yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

حمزہ شہباز کی 20 سالہ سیاسی جدوجہد ضائع ہوگئی، وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر

Web Editor May 20, 2019 1 min read
Hamza Shahbaz's 20-year political struggle was lost, Minister of State for Revenue Hammad Azhar
Share this:

Hamza Shahbaz's 20-year political struggle was lost, Minister of State for Revenue Hammad Azharاسلام آباد: وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ حمزہ شہباز کی 20سالہ سیاسی جدوجہد ضائع ہو گئی، مریم نواز نے حمزہ کو سائیڈ لائن کردیا، بلاول کے افطار ڈنر پر ردعمل دیتے ہوئے ٹوئٹر پیغام میں وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ن لیگ شریفوں کی ذاتی جائیداد تک محدود ہوگئی، شریف خاندان میں میرٹ کا کوئی تصور نہیں۔

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دی جانے والی افطار پارٹی کے دوران جب ان کی نظر حمزہ شہباز پر نہ پڑی تو مریم نواز نے ایسا کام کردیا کہ دونوں گلے لگ گئے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپوزیشن رہنماﺅں کے اعزاز میں افطار پارٹی دی گئی تو مسلم لیگ ن کا وفد مریم نواز کی قیادت میں اس میں شریک ہوا۔ مریم نواز زرداری ہاﺅس پہنچیں تو دروازے پر بلاول بھٹو زرداری نے ان کا استقبال کیا۔ اس دوران بلاول اور مریم آپس میں حال احوال پوچھتے رہے جبکہ مریم کے بائیں جانب کھڑے حمزہ شہباز پر بلاول کی نظر نہ پڑی۔ مریم نواز نے بلاول سے رسمی سلام دعا کے بعد حمزہ شہباز کے کندے پر ہاتھ رکھ کر انہیں آگے کیا جس پر بلاول اور حمزہ بغلگیر ہوگئے۔

دوسری طرف پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عید الفطر کے بعد اپوزیشن جماعتیں ایوان کے اندر اور باہر حکومت کے خلاف علیحدہ علیحدہ احتجاج کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق دعوتِ افطار کے بعد اپوزیشن رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی جس میں بلاول بھٹو، شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، حمزہ شہباز، مولانا فضل الرحمان، حاصل بزنجو اور دیگر سیاسی رہنما شریک تھے۔ بلاول بھٹو نے افطار پر آنے والے تمام رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ویسے تو ہر سیاسی جماعت کا اپنا منشور اور اپنا نظریہ ہے، مگر کوئی بھی سیاسی جماعت تنہا مسائل کا حل نہیں نکال سکتی۔ انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن کوسیاسی،معاشی صورتحال اوردیگر اہم امور پر بات کرنے کا موقع ملا، تمام جماعتوں نے مستقبل میں بھی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں مل بیٹھیں گی تو بہترین پالیسی، مسائل کا حل نکال سکیں گے

عید کے بعد اپوزیشن جماعتیں پارلیمنٹ کےاندراور باہر احتجاج کریں گی تاہم اُس سے قبل مولانافضل الرحمان کی سربراہی میں آل پارٹیز کانفرنس ہوگی جس میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا، ملک کے مسائل کےحل کیلئے اپوزیشن اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو افطارپربلانے پرآصف زرداری کا شکریہ اداکرتاہوں، افطار کےموقع پرملکی صورتحال پر گفتگو اور بات چیت کا موقع ملا،ملک کو چیلنجز کاسامنا ہے اور ہم مل کر ملک کو اس صورت حال سے باہر نکالیں گے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کو سنبھالنا قومی فریضہ ہے جس کیلئے ہم سب آج جمع ہوئے، مشترکہ حکمت عملی بنانے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس کاانعقاد ہوگا، اپوزیشن نے عیدکےبعدآل پارٹیز کانفرنس کی ذمہ داری مجھے دی ہے، جس کے انعقاد کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم اور حکمت عملی کیساتھ میدان میں آئیں گی اور ہماری کوشش ہوگی ایک ہی کاز کےساتھ میدان میں اتریں، سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم سے عوام کی آواز بننے کی کوشش کریں گی۔ مسلم لیگ ن کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میں اتفاق ہے کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی، احتساب کے بعد پر اپوزیشن کو دبانے کی کوشش ہورہی ہے، بدقسمتی سےموجودہ صورتحال میں مہنگائی کا سیلاب تھمنے والا نہیں ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Sharif family problems increases
Previous Post شریف خاندان کی مشکلات میں اضافہ
Next Post ڈالر کی قدر میں 38 پیسے اضافہ
38 paisa increase in dollar value

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.