yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستان ٹوٹنے سے سبق نہیں سیکھا، تماشا بند نہ ہوا تو حادثہ ہو سکتا ہے، نواز شریف

MH Kazmi August 15, 2017 1 min read
Has not learned lessons from Pakistan breakdown ,the spectacle is not closed then the accident may occur, Nawaz Sharif
Share this:

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ ہم نے ملک ٹوٹنے سے سبق نہیں سیکھا، ملک میں 70 سال سے چلا آنے والا تماشہ اگربند نہیں ہوتا تو خدانخواستہ یہ ملک کو کسی حادثہ سے دوچار نہ کر دے۔

Has not learned lessons from Pakistan breakdown ,the spectacle is not closed then the accident may occur, Nawaz Sharif
Has not learned lessons from Pakistan breakdown ,the spectacle is not closed then the accident may occur, Nawaz Sharif

گزشتہ روز مزار اقبالؒ پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہاکہ وطن عزیز قائداعظم کی قیادت میں جمہوری اور قانونی جدوجہد اور ووٹ کی طاقت سے وجود میں آیالیکن بدقسمتی سے ہم نے جمہوریت اور قانون کو نظر اندازکرکے نظریہ ضرورت ایجاد کرلیا جس کے نتیجے میں قائداعظم کا پاکستان ٹوٹ گیا لیکن ہم نے ملک ٹوٹنے سے سبق نہیں سیکھا، وہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو اس راستے پر گامزن کیاجائے جو قائداعظم ؒ نے طے کیا تھا، ہمیں ابھی یہ طے کرنا ہوگا کہ ملک میں ہر صورت اور ہر قیمت پر ووٹ کے تقدس کو برقرار رکھیں گے۔

نواز شریف نے کہا کہ جمہوریت عوام کی رائے کا احترام، عوام کی حکمرانی اور آئین کی بالا دستی کا نام ہے،اس کو قائم رکھنے کیلیے ہمیں قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کا پاکستان بنانا ہوگا اور قانون کا احترام کرنا ہوگا، ہم آج اپنے دلوں سے پوچھیں کہ کیا ہم خوشی کے ساتھ وطن عزیز کا 70 واں یوم آزادی منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوشی تب ہوتی کہ اگر مشرقی پاکستان ہمارے ساتھ ترقی میں پیش پیش ہوتا، اگر ہم واقعی ووٹ کا تقدس کا احترام کرتے تو آج ہمیں کبھی یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ اس موقع پر وزیرداخلہ احسن اقبال، سینیٹرآصف کرمانی، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید ،پرویز ملک، حمزہ شہباز، خواجہ احمد حسان، کرنل (ر) مبشر، زعیم قادری و دیگر بھی ہمراہ تھے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ دنیا نے دیکھاکہ اسلام آباد سے انسانوں کا سمندر ہمارے ساتھ آیا،وہ دیکھ رہے تھے کہ پاکستان کی ترقی عروج پر تھی ،ملک میں خوشحالی آرہی تھی، ہماری بنیادی ضرورتیں پوری ہورہی تھیں، ہم نے اپنے قومی ایجنڈا کو پورا کیا ،ابھی ایک سال اور باقی تھا، ہمارا ایجنڈا یہ تھا کہ ملک میں بجلی وافر بلکہ سستی بھی ہو جاتی، لوگوں کو سستا اور فوری انصاف دینا آئندہ کے ایجنڈا میں شامل تھا اس کیلیے اب بھی تیار ہیں، اس مقصد کیلیے ہمیں نئے قوانین بنانے یا قانون میں ترامیم کی ضرورت کرنی پڑیگی تووہ بھی کریں گے۔ نواز شریف نے کہا کہ عوام کو سماجی معاشی معاشرتی اور عدالتی انصاف دیں گے یہ نہیں ہونا چاہیے کہ دادے کے زمانے کا کیس پوتا بھگتے،ملک میں مساوات نہ ہو، کسی کو معاشی انصاف تک نہ ملے کیونکہ پاکستان بنانے کا یہ مقصد نہیں تھا، پاکستان کی سرزمین 20 کروڑ عوام کی ملکیت ہے چند لوگوں کی نہیں، اگر چند لوگوں کے پاس زمین اوررہنے کیلیے مکان ہے تو باقی لوگوں کے پاس بھی ہونا چاہیے، ہماراایجنڈا تھاکہ گھر بنانے کی استطاعت نہ رکھنے والے لوگوں کو سستے داموں گھر بنا کر دینگے اوراس ایجنڈے پر عمل کرنے کااب بھی پورا ارادہ رکھتے ہیں اوریہ بھی چاہتے ہیں کہ پاکستان اقتصادی طور پر مضبوط ہوجائے۔

سابق وزیراعطم نے خواہش کا اظہار کیا کہ ایسے غریب لوگ جو مالی کمزوری کی وجہ سے مقدمات کی پیروی نہیں کرسکتے ،ریاست ان کی مدد کر ے،اس کیلیے ترامیم کی ضرورت بھی پڑیگی تو وہ بھی کرینگے۔ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے اگلی دفعہ اقتدار میں آکر ان تمام ایجنڈوں کو پورا کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ سیاسی بحران سے معیشت کو بڑا دھچکا لگا ،اگر ترقی کے اس سفر میں خلل نہ پڑتا تو ملک اور مزید ترقی کرتا لیکن ہمارے لیے اس خلل سے بہت بڑا سیٹ بیک ہوا، اس تسلسل کو قائم رکھنا ہمارے لیے آسان بات نہیں ہوگی۔ دریں اثنا نوازشریف نے یوم آزادی پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے، اسے مستحکم اور عوام کیلیے باثمر بنانے کیلیے ہمیں اتحاد ویکجہتی کے ساتھ ہر قسم کے تعصبات سے بالاتر ہوکر ایک پرعزم قوم کی حیثیت سے آگے بڑھنے کا عہد کرنا چاہیے،قوم کو اپنے ووٹ کے تقدس کیلیے ایک نئے عہد و عزم کے ساتھ ایک نیا سفر شروع کرنا ہو گا۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Rights should be given to the constitutional institutions, to avoid confrontation, Raza Rabbani
Previous Post آئینی اداروں کو حقوق دیے جائیں، تصادم سے بچنا ہوگا، رضا ربانی
Next Post ایل این جی کیس میں کرپشن ثابت نہ کر سکا تو سیاست چھوڑ دونگا، شیخ رشید
Corruption could not prove in LNG case so will leave politics, Sheikh Rasheed

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.