yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    بین الاقوامی خبریں
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

حامد میر نے گڑے مردے اکھاڑ کر کام کی چیز برآمد کر لی

MH Kazmi July 9, 2019 1 min read
Hamed Mir recovered the muds and exported the work
Share this:

Hamed Mir recovered the muds and exported the work

لاہور (ویب ڈیسک) یہ ایک ایسے جج صاحب کی کہانی ہے جو کسی زمانے میں بڑے مشہور وکیل ہوا کرتے تھے۔ وکالت کے زمانے میں اُن سے کچھ ایسی غلطیاں سرزد ہو گئیں جن کا خمیازہ اُنہوں نے جج بن کر بھگتا۔ ان جج صاحب کا نام جسٹس مولوی مشتاق حسین ہے جنہوں نے لاہور ہائی کورٹ کے نامور کالم نگار حامد میر اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ چیف جسٹس کی حیثیت سے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کی سزا سنا کر شہرت حاصل کی۔ یہ جج صاحب صرف نام کے مولوی تھے۔ اُن کے چہرے پر کوئی داڑھی نہیں تھی۔ 1953ء میں مولوی مشتاق حسین ایک نوجوان وکیل تھے۔ اسی زمانے میں ملکہ ترنم نور جہاں نے اپنے شوہر شوکت حسین رضوی کے خلاف تنسیخ نکاح کا مقدمہ دائر کر دیا۔ لاہور کے ایک سول جج چوہدری غلام حسین کی عدالت میں اس مقدمے کی سماعت شروع ہوئی تو مولوی مشتاق حسین نے شوکت حسین رضوی اور اے آر شیخ نے نور جہاں کی وکالت کی۔ نور جہاں کو یہ دُکھ تھا کہ شوکت حسین رضوی نے بغیر ثبوت کے یہ الزام لگایا کہ اُنکے نذر محمد کے ساتھ تعلقات تھے۔ دوران سماعت مولوی مشتاق حسین نے نورجہاں پر جرح کرتے ہوئے اُنکے نذر محمد کیساتھ تعلقات کو ثابت کرنے کی کوشش کی تو نورجہاں نے عدالت میں کہا ’’میرے نذر کے ساتھ ایسے ہی تعلقات رہے ہیں جیسے مولوی مشتاق حسین کیساتھ۔ میری ان کیساتھ ملاقاتیں بھی اتنی ہی دفعہ ہوئی ہیں جتنی بار مولوی مشتاق حسین کے ساتھ اور یہ اسی سلسلے میں ہوتی رہی ہیں جس سلسلے میں مولوی مشتاق حسین کے ساتھ۔‘‘آپ سوچ رہے ہوں گے کہ اتنے پرانے مقدمے کی تفصیلات میں نے کہاں سے نکال لی ہیں؟ جس جج صاحب کی عدالت میں نورجہاں نے یہ بیان دیا تھا اُنہی جج صاحب چوہدری غلام حسین کی کتاب ’’جج، جرنیل اور جنتا‘‘ میں یہ تمام تفصیلات موجود ہیں۔ اُنہوں نے لکھا ہے کہ نورجہاں نے بڑی متانت کے ساتھ نذر محمد کے علاوہ مولوی مشتاق حسین کے ساتھ بھی اپنے تعلقات کی نوعیت بیان کر دی اور خلاف توقع مولوی صاحب نے یہ تمام باتیں بڑی متانت سے سنیں اور نور جہاں کے دعوے کی تردید سے گریز کیا۔ ظاہر ہے مولوی صاحب یہ مقدمہ ہار گئے لیکن کچھ عرصہ کے بعد جنرل ایوب خان نے اقتدار پر قبضہ کیا تو مولوی صاحب کو لاہور ہائی کورٹ کا جج بنا دیا گیا۔ ہائی کورٹ میں کافی عرصہ گزار کر وہ سینئر تو ہو گئے لیکن اُنہیں ترقی نہ مل سکی کیونکہ اُن کی فائل میں کئی سربستہ راز اکٹھے ہو چکے تھے۔ ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں مولوی صاحب اتنے مایوس ہو گئے کہ لمبی چھٹی پر سوئٹزر لینڈ چلے گئے۔ دو سال بعد جنرل ضیاء الحق نے اقتدار سنبھالا تو مولوی صاحب پاکستان واپس آ گئے۔ ذوالفقار علی بھٹو کو نواب محمد احمد خان کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن جسٹس صمدانی نے اس مقدمے میں بھٹو صاحب کو رہا کر دیا۔ بھٹو صاحب کو ہر قیمت پر پھانسی دینے کا فیصلہ ہو چکا تھا لہٰذا اُن کے خلاف وعدہ معاف گواہ تیار کئے گئے اور وعدہ معاف گواہ تیار کرنے کے لئے ایک بم کیس بنایا گیا۔ چوہدری غلام حسین لکھتے ہیں کہ جنرل ضیاء کا مارشل لاء لگنے کے کچھ عرصہ بعد مولوی مشتاق حسین کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس لگا دیا گیا۔ مولوی صاحب کی رضامندی سے چوہدری غلام حسین کو صوبے کی خصوصی عدالت برائے انسداد دہشت گردی کا سربراہ بنایا گیا۔ پھر اُن کے پاس ایک بم کیس لایا گیا۔ اس بم کیس میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ فیڈرل سیکورٹی فورس کے سربراہ مسعود محمود نے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے حکم پر لاہور کے ریلوے اسٹیشن پر ایک بم رکھوایا تھا تاکہ بم دھماکے سے ریلوے اسٹیشن پر ایئرمارشل اصغر خان کے استقبال کے لئے آنے والے لوگ منتشر ہو جائیں۔ چوہدری غلام حسین کے مطابق مقدمے کی فائل میں لکھا تھا کہ بھٹو نے مسعود محمود کو کہا، مسعود محمود نے اپنے ایک ماتحت ڈپٹی ڈائریکٹر ایف ایس ایف چوہدری نذیر احمد کو کہا، چوہدری نذیر احمد نے انسپکٹر غلام مصطفیٰ کو کہا، غلام مصطفیٰ نے لاہور کے ایک نوجوان ریاض عرف بلا کو کہا اور ریاض بلا نے ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ایک گاڑی کے سیکنڈ کلاس زمانہ ڈبے کے بیت الخلا میں بم رکھ دیا اور بم چلانے کے لئے اُس کو آگ لگائی اور بھاگ گیا۔ آگ دیکھ کر عورتوں نے شور مچایا تو ایک پولیس والا ڈبے کے اندر آیا اور اُس نے بم پر پائوں مار کر آگ بجھا دی۔ مسعود محمود اور انسپکٹر غلام مصطفیٰ بھٹو کے خلاف نواب محمد احمد خان قتل کیس میں وعدہ معاف گواہ بن چکے تھے لیکن شک تھا کہ کہیں عدالت میں اپنے بیان سے مکر نہ جائیں لہٰذا اُن دونوں کے خلاف ایک نیا کیس بنا لیا گیا تاکہ قتل کے مقدمے سے بھٹو بچ بھی جائیں تو بم کیس میں بھٹو کے ساتھ ساتھ مسعود محمود کو بھی سزا دی جا سکے۔ بم کیس کی سماعت شروع ہوئی تو مولوی مشتاق حسین نے چوہدری غلام حسین کو بلایا اور کہا کہ آپ نے کیس کا فیصلہ میرٹ پر کرنا ہے۔ جب چوہدری صاحب نے مقدمے کی فائل میں سے تفتیشی افسر کی بددیانتی کے ثبوت تلاش کر لئے تو مولوی مشتاق حسین آگ بگولا ہو گئے اور انہوں نے اپنے سے سینئر لیکن ماتحت جج کو دھمکی دی کہ میں آپ کو ہائی کورٹ کا جج نہیں بنائوں گا لیکن دوسری طرف بم کیس میں ریاض عرف بلا اور چوہدری نذیر احمد اپنے اقبالی بیانوں سے منحرف ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ یہ بیانات دبائو میں آکر دیئے گئے۔ چوہدری غلام حسین نے ان دونوں ملزمان کو رہا کر دیا جس پر مولوی مشتاق حسین نے چوہدری صاحب کو ماڈل ٹائون لاہور میں اپنے گھر بلایا اور جلی کٹی سنا کر اُن کا تبادلہ میانوالی کر دیا۔ اس دوران سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انوار الحق نے چوہدری غلام حسین کو بلایا اور کہا کہ آپ مولوی صاحب کو مل لیں تاکہ آپ کو ہائی کورٹ کا جج بنایا جا سکے۔ چوہدری صاحب نے بددیانتی کے عوض ہائی کورٹ کا جج بننے سے معذرت کر لی جس کے بعد مارشل لاء حکومت نے انہیں اجرت بورڈ کا چیئرمین بنا کر اُن سے جان چھڑائی۔ بعد ازاں اسی بم کیس کے دبائو سے مسعود محمود نے بھٹو کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن کر عدالت میں گواہی دی اور مولوی مشتاق حسین نے تمام تر کمزوریوں کے باوجود بھٹو صاحب کو موت کی سزا سنائی۔ جب اس سزا کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تو وہاں بھی کچھ ججوں نے چوہدری غلام حسین بننے کی کوشش کی لیکن آخرکار سپریم کورٹ نے ایک انتہائی کمزور مقدمے میں 1973ءکے آئین کے خالق اور ایٹمی پروگرام کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کو برقرار رکھ کر عالمی قوتوں کے ایجنڈے کی تکمیل کی۔ پاکستان جہاں 1979ء میں کھڑا تھا 2019ء میں بھی وہیں کھڑا ہے۔ چھ جولائی کو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی آڈیو اور وڈیو ریلیز کی جس میں وہ اپنے دوست ناصر بٹ کو کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو دبائو کے تحت سزا دی کیونکہ انہیں ایک وڈیو دکھا کر بلیک میل کیا گیا۔ جج نے کہا کہ جب سے انہوں نے نواز شریف کو سزا دی ہے انہیں رات کو ڈرائونے خواب آتے ہیں۔ مریم نواز کی پریس کانفرنس سننے کے بعد مجھے چوہدری غلام حسین کی کتاب یاد آ گئی جس میں انہوں نے بتایا کہ کمزور کردار کے وکیل جج بن جائیں تو وہ اپنی جعلی عزت کو بچانے کے لئے ناانصافی پر مبنی فیصلے کرتے رہتے ہیں۔ اس کتاب کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ ماتحت عدلیہ کے اوپر مولوی مشتاق حسین اور جسٹس انوار الحق بیٹھے ہوئے ہوں تو ماتحت عدلیہ پر دبائو ڈالنا آسان ہو جاتا ہے۔ارشد ملک نے الزامات کی تردید کردی ہے۔ پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ کو جج ارشد ملک کے خلاف الزامات کی فوری تحقیقات کرنا ہوں گی ورنہ ارشد ملک کا کیس ہماری پوری عدلیہ کے لئے ایک ڈرائونا خواب بن سکتا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,238 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Safi told reporters
Previous Post صف اول کے صحافی نے بتا دیا
Next Post ارشاد بھٹی کا دھماکہ خیز انکشاف
Explosion of Arshad Bhatti

Related Posts

چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا

May 9, 2026

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.