yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

وقت وقت کی بات ہے : موجودہ حکومت کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے تایا چوہدری الطاف حسین نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو کس جرم میں اور کیا سبق سکھایا تھا ؟ حامد میر کا دنگ کر ڈالنے والا انکشاف

Web Editor October 18, 2018 1 min read
Hamed Mir's crackdown revealed
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) یہ تاریخ کا کمال ہے کہ بار بار ہمارے سامنے آکھڑی ہوتی ہے اور اپنے آپ کو دہرانا شروع کر دیتی ہے۔ ہمارا کمال یہ ہے کہ ہم اس تاریخ سے سبق سیکھنے کے لئے تیار نہیں۔17اکتوبر کی صبح نیب کے قیدی شہباز شریف کو بندوقوں کے سائے میں قومی اسمبلی لایا گیا تو
نامور کالم نگار حامد میر روزنامہ جنگ میں اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔تاریخ ایک دفعہ پھر ہمارے سامنے آ کھڑی ہوئی اور بتانے لگی کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے پہلی دفعہ کسی گرفتار رکن اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں کئے بلکہ پہلے بھی کئی دفعہ یہ پروڈکشن آرڈرز جاری ہوئے۔ متعدد اراکین اسمبلی بندوقوں کے سائے میں یہاں لائے گئے اور کچھ عرصے کے بعد بڑے بڑے حکومتی عہدوں پر براجمان ہو گئے۔ جو اسپیکر پروڈکشن آرڈر جاری کرتا ہے اُس کی سیاسی پرواز بھی بلند ہو جاتی ہے اور جس رکن اسمبلی کا پروڈکشن آرڈر جاری کیا جاتا ہے اس کا سیاسی قد بھی بلند ہو جاتا ہے لیکن حکومتوں کو یہ بات سمجھ نہیں آتی اور حکومت میں آنے والے حضرات سیاسی مخالفین کو جیلوں میں پھینکنے سے باز نہیں آتے۔ جس حکومت کے دور میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو نیب نے گرفتار کیا ہے اس حکومت کے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد صاحب کو پیپلز پارٹی کے دوسرے دور حکومت میں ناجائز اسلحے کے ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ شیخ صاحب کو گرفتار کرانے اور عدالت سے سزا دلوانے کے تمام انتظامات موجودہ وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کے تایا جناب چوہدری الطاف حسین نے کئے جو اُس وقت گورنر پنجاب ہوا کرتے تھے۔
چوہدری الطاف حسین صاحب مجھ سمیت نصرت جاوید، عامر متین اورشاہین صہبائی سے بڑا لاڈ کیا کرتے تھے اور اس لاڈ پیار میں ایک دن انہوں نے یہ بھی بتا دیا کہ شیخ رشید احمد ہماری وزیر اعظم صاحبہ کے بارے میں بڑی نازیبا گفتگو کرتے ہیں لہٰذا میں نے شیخ صاحب کو سبق سکھانے کی ٹھان لی ہے۔ چوہدری صاحب بہت پڑھے لکھے انسان تھے لیکن اپنی وزیر اعظم کے بارے میں کہے جانے والے کچھ ذومعنی نازیبا فقروں پر اُن کا پیمانۂ صبر لبریز ہو گیا اور پھر ایک دن انہوں نے شیخ رشید احمد کو سات سال قید کی سزا والا وہ عدالتی فیصلہ بھی ہمیں دکھا دیا جو عدالت میں ابھی سنایا جانا تھا۔ شیخ رشید احمد منتخب رکن قومی اسمبلی تھے اور اپوزیشن نے اُنہیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں لانے کا مطالبہ کیا۔ ایک دن اسپیکر یوسف رضا گیلانی نے وزیر قانون سید اقبال حیدر سے پوچھا کہ جیل میں بند ایک رکن قومی اسمبلی کو ایوان میں لانے کے لئے قانون کیا کہتا ہے؟ سید اقبال حیدر نے ایک لمحے کی تاخیر کئے بغیر کہا کہ اگر اسپیکر کی طرف سے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیا جائے تو حکومت گرفتار رکن اسمبلی کو ایوان میں لانے کی پابند ہے۔ اسپیکر یوسف رضا گیلانی نے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیا اور شیخ صاحب کو اسمبلی میں لایا گیا۔
شیخ رشید احمد صاحب کو یاد ہو گا کہ جب انہیں اڈیالہ جیل سے قومی اسمبلی میں لایا گیا تو وہ اپنے ساتھ قرآن پاک بھی لے آئے اور انہوں نے قومی اسمبلی میں قرآن اُٹھا کر کہا کہ مجھ پر کلاشنکوف کا مقدمہ جھوٹا ہے، میں بے گناہ ہوں اور یہ قومی اسمبلی بے شک آصف علی زرداری کی سربراہی میں ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدے اور یہ کمیٹی جو بھی فیصلہ کرے گی وہ مجھے قبول ہو گا۔ یہ کمیٹی تو نہ بنی البتہ سید اقبال حیدر کو وزارت قانون سے ہٹا دیا گیا کیونکہ اُنہوں نے وزیر اعظم صاحبہ کی شان میں گستاخی کرنے والے شیخ رشید احمد کو ایوان میں لانے کی مخالفت نہیں کی تھی حالانکہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے پہلے دور حکومت میں قومی اسمبلی کے اسپیکر گوہر ایوب ایک گرفتار رکن اسمبلی آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیا کرتے تھے اور صدر غلام اسحاق خان نے ایک دن گوہر ایوب کو بلا کر پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے منع کیا لیکن گوہر ایوب نے صدر کی بات سنی اَن سنی کر دی۔ کیسا عجیب اتفاق ہے کہ جس آصف علی زرداری کو پروڈکشن آرڈر کے ذریعہ جیل سے اسمبلی لایا جاتا تھا اُسی زرداری صاحب نے کچھ عرصہ بعد صدر غلام اسحاق خان سے بطور وزیر حلف لیا اور کچھ سال کے بعد وہ خود صدر مملکت کی کرسی پر براجمان ہو گئے۔ جو اسپیکر ان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیا کرتے تھے وہ مسلم لیگ (ن) کے دوسرے دور حکومت میں وزیر خارجہ بن گئے۔ اسپیکر یوسف رضا گیلانی نے شیخ رشید احمد کا پروڈکشن آرڈر جاری کیا۔ شیخ صاحب بار بار وزیر بنے اور گیلانی صاحب وزیر اعظم بن گئے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
By knowing you too will be stupid
Previous Post عزت راس نہ آئی ۔۔۔ نہ وسیم نہ وقار ۔۔۔ فاسٹ باؤلر محمد عباس نے کس متنازعہ ترین پاکستانی باﺅلر کو اپنا آئیڈیل قرار دے دیا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
Next Post فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت ۔۔۔ نواز شریف کے حوالے سے احتساب عدالت سے بڑی بریکنگ نیوز آ گئی
Big breaking news came

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.