yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ہیلی فیکس کی سیر

Yes 2 Webmaster February 11, 2016 1 min read
Halifax
Share this:
Halifax
Halifax

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
جنت نظیر وادی ہیلی فیکس (برطانیہ) کے چپے چپے پر قدرت نے دلکش سحر انگیز مناظر کا جال بچھایا ہوا تھا۔ ہم قدرت کی فیاضی کی داد دیتے ہوئے آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے تھے جس طرح انتہائی لذیذ اور شیریں مشروب کو انسان قطرہ قطرہ کرکے پیتا ہے اور انجوئے کرتا ہے اسی طرح ہم بھی قدرت کی سحرنگری کے سحر میں گم اپنی نظروں اور دماغوں کو روشن کرتے جا رہے تھے۔ اچانک بادلوں کی چلمن سے سورج نے تھوڑا سا چہرہ نکالا تو پوری وادی پر دھوپ چھائوں کا خوبصورت دلنشیں نقشہ بن گیا۔

پوری وادی میں میلوں دور تک سبز گھاس کا مخملی قالین بچھا ہوا تھا سبزے پر دھوپ چھائوں کی آنکھ مچولی جارہی تھی قدرت اپنے دلفریب نظاروں کے ساتھ چاروں طرف جلوہ گر تھی اور ہم قدرت کی جلوہ گری سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔ اِسی دوران سڑک کے کنارے اِکا دکا ڈبل سٹوری گھر بھی نظر آ جاتے صاف چمکیلے شیشوں والی کھڑکیاں اور اِن کھڑکیوں پر سفید پردے مکینوں کے اعلی ذوق کا اظہار کر رہے تھے، انہی گھروں میں کبھی کوئی گورا یا گوری نظر آتے تو ان کی قسمت پر رشک آتا کہ ہم اور ہمارے جیسے تو چند لمحوں کے لیے وادی کے حسن سے فیض یاب ہونے کے لیے آتے ہیں لیکن یہ تو مستقل طور پر اِس جنت کا حصہ تھے، یقینا وہ لوگ تھے جو شہروں کی بھاگم بھاگ زندگی سے بے زار ہو کر یہاں آبسے ہوں گے یا فطرت پسند لوگوں نے اپنی زندگی یہاں گذار نے کا فیصلہ کیا ہوگا۔

شہروں سے دور دراز علاقوں تک سڑکوں کا جال اور تمام سہولیات زندگی کی فراہمی سے واضح طور پر فلاحی اور ترقی یافتہ ریاست کے آثار نظر آرہے تھے۔پورے برطانیہ میں آپ کہیں بھی چلے جائیں آپ کو تمام سہولیات اور بڑے شاپنگ سٹور ہر جگہ نظر آئیں گے اِس لیے شہروںکی طرف نقل مکانی نہ ہونے کے برابرہے جبکہ شہریوں کو تمام سہولتیں اپنے دیہات میں ہی دستیاب ہونگی تو وہ کیونکر شہروں کا رخ کریں گے۔

یہاں پر ریاست کی سہولتیں دیکھ کر مجھے مری کے پہاڑی علاقے میں رہنے والے مقامی لوگوں کی حالتِ زار یاد آگئی کہ جہاں سردیوں میں سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے اکثریت گرم آبادیوں کا رخ کرتی ہے، مری کی حالت زار کا اندازہ اِس بات سے لگائیں کہ برف باری میں پانی اور بجلی بند ہو جاتی ہے جو ہفتوں اور مہینوں تک نہیں آتی اگر کوہ مری اور پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں بھی جدید سہولتیں اور سڑکوں کا جال بچھا دیا جائے تو یقینا ہمارے قدرتی مناظر بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔جبکہ یہاں برطانیہ اور پورے یورپ میں شہروں اور دیہاتوں میں کچھ بھی فرق نہیں ہے۔

Halifax Landscapes
Halifax Landscapes

ہم ہیلی فیکس کے قدرتی سحر انگیز مناظر سے لطف اندوز ہوتے آگے بڑھ رہے تھے کہ ہمارے انتظار میں بیٹھے تین افراد کا فون آگیا جو ترکش ریسٹورانٹ میں پہنچ کر اب ہمارے انتظار کر رہے تھے اُن کے با ر بار فون اُن کی بے چینی اور پریشانی کااظہار کر رہے تھے، بارش اب تیز ہو گئی تھی لہذا ہم نے برق رفتاری سے گاڑی دوڑانا شروع کردی بارش اور دلکش مناظر نے ہمارے دلوں دماغوں کو جوش سے بھر دیا تھا خوبصورت ترین مناظر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیم پہاڑی علاقے کی اونچائی سے اب ہم قدرے نیچے آرہے تھے اور پھر جیسے ہی سڑک قدرے سیدھی ہوئی گاڑی کی رفتار اور بھی تیز ہو گئی اب ہم برق رفتاری سے ترکش ریسٹورانٹ کی طرف بھاگ رہے تھے اور پھر نور رانجھا میرے میزبان نے دور ایک خوبصورت عمارت کی طرف اشارہ کیا کہ وہ ہماری منزل ہے ہماری تیز رفتاری کی وجہ سے دھندلی عمارت اب آہستہ آہستہ قریب اور واضح ہوتی چلی گئی اور پھر ہم قدرتی مناظر میں گھرِی ہوئی صاف شفاف بڑے بڑے شیشوں والی کھڑکیوں پر مشتمل عمارت ترکش ریسٹورانٹ یا کیفے کی کار پارکنگ میں پہنچ کر رک گئے۔

بارش زوروں پر تھی ریسٹورانٹ میں رش نہ ہونے کے برابر تھا ہمارے انتظار کرنے والوں نے ہمیں فوری پہچان لیا ایک بندہ تیزی سے چھتری لیکر ہماری طرف بڑھا ہم چھتری کے سہارے بھیگتے ہوئے تیزی سے ریسٹورانٹ میں گھس گئے اور جا کر بڑی میز جوکھڑکی کے ساتھ تھی جہاں ہمارے میز بان پہلے سے بیٹھے تھے بیٹھ گئے، ہمارے میزبانوں نے پہلے سے ہی کافی کے برے بڑے گرما گرم مگ بنا کر رکھے ہوئے تھے جن سے مسحور کن خوشبو اور بھاپ اڑ رہی تھی انہوں نے فوری طور پر ہمارے ہاتھوں میں کافی کے مگ پکڑائے، میں نے فوری طور پر کافی کا بڑا گرم تلخ اورشیریں گھونٹ حلق میں اتارا اور سامنے بیٹھے تین ادھیڑ عمر افراد کی طرف متوجہ ہوا۔تینوں کی عمریں پچپن اور ساٹھ سال کے درمیان تھیں۔

ہم سے ملنے کی خوشی اور جوش اُن کے چہروں پر رقصاں تھا کافی کے دو چار گھونٹوں کے بعد اعصاب قدرے نارمل ہونا شروع ہوئے تو میں نے بغور اپنے میزبانوں کو دیکھا جو امید اور محبت بھری نظروں سے میری طرف دیکھ رہے تھے، تعارفی کلمات کے دوران ہی گرما گرم کباب اور باقی لوازمات بھی آگئے جو لوگ لندن جا چکے ہیں وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ برطانیہ میں لبنانی اور ترکش کھانوں کا رجحان روز بروز بڑھتا جا رہا ہے اِن کھانوں کے ناموں سے ہم اکثر واقف نہیں ہو تے بس کھانا شروع کر دیتے ہیں، لہذا ہم نے بھی دن بھر آوارہ گردی کے بعدبھوک مٹانے کے لیے اِن گرما گرم لذیذ لوازمات پر حملہ کردیا اور کھانا شروع ہو گئے۔

کھانے کے دوران میں نے دو تین بار میزبانوں سے ملنے کی وجہ پوچھی لیکن اُنہوں نے بتانے سے گریز کیا میں سمجھ گیا جب کوئی فرد محفل میں گفتگو یا بتانے سے گریز کرے تو اَس کا مطلب یہی ہوتا ہے کہ وہ کسی ایسے مسئلے یا پریشانی کا شکار ہے جس کا اظہا ر وہ دوسروں کے سامنے نہیں کر سکتا یا بتانے والا اپنا مسئلہ یا راز کسی کے سامنے بتانا نہیں چاہتا، لہذا مجھے جلد ہی احساس ہو گیا کہ یہ اپنا مسئلہ سب کے سامنے نہیں بتائیں گے اِس لیے میں نے دوبارہ نہیں پوچھا اور دل میں فیصلہ کر لیا کہ کھانے سے فارغ ہونے پر اِن سے الگ الگ ملاقات کی جائے۔

Halifax England Hotels
Halifax England Hotels

تینوں جھوٹی اور مصنوعی مسکراہٹ چہروں پر سجائے باتیں کر رہے تھے جبکہ ان کے چہروں کی ویرانی اور اندرونی کرب کے واضح اثرات چہروں پر نمایاں تھے ان میں سے ایک شخص جو عمر میں اُن سے بڑا تھا نیم پاگل لگ رہا تھا کیونکہ سوکھ سوکھ کر ہڈیوں کے ڈھانچے میں تبدیل ہو چکا تھا وہ کبھی تو ہوش مندوں والی باتیں کرنے لگتا اور پھر اچانک اس کے اندر کا دکھ اور درد اس کے جسم پر حاوی ہو جاتا اس کا درد اس کی آنکھوں میں نمی بن کر تیرنے لگتا۔پھر وہ خود کو سنبھالتا اور نارمل بندوں کی طرح گفتگو شروع کردیتااُس کے چہرے کے تغیرات اُس کے شدید غم کی عکاسی کررہے تھے جب بھی وہ غم کے دریا میں غوطہ زن ہوتا تو باقی دونوں اُسے حوصلہ دیتے کہ اﷲ جلدی تمھارا مسئلہ حل کر دے گا، تو وہ کبھی یقین اور کبھی بے یقینی سے ہمارے چہروں کو دیکھتا اُس بوڑھے کمزورشخص کے چہرے پر غم اور خوشی کی آنکھ مچولی جاری تھی اُس کی حالت زار دیکھ کر ہی لگ رہا تھا کہ وہ کسی شدید ذہنی جھٹکے یا غم سے گزرا ہے یا گزر رہا ہے اُس واقعے یا حادثے نے اُسے اندر تک اُدھیڑ کے رکھ دیا ہے۔

اُس حادثے کی شدت نے اُس سے زندگی کی حرارت اور خوشی چھین لی تھی اُس کے بے ربط گفتگو اور چہرے کی درمانگی مجھے کھائے جارہی تھی وہ بار بار میری طرف دیکھ رہا تھا کہ میں کب کھانے کے عمل سے فارغ ہو جائوںتا کہ وہ مجھے اپنی بات سنا سکے میں بغور اُس کے غمزدہ چہرے اور جسمانی حرکات کو نوٹ کر رہا تھا۔اُس کا اندرونی کرب اور اضطراب اُس کی ہڈیوں تک سرایت کرچکا تھا غم اور ددر نے اُس کے جسم کو دیمک کی طرح چاٹ لیا تھا وہ کسی جان لیوا دکھ اور درد کا شکار تھا۔

درد غم کی شدت نے اُس کے ہوش و حواس چھین لیے تھے اور نیم پاگل ہو کر در بدر بھٹک رہا تھا مجھ سے اُس کی بے چینی اور اضطراب دیکھا نہیں جارہا تھا میں نے اُس کی طرف شفقت بھری نظروں سے دیکھا اور اٹھ کھڑا ہوا اُسے بازو سے پکڑا اور ریسٹورانٹ کے ایک گوشے میں لے جا کر بیٹھ گیا اور اُس کی طرف گہری نظروں سے دیکھتے ہوئے محبت امیز لہجے سے کہا جناب میں آپ کی کیا خدمت کر سکتا ہوں؟ اُس نے جو حرکت کی میں اُس کے لیے بلکل بھی تیار نہیں تھا اُس نے میرے سامنے دونوں ہاتھ جوڑ دیے اوردھاڑیں مار کر رونا شروع کر دیا۔

Professor Mohammad Abdullah Bhatti
Professor Mohammad Abdullah Bhatti

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
help@noorekhuda.org
03004352956

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Poet Faiz Ahmed Faiz
Previous Post چلی ہے رسم کہ کوئی نہ سر اٹھا کے چلے
Next Post اسلام کانفرنس کا پیغام امن
Paigham-e-Islam Conference

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.