھسرے نے ثابت کیا کہ وہ نہیں یہ سماج کھسرا ہے
    • رشوت خوری اور بدبودار نظام، باہمت شہری مقتول بھائی کیلئے انصاف مانگنے کچہری آیا اور روزے کی حالت میں دشمنوں کے ہاتھوں قتل
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Swiss Skier Von Allmen Wins Gold in Milan Cortina 2026 Downhillمیلان کورٹینا اولمپکس: سوئس اسکی باز فرانجو وان الامن نے ڈاؤن ہل کا طلائی تمغہ جیت لیا
    • راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل۔جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 243 رنز پاکستان کو 9وکٹیں درکار
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    • نماز جمعہ کیلئے تین موذن اورتین امام، رجب طیب اردگان کے فیصلے نے سب کو حیران کردیا
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

حسینہ واجد میر جعفر کا روپ

Yes 2 Webmaster December 15, 2014 1 min read
Bangladesh
Bangladesh
Bangladesh

تحریر: سید انور محمود
یہ دسمبر 1971ء کی ایک دوپہر تھی، ابھی مشرقی پاکستان باقی تھا، ہم کراچی کی شارع عراق پار کررہے تھے، میں روڈ پار کر کے پیراڈایز سینما کی طرف پہنچ چکا تھا تو میرئے ساتھ چلتا ہوا نذراسلام بیچ روڈ پر کھڑا ہوا مجھے پکار رہا تھا کہ یہاں آوُ، میں واپس پھر بیچ روڈ پر پہنچ گیا تو نذراسلام سے پوچھا کیا بات ہے یہاں کیوں کھڑئے ہوگے، تو وہ بولا زور زور سے سونگھو اور بتاوُ اس سڑک سے کس چیز کی خوشبو آرہی ہے، میں نے ہنس کر اُسکو جواب دیا کہ یا تو جلے ہوئے ڈیزل کی بو ہے یا پھر گھوڑئے کی لیت کی کیونکہ اس سڑک پر بگھی بھی چلتی ہیں۔ وہ بولا یہ ہی تو بےایمانی ہے تم مغربی پاکستانیوں میں، پٹ سن ہمارا بیچتے ہواورسڑکیں اپنی بنوالیتے ہو، قبول کرو یا نہ کرو تماری ہر سڑک سے ہماری پٹ سن کی بو آتی ہے۔ میں حیران تھا، میں نے نذراسلام سے پوچھا یہ بات تمیں کس نے بتای ہے کہ مشرقی پاکستان کا پٹ سن بکتا ہے اورمغربی پاکستان کی سڑکیں بنتی ہیں۔

وہ بولا اگر ایسا نہیں ہے تو پھر مشرقی پاکستان میں ہر سال جو سمندری طوفان آتے ہیں اُنکوروکنے کےلیے کوئی کام کیوں نہیں ہوا۔ میں نے اسکو جواب دیا کہ تم اسٹیٹ بنک بلٹین اٹھاکر دیکھ لو ، پاکستان بننے کے بعد سے ابتک مشرقی پاکستان اگرچہ 60 پیسے کماتا ہے مگر اُس پر پورا روپیہ خرچ ہورہا ہے، لیکن یہ گھر کی بات ہے کون کم کمارہا ہے اور کون زیادہ ، دوبھایوں کے درمیان یہ نہیں سوچا جاتا۔ وہ بولا برحال وقت آرہا ہے کہ اب ہم اپنی پٹ سن خود ہی فروخت کرینگے۔ نذر اسلام ایک عام مشرقی پاکستانی تھا اور اس کی نفرت کا آپکو اندازہ ہوجانا چاہیے۔ اب سوچیے ایک بنگالی کا مغربی پاکستان میں رہتے ہوئے نفرت کا یہ حال تھا تو اُس وقت مشرقی پاکستان میں جب سارا کھیل عوامی لیگ کے ہاتھ میں تھا تو عام بنگالی کی ہم سے نفرت کس عروج پر ہوگی۔ اور اس ساری نفرت کے پیچھے ہمارا ازلی دشمن بھارت تھا اور بھارت کا پٹھو تھا غدار شیخ مجیب الرحمان۔

سابقہ مشرقی پاکستان اور حالیہ بنگلہ دیش میں آج بھی پچیس فیصد سے زیادہ آبادی ہندوں کی ہے ان ہندوں میں سے اکثریت آج بھی ہندوستان کی وفادار ہے، پاکستان بننے کے بعد مشرقی پاکستان میں یہ پروپگنڈا عام تھاکہ مغربی پاکستان ان کو لوٹ رہا ہے. شیخ مجیب الرحمن 1947میں پاکستان بننے کے فوراً بعد مسلم لیگ سے مستعفی ہو کر پاکستان مسلم اسٹوڈنٹس لیگ قائم کر کے اردو کی مخالفت کرنا شروع کردی جس سے صاف ظاہر تھا کہ شیخ مجیب شروع ہی سے مسلم قومیت کے بجائے بنگالی قومیت کا علمبردار تھا اور اس نے مسلم لیگ کے بہت سے دوسرے رہنماؤں کی طرح مسلم لیگ کا ساتھ محض اس لیے دیا کہ وہ اس زمانے میں مقبول تحریک تھی۔ اور اس میں شامل ہو کر اقتدار حاصل کیا جاسکتا تھا۔ 1952ء میں جب حسین شہید سہروردی نے عوامی لیگ قائم کی تو شیخ مجیب نے اس کی تشکیل میں حصہ لیا۔ 1965 کی پاک بھارت جنگ کے بعد بھارت نے مشرقی پاکستان میں شیخ مجیب کے زریعے مشرقی پاکستان کو علیدہ کرنے کی سازشیں تیز کردیں۔ 1966 میں پہلی مرتبہ نیشنل کانفرنس لاہور کے اجلاس میں چھ نکات پیش کیے۔ دسمبر 1970 میں جب پاکستان کے عام انتخابات ہوئے تو شیخ مجیب کی عوامی لیگ نے 162 امیدوار کھڑے کیے، جن میں سے 160 کامیاب ہوئے۔

یہ ایک ناقابل یقین نتیجہ تھا۔ بنگلہ دیش بنانے میں بھارتی پروپگنڈا ایک بڑا موثر ہتھیار تھا، امریکہ، کنیڈا اور پورئے یورپ میں ہر بنک کے باہر بھارت نے ایک بکس رکھا ہوا تھا جس کے اوپر ایک پوسٹر لگاہوتا تھا جس میں دیکھایا گیا ہوتا تھا کہ پاکستانی فوجی بنگالی عوام کو مارہے ہیں اورنیچے لکھا ہوتا کہ بنگالیوں کی مدد کریں، بھارتی پروپگنڈئے کا مقصد پیسے حاصل کرنا نہیں ہوتا تھالیکن جو بھی ایک سکہ اُس بکس میں ڈالتا تھا ساتھ ہی اسکی سیاسی ہمدردی بھی بھارتی پروپگنڈئے کے ساتھ ہوجاتی تھی اور بھارت کا اصل مقصد بھی یہ ہی تھا۔ جبکہ دوسری طرف پاکستانی سفارت خانوں میں موجود بنگالی سفارتکار مسلسل غداری کا اعلان کررہے تھے اور پروپگنڈئے میں بھی ہم بہت پیچھے تھے۔ یحیی حکومت اس پورئے سانحے کے دوران صرف ایک منظم مظاہرہ 14 اگست1971ء کولندن کے ٹریفیگل اسکوائر میں کراسکی۔

جب 1971ء میں بنگلہ دیش بنا تو اس وقت انسانیت کو بربریت میں بدل دیا گیا ۔ ایک طرف جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیمیں البدراورالشمس کے کارکن انسانیت کے خلاف پوری بربریت کے ساتھ انسانوں کا قتل عام کرتے رہے تو دوسری طرف بھارتی فوجیوں نے مکتی باہنی کے بھیس میں غیر بنگالیوں کا قتل عام کیا۔ مجیب الرحمان جسکو گرفتار کرکے مغربی پاکستان لایا گیا تھااپنی رہائی کے بعد ڈھاکہ کے پلٹن میدان میں ایک جلسے میں دعوی کررہا تھا کہ 30 لاکھ انسانوں کا قتل ہوا ہے جبکہ 5 لاکھ عورتوں کی آبروزی کی گی ۔ یہ دونوں اعدادوشمار بین الاقوامی طور پرغلط ثابت ہوچکے ہیں۔ جب خانہ جنگی ہوتی ہے تو پھر ایسا ہی ہوتا ہے۔

انسانیت کو دونوں طرف سے پامال کیا گیا۔ یہ ایک بہت بڑا خونی سانحہ تھا، پاکستان کی وزارت اطلاعات نے ایک کتاب “ٹیررز ان ایسٹ پاکستان” چھاپ کر یا تو اپنے سفارت خانوں کے زریعے تقسیم کی یا پھر لندن کے ٹریفیگل اسکوائرکے مظاہرئے میں تقسیم کی، یہ کتاب آج بھی ریکارڈ کے طور پر وزارت اطلاعات میں موجود ہونی چاہیے۔ اس کتاب میں وہ تصاویر موجودتھیں جو انسانیت کو شرمارہی تھیں۔ حاملہ عورتوں کے پیٹ چاک کیے جارہے تھے ، بچوں کے پیٹوں میں بندوقوں کی سنگین ڈال کر انکو مردہ حالت میں اٹھاکر ناچا جارہا تھا۔ اگر یہ کتاب اُس وقت پاکستان میں منظرعام پر آجاتی تو شاید مغربی پاکستان میں جو بنگالی موجود تھے انکا حفاظت سے یہاں سے جانا ناممکن ہوتا۔

پندرہ اگست 1975ءجو بھارت کی آزادی کا دن ہے مجیب الرحمان اپنےپورے خاندان کے ساتھ اپنے ہی فوجیوں کے ہاتھوں مارےگے، یہ وہی فوجی تھے جنہوں نے بنگلہ دیش کی جنگِ آزادی میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیا تھا۔ مجیب الرحمان کی دو بیٹیاں ریحانہ اورحسینہ ملک سے باہر ہونے کی وجہ سےبچ گئیں تھیں۔ مجیب الرحمان کی بچ جانے والی ایک بیٹی حسینہ واجد اس وقت بنگلہ دیش کی وزیراعظم ہیں ، یہ اپنے باپ سے زیادہ بھارت کی وفادار ہے اور پاکستان سے اپنی نفرت کو کھلے عام ظاہر کرتی ہیں۔ یہ اس سے پہلے بھی اقتدار میں رہیں مگر 2008ء میں اُنکو پہلی مرتبہ دو تہائی کی اکثریت ملی تو اُنہیں یاد آیا کہ 1971ء کے نامکمل انصاف کو پورا کیا جائے، جبکہ مجیب بھٹو کے درمیان یہ معاہدہ طے پایا تھا کہ 1971ء کے مجرموں کو عام معافی دی جائے گی اور ڈھاکہ پہنچ کر مجیب الرحمان نے اس کا اعلان بھی کیا تھا۔ بنگلہ دیشی حکومت نے ایک خصوصی ٹربیونل 2010 میں قائم کیا تھا جس کا مقصد ان ملزمان پر مقدمہ چلانا تھا جنھوں نے پاکستانی سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر اس وقت کے مشرقی پاکستان کا بنگلہ دیش بننے کی مخالفت کی تھی۔ پہلے ان کی تعداد تیس سے چالیس ہزارتھی لیکن اب یہ تعداد سرکاری طور پر سولہ سو کے لگ بھگ ہے۔ عبدالقادر ملا حسینہ واجد کی نفرت کا پہلا شکار بنا۔

ہیومین رائٹس واچ ، ایمنسٹی ، امریکا ، یورپی یونین، جرمنی، برطانیہ، آسٹریلیا اور اقوام متحدہ نے دو ہزار دس میں وار کرائمز ٹریبونل بنانے کا خیر مقدم کیا تھا۔لیکن آج یہ سب تنظیمیں یک زبان ہیں کہ مقدمات انصاف کے بین الاقوامی معیار کے مطابق نہیں چلائے گئے۔ حسینہ واجد جو بھارت کی وفاداری میں میر جعفر کا روپ دھار کراپنے ہی لوگوں کو پھانسی چڑھارہی ہیں اور پاکستان سے اپنی نفرت کا اظہار کررہی ہیں انکو چاہیے کہ بھارت کے بجائے بنگلہ دیش کی وفادار بنیں ورنہ بھارت کی وفاداری کرنے سے صرف میر جعفر ہی بن سکی ہیں اور بھارت سے وفاداری کا صلہ اُنکے خاندان کو بھارت 15 اگست 1975ء کو دئے چکا ہے۔
Syed Anwer Mahmood

تحریر: سید انور محمود

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Sardar Ayaz Sadiq
Previous Post حلقہ این اے 122 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیخلاف درخواست منظور
Next Post عدالت کا ڈاکٹر طاہرالقادری کو اشتہاری قرار دے کر ان کی فوری گرفتاری کا حکم
Tahir ul Qadri

Related Posts

سعودی ارامکو اور قطر گیس فیلڈ پر حملے اسرائیل نے کیے، اہم خلیجی ملک نے بم دھماکوں کی سازش کرنے والے موساد ایجنٹس گرفتار کر لیے، امریکی مبصر کا دعویٰ

March 3, 2026

ایران پر حملہ: ناجائز، غیر قانونی اور دنیا کے لیے خطرناک، عالمی دفاعی تجزیہ کاروں نے بڑا خدشہ ظاہر کردیا

March 3, 2026

ٹرمپ کا برطانیہ کو تنقید کا نشانہ: ایران پر حملوں میں تعاون سے انکار پر تعلقات میں کشیدگی

March 3, 2026

ریاض میں امریکی سفارتخانے پر ڈرون حملہ، ٹرمپ نے جلد از جلد جوابی کارروائی کا عندیہ دے دیا

March 3, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.