yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

وہ پھانسی پر جھول کر امر ہو گئے

F A Farooqi May 12, 2016 1 min read
Motiur Rahman Nizami
Share this:
Motiur Rahman Nizami
Motiur Rahman Nizami

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر
عورت، ماں، بہن، بیٹی، بیوی ہر روپ میں لائقِ تکریم کہ اُس کی زندگی کا ہر پہلو الفت و محبت اور ایثار و یگانگت میں گُندھا ہوا۔ اسی لیے ربِ کریم نے اپنے بندوں سے اپنی محبت کی مثال ماں سے دی ہے۔ لیکن ۔۔۔۔ لیکن بعض عورتیں ایسی جنونی اور وحشی کہ عورت کے نام پر بدنما داغ، بنگلہ دیش کی شیخ حسینہ واجد ان میں سے ایک۔ جب لازمۂ انسانیت سے تہی اس عورت کا گھنائونا کردار سامنے آتا ہے تو پیشانی عرقِ ندامت سے تر ہو جاتی ہے۔ اُدھر پاکستانی حکمرانوں کی سرد مہری بھی لاجواب کہ جیسے پاکستان سے محبت کرنے والوں سے انھیں کچھ لینا دینا نہیں۔ کیا پاکستان سے محبت کرنے والوں سے حکمران ایسی ہی لاتعلقی کا اظہار کرتے رہیں گے جیسے بنگلہ دیش میں ”وحشی حسینہ” کے ہاتھوں شہید ہونے والوں سے کیا جا رہا ہے؟ کیا 1971ء کی جنگ میں پاکستان کو دو لخت ہونے سے بچانے کے لیے قربانیاں دینے والوں سے یہی سلوک روا رکھا جانا چاہیے؟ کیا (خاکم بدہن) پاکستان پر دوبارہ کوئی ایسا وقت آئے تو کوئی حُبِ وطن میں ایسی ”حماقت” نہ کرے جیسے پاکستان سے محبت کرنے والے بنگلہ دیشی بھائیوں نے کی؟

جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر مطیع الرحمن نظامی پھانسی پر جھول کر ”امر” ہو گئے۔ ایک مومن کا مطلوب ومقصود ہی شہادت ہوتا ہے جو مطیع الرحمن نظامی نے پا لیا، لیکن یزیدیت کی علمبردار حسینہ واجد انھیں موت سے ہمکنار نہیں کر سکی کہ ربِ کریم نے شہید کو ”مردہ” کہنے سے منع فرمایا ہے۔ حکمت کی عظیم ترین کتاب کے مطابق شہید زندہ ہوتا ہے اور اپنے رب کے ہاں سے خوراک حاصل کرتا ہے۔ صحابہ کرام رضوان علیہم کی تو شدیدترین خواہش اور تمنا ہی شہادت کی موت ہوا کرتی تھی۔ ”سیف اللہ” کا لقب پانے والے حضرت خالد بن ولید وقتِ رحلت رونے لگے۔ موقع پر موجود ایک صحابی نے پوچھا ”خالد! موت سے ڈر لگتا ہے؟” آپ نے کہا ”نہیں! موت سے کیا ڈرنا، میں تو اس لیے رو رہا ہوں کہ میں نے شوقِ شہادت میں دشمنوں کی صفوں کو چیرا، بڑھ چڑھ کر حملے کیے لیکن شہادت میرے مقدر میں نہ تھی۔ اب طبعی موت مر رہا ہوں۔”

تحقیق کہ شہید ربِ کریم کے چیدہ و چنیدہ بندوں میں سے ہوتے ہیں اور مطیع الرحمن نظامی ان میں سے ایک تھے۔ اتوار کی رات 8بجے قاسم پور جیل میں انھیں سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ کر سنایا گیا اور انھیں بتلایا گیا کہ وہ صدر سے رحم کی اپیل کر سکتے ہیں۔ تب اُس مردِقلندر نے کہا ”اللہ کے سوا میں کسی سے رحم کی اپیل نہیں کروں گا۔” اس کے بعد ان کے اہل خانہ سے رابطہ کیا گیا لیکن اہل خانہ نے بھی رحم کی اپیل کرنے سے انکار کر دیا۔ امیرجماعت اسلامی بنگلہ دیش نے جماعت اسلامی کے کارکنان کو اپنے آخری پیغام میں کہا: میری زندگی کی بجائے استقامت کی دعا کی جائے،

Syed Abul Ala Maududi
Syed Abul Ala Maududi

میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ میری موت کے وقت میرا رب مجھ سے راضی ہو۔” یہ سب کچھ سن کر مجھے مجدّدِ وقت سید ابوالاعلیٰ مودودی یاد آ گئے، انھیں بھی سزائے موت سنائی گئی، لیکن رحم کی اپیل انھوں نے بھی نہیں کی۔ اُن کی تو قلندرانہ شان کا یہ عالم تھا رات کو مولانا کی ”پھانسی کوٹھری” اُن کے خراٹوں سے گونجتی رہتی تھی۔ متنازع جنگی ٹربیونل تشکیل دے کر رب کے بندوں کو پھانسی گھاٹ تک پہنچانے والی وحشی عورت سن لے کہ اللہ کے بندوں کو کوئی ڈرا نہیں سکتا۔ اسے کہتے ہیں کہ ”اے نفسِ مطمئنہ چل اپنے رب کی طرف۔” لیکن اسے یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ رب کی رسی دراز تو ضرور ہوتی ہے مگر اس کی پکڑ بھی اتنی ہی سخت ہے۔

امیرجماعت اسلامی پاکستان محترم سراج الحق نے امیرجماعت اسلامی بنگلہ دیش کی پھانسی پر اپنے شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ”بزرگ رہنما کو پاکستان سے محبت کی سزا دی گئی۔” بلاشبہ ایسا ہی ہوا، سوال مگر یہ ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کیا کر رہی ہے اور کہاں سوئی ہوئی ہے؟ کیا مختلف جگہوں پر صرف غائبانہ نمازجنازہ ادا کرنے سے حق ادا ہو جاتا ہے؟ کیا اکابرین جماعت اسلامی نہیں جانتے کہ ہمارے حکمران تو وہ لاتوں کے بھوت ہیں جو باتوں سے نہیں مانتے؟ کیا جماعت کے

نظم میں اب اتنی سکت بھی نہیں کہ وہ حکمرانوں کو وحشی عورت کی بربریت کے خلاف متحرک کر سکے۔” ”پانامالیکس” پر احتجاج بجا، تحریک بھی درست، لیکن کیا وجہ ہے کہ بنگلہ دیش میں ہونے والے ظلم و بربریت کے خلاف سڑکوں پر نکل کر کوئی ایسی مؤثر تحریک نہیں چلائی جا رہی جو حکمرانوں کے سوئے ہوئے ضمیر کو جھنجھوڑ سکے؟”

Sheikh Hasina
Sheikh Hasina

پچھلے ماہ پائنا کے زیرِانتظام اسی موضوع پر ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں بہت جذباتی تقاریر بھی سننے کو ملیں اور بربریت کے خلاف قرارداد بھی پاس ہوئی۔ انتہائی محترم الطاف حسن قریشی صاحب نے بیماری اور شدید نقاہت کے باوجود پوری گھن گرج کے ساتھ افتتاحی کلمات میں کہا ”بنگلہ دیش میں جعلی بین الاقوامی ٹربیونلز کے ذریعے حسینہ واجد جو ظلم ڈھا رہی ہے، اس کے خلاف یک آواز ہو کر احتجاج کرنا چاہیے۔ ان زعما کو پھانسیاں دی جا رہی ہیں جنھوں نے پاکستان کو دو لخت ہونے سے روکنے کے لیے مصائب سہے اور قربانیاں دیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ڈھاکہ میں اعلان کیا کہ ہم نے پاکستان کو دو لخت کرنے کے لیے مکتی باہنی بنائی۔ اُس کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کیا جانا چاہیے۔” عرض ہے کہ ”پائنا” تو محض ایک فورم ہے جو پاکستان میں پیدا ہونے والے مختلف مسائل پر آواز اٹھا کر انتہائی مستحسن اقدام اٹھاتا رہتا ہے، لیکن ”پائنا” کی سفارشات پر عملدرآمد تو حکومت کا کام ہے، جو آج کل ”پیسہ بچائو” مہم پر نکلی ہوئی ہے۔

سیمینار کے اختتام پر میجر جنرل (ر) جاوید صاحب نے چائے کی میز پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سارا قصور جماعت اسلامی پاکستان کا ہے، صرف تحریروں، تقریروں سے کچھ نہیں بنے گا۔ بات اس وقت بنے گی جب جماعت اسلامی بنگلہ دیش میں ہونے والے اس وحشیانہ پن پر بھرپور انداز میں سڑکوں پر نکلے گی۔ لیکن جماعت اسلامی فی الحال تو اس موڈ میں نظر نہیں آتی۔ ہم نے عرض کیا کہ طاقت تو ساری حکومت کے پاس ہے، جماعت اسلامی بھلا کیا کر سکتی ہے؟ جنرل صاحب نے کہا کہ حکومتی طاقت کو متحرک کرنے کے لیے جماعت اسلامی کا سڑکوں پر آنا ضروری ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ جنرل جاوید صاحب نے بالکل درست کہا۔ اگر واقعی جماعت چاہتی ہے کہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے اکابرین کو ظلم و بربریت سے نجات دلائی جا سکے تو پھر اُسے سڑکوں پر آنا ہو گا۔

Riffat Mazhar
Riffat Mazhar

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Previous Post بلاول پھر گیلانی ہاؤس پہنچ گئے، ہیلری کا بھی سابق وزیر اعظم کو فون
Next Post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف آزاد کشمیر کے طلباء کی احتجاجی ریلی

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.