yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

. حقانی نیٹ ورک کی آماجگاہوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔ترجمان پاکستان فوج میجر جنرل آصف غفور

Web Editor March 19, 2018 1 min read
ispr, important, announcement
Share this:

اسلام آباد(اصغر علی مبارک سے) پاکستان کی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان کے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ اس نے بھرپور فوجی کارروائیوں سے اپنی سرزمین پر تمام دہشت گرد گروپوں بشمول حقانی نیٹ ورک کی آماجگاہوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں آصف غفور نے کہا کہ پاکستان کو انسدادِ دہشت گردی کی ان کارروائیوں میں 75 ہزار سے زائد شہریوں کے جانی نقصان کے علاوہ 123 ارب ڈالر سے زائد کا مالی نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔
پاکستان کے ان دعووں کے باوجود امریکہ کا الزام ہے کہ اسلام آباد دہشت گردوں خصوصاً افغانستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف اپنی سرزمین استعمال ہونے سے روکنے کے لیے سنجیدہ اقدام نہیں کر رہا لیکن اسلام آباد ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔حال ہی میں واشنگٹن میں نائب امریکی صدر مائیک پینس نے پاکستان کے وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان طالبان اور دیگر عسکریت پسندوں کو شکست دینے کے لیے امریکہ کے ساتھ مزید مربوط انداز میں کام کرے۔
وائٹ ہاﺅس کے مطابق امریکی نائب صدر نے صدر ٹرمپ کے اس مطالبے کو دہرایا کہ پاکستانی حکومت اپنی سرزمین استعمال کرنے والے طالبان، حقانی نیٹ ورک اور دیگر دہشت گرد گروپوں کے معاملے پر مزید توجہ دے۔خلیجی اخبار سے اپنے انٹرویو میں پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں ہونے والے تشدد کو پاکستان سے نہیں جوڑا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کو یقینی بنانے کے لیے وہاں حکومت کی عملداری سے عاری علاقوں کو افغان اور بین الاقوامی فورسز کو دہشت گردوں سے پاک کرنا ہوگا۔
انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے معاونین کے خلاف جاری کارروائیوں کی بدولت بدامنی میں قابل ذکر کمی آئی ہے جب کہ عسکریت پسندوں کی سرحد کے آر پار آزادانہ نقل و حرکت کو روکنے کے لیے پاکستان نے افغانستان کے ساتھ اپنی سرحد پر باڑ لگانے اور نئی چوکیاں قائم کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے۔..

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Promotion and exchanges of high-level in Pak army
Previous Post آئی ایس پی آر کا ٹی وی اینکرز کے’’ہر ایک پاکستانی نے پکارا پاکستان‘‘ عنوان سے نیا پرومو جاری
Next Post اسلام آباد ٹریفک پولیس کا پاکستان ڈے کے لیے ٹریفک پلان جاری
ISLAMABAD, TRAFFIC, POLICE, RELEASED, ITS, TRAFFIC, PLAN, FOR, PAKISTAN, DAY

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.