yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

حج بیت اللہ کے لئے سعودی حکومت کے بہترین انتظامات

F A Farooqi September 10, 2016 1 min read
Saudi Government-Hajj Management
Share this:
Hajj Pilgrims
Hajj Pilgrims

تحریر: حبیب اللہ سلفی
پاکستان سمیت دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں عازمین حج کے منیٰ پہنچنے پر مناسک حج کی ادائیگی کا آغا ز ہو گیا ہے۔8ذوالحجہ کو تقریبا 25 لاکھ افراد نے نماز ظہر، عصر، مغرب اور عشاء اپنے اپنے اوقات میں ادا کیں اور آج 9 ذوالحجہ کو نماز فجر کی ادائیگی کے بعد تلبیہ کہتے ہوئے عرفات کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔

مختلف رنگ، نسل اور اقوام سے تعلق رکھنے والے لاکھوں عازمین کی جانب سے بلند آواز میں لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند ہونے سے ایک روح پرور منظر نظر آتا ہے۔حجاج کرام آج کا دن عرفات میں گزاریں گے۔ظہر وعصر کی دونوں نمازیں ظہر کے وقت اکٹھی ادا کی جائیں گی اور شام تک دعائیں کی جائیں گی۔میدان عرفات میں بہت زیادہ دعائیں کی جاتی ہیں اور شام تک کا وقت صرف دعائوں کے لئے ہی مخصوص ہے۔اس دن کے لئے خاص طور پر دعائوں کی مقبولیت کے حوالہ سے بہت سی احادیث بیان کی گئی ہیں۔

میدان عرفات میں سورج غروب ہونے تک حجاج کرام دعا،ذکرو اذکار اور قرآن پاک کی تلاوت میں مصروف رہتے ہیں۔9ذوالحجہ کو سورج غروب ہونے کے بعد یہاں نماز مغرب کی ادائیگی کی بجائے لاکھوں حجاج کرام مزدلفہ کی طرف روانہ ہوتے ہیں۔وہاں پہنچ کر نماز مغرب کے تین فرض اور عشاء کے دو فرض ایک اذان اور دو اقامتوں کے ساتھ ادا کی جائیں گی جس کے بعد نماز فجر تک آرام کا حکم ہے۔دس ذوالحجہ یعنی کل حجاج کرام فجر کی نماز مزدلفہ میں ادا کریں گے اور پھر قبلہ رخ کھڑے ہو کر خوب دعائیں مانگی جائیں گی۔اس کے بعد صبح کی روشنی پھیلنے پر سورج نکلنے سے پہلے حجاج کرام منیٰ کی طرف جائیں گے جہاں بڑے جمرہ کو سات کنکریاں ماری جائیں گی ۔کنکریاں جہاں سے چاہیں اٹھائی جا سکتی ہیں اور کنکریاں مارتے وقت منہ جمرہ کی طرف رکھا جائے گااور پھر بیت اللہ کو اپنے بائیں طرف جبکہ منیٰ کو دائیں طرف رکھ کر سات کنکریاں مارتے ہوئے ہر کنکری پر اللہ اکبر کہا جائے گا۔یہ کنکریاں سورج نکلنے کے بعد ماری جاتی ہیں۔اس کے بعد قربانی اور پھر سر منڈوا دیا جائے گا ۔خواتین اپنی انگلی کے برابر بال کاٹیں گی۔حجاج کرام دس ذوالحجہ کو ہی طواف اضافہ (طواف زیارت) کریں گے اور اسی طرح 11اور12ذوالحجہ کو دیگر مناسک کی ادائیگی کی جائے گی۔

سعودی حکومت کی طر ف سے گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی حجاج کرام کی سیکورٹی ،کسی قسم کی بھگدڑ کی صورتحال پیدا نہ ہونے ،صفائی ستھرائی اور دیگر امور کے حوالہ سے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں جس پر کوئی شخص حجاج کرام کی خدمت کے لئے سعودی حکومت کے جذبہ کو داد دیئے بغیرنہیں رک سکتا۔امسال خاص بات یہ ہے کہ کسی قسم کی بھگدڑ اورحادثہ سے بچنے کے لئے حجاج کرام کے لئے الیکٹرانک بریسلٹ کا انتظام کیا گیا ہے جسے ہر حاجی کے لئے اپنے ہاتھ پر باندھنا ضروری قرار دیا گیا ہے یہ بریسلٹ حجاج کرام کے سمار ٹ فون سے منسلک ہے۔اس سمارٹ فون میں ایک ایپ ہے جس کا نام ”حج بریسلٹ” رکھا گیا ہے۔

Hajj Stampede
Hajj Stampede

سعودی وزارت حج کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اگر آپ اس ایپ کو کھولیں گے تو اس پر بریسلٹ کا بار کوڈ ہو گا جس کے ذریعہ آپ کو حجاج کی تمام معلومات مل جائیں گی جس میں تصویر،نام اور قومیت شامل ہو گی۔ بریسلٹ کی مدد سے کسی بھی حاجی کی شناخت، اس کے متعلق ضروری ڈیٹا کو محفوظ کرنے، پاسپورٹ اور ویزہ سے متعلق معلومات جمع کرنے میں مدد ملے گی۔ اس اسمارٹ سہولت کے باعث اس بات کا پتا چلایا جاسکے گا کہ کون سا حاجی مکہ مکرمہ میں کس مقام پر موجود ہے۔ اس اسمارٹ ایلیکیشن میں موجود جی پی ایس سسٹم کی سہولیات نے حجاج کرام عربی نہ بولنے کے باوجود وہ اپنی مشکل کے بارے میں حکام کو بروقت مطلع کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آئی پیڈ اور اسمارٹ فونز کے توسط سے بھی حجاج ومعتمرین کو ہمہ نوع جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ فریضہ حج و عمرہ کی ادائی کے دوران انہیں کسی قسم کی دقت اور مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔حجاج کرام کو دیگر ان گنت جدید سہولیات میں ایک ‘میرا فرض’ نامی ایپلی کیشن بھی شامل ہے جس میں حج کے بارے میں قدم بہ قدم معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ اس اسمارٹ ایپلی کیشن میں شعبہ حادثات کے ایمرجنسی فون نمبر، مکہ مکرمہ کا نقشہ اور دیگر ضروری معلومات شامل ہیں۔ اس ایپلی کیشن کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ وہاں بھی کام کرتی ہے جہاں انٹرنیٹ کی سہولت میسر نا ہو۔

مکہ مکرمہ سے حجاج کرام کو منیٰ پہنچانے کے لئے ہزاروں بسوں کو اجازت نامے جاری کئے گئے ہیںجبکہ رش سے بچنے کے لئے چھوٹی گاڑیوں کا داخلہ وہاں ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ایک لاکھ سے زائد سعودی سیکورٹی فورسز کے اہلکار اور رضاکار سیکورٹی کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔ہیلی کاپٹرز کے ذریعہ تمام راستوں اور اجتماع کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے۔مکہ مکرمہ میں حجاج کی آمدورفت کی سہولت کے لئے شاہ سلمان بند عبدالعزیز کے حالیہ دور حکومت میں 35نئی سرنگیں کھودی گئی ہیں جس سے مکہ میں سرنگوں کی تعداد62ہو گئی ہے۔نئی تیار کی گئی خفیہ سرنگوں کی مدد سے دنیا بھر سے حج کے لئے آنے والے لاکھوں افراد کے لئے بہت زیادہ سہولیات پیدا ہو گئی ہیں۔سعودی عرب کے دیگر محکموں کے ساتھ وزات قانون و انصاف بھی زائرین بیت اللہ کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

حج کے موقع پرعازمین حج کی خدمت کے لیے وزارت انصاف کے 18 ذیلی شعبے چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر اپنی خدمات مہیا کریں گے۔وزارت انصاف کے سیکرٹری ڈاکٹر احمد عبدالعزیز العمیرہ کا کہنا ہے کہ محکمہ انصاف کے تمام ذیلی شعبے حجاج ومعتمرین کی خدمت میں سرگرم عمل ہیں۔ رواں موسم حج کے موقع پر محکمہ انصاف کی جانب سے حجاج کرام کی مکہ مکرمہ کی حدود کے اندر اور مدینہ منورہ میں قیام کے دوران آمد ورفت کے دوران انہیں ہر ممکن قانونی رہ نمائی اور مدد فراہم کی جائے گی۔ محکمہ انصاف کے ڈیڑھ درجن اداروں کی ٹیمیں مشاعر مقدسہ منیٰ اور عرفات میں چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر موجود رہیں گی جو حجاج کرام کی جانب سے قربانی کے جانوروں کے حصول اور ان کی نیابت میں قربانی کا اہتمام کرنے کے ساتھ ساتھ فوت ہونے والے حجاج کرام کے سامان کی حفاظت، حجاج کی امانتوں کی حفاظت اور گم یا چوری ہونے والے سامان کی تلاش میں ان کی معاونت کریں گی۔

Saudi Government-Hajj Management
Saudi Government-Hajj Management

سیکیورٹی حکام کی طرح محکمہ انصاف کی موبائل ٹیمیں حجاج کرام کیساتھ ساتھ سفر کریں گی۔ اس دوران عازمین حج کو درپیش قانونی مشکلات کے فوری حل میں ان کی مدد اور رہ نمائی کے ساتھ انتظامی امور میں بھی معاونت کریں گی۔محکمہ انصاف نے حرم مکی شریف میں پانچ عدالتی مراکز قائم کیے ہیں جب کہ چھٹا مرکز المعیصم، ساتواں وادی العقبہ میں جمرہ عقبہ،آٹھواں وسطیٰ منیٰ، نواں مناں میں الخیف کے مقام پر قائم کیا گیا ہے۔حج سیزن کے آغاز سے چند روز قبل حج کے انتظامات کے بارے اجلاس ہوا تھا جس میں حجاج کی جامع سکیورٹی کو یقینی بنانے پر توجہ دی گئی اس کے علاوہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفظ ما تقدم منصوبوں کا سہارا لینے کے ساتھ ساتھ ہجوم کو منتظم کرنے کی کارروائی آسان بنانے پرمنصوبہ بندی کی گئی۔اجلاس کے دوران سکیورٹی فورسز کی قیادت نے اس بات پر توجہ مرکوز رکھی کہ حج سیزن میں امن و امان اور حجاج کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔

حجاج کے استقبال ، ان کی سلامتی اور اپنے ملکوں کو واپسی تک سکیورٹی پلانوں کے ذریعے تمام فورسز کو ہائی الرٹ رکھا جاتا ہے۔ اگر کوئی حجاج کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ بننے کی کوشش کرے گا تو اس سے آہنی ہاتھ کے ذریعے نمٹا جائے گا۔سعودی عرب کی وزارت امور حج نے طواف کے نگراں اداروں کے ساتھ مل کر ایام حج کے دوران رمی جمرات کا نیا شیڈول جاری کیا ہے۔ اس شیڈول کے مطابق اندرون ملک سے آئے حجاج کرام روزانہ چار گھنٹوں کے لیے رمی جمرات کے لیے اپنے خیموں سے باہر نہیں نکلیں گے۔ ایام حج کے دوران دسویں روز صبح چھ سے دن 10 بجے تک رمی جمرات پرپابندی ہو گی۔

گیارہویں روز دوپہر دو بجے سے شام چھ بجے تک جب کہ تیرہویں روز ساڑھے تین گھنٹے کی پابندی ہوگی اور یہ پابندی دن ساڑھے دس بجے سے دوپہر دو بجے تک برقرار رہے گی۔رمی جمرات کے پابندی کے اوقات کا اعلان وزارت حج اور ترکی، یورپ، امریکا اور آسٹریلیا کے حجاج کرام کے طواف کی ذمہ نجی تنظیم کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا گیا۔ رمی جمرات کے اوقات کا تعین جمروں کے قریب حجاج کا رش کم کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے عازمین حج و عمرہ کے لیے مکہ مکرمہ کے ساتھ مدینہ منورہ میں بھی غیرمعمولی اقدامات کیے گئے ہیں تووسری جانب غیر سرکاری فلاحی ادارے بھی حجاج ومعتمرین کی خدمات میں پیش پیش ہیں۔ سعودی عرب میں نجی سطح پر شہریوں کی رہ نمائی سے متعلق ایک ادارے نے مدینہ منورہ اور مسجد نبوی میں 32 مقامات پرحجاج کرام کو خدمات مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ادارے کی جانب سے حجاج کی رہ نمائی اور مدد کے لیے 2600 رضاکار مجموعی طور پر زائرین کو 56 اقسام کی سہولیات مہیا کررہے ہیں۔حجاج کرام کی خدمت کے لیے ٹرانسپورٹ اور انٹرنیٹ کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔

Habibullah Salfi
Habibullah Salfi

تحریر:حبیب اللہ سلفی
برائے رابطہ:+966562627615

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Makhdoom Seyyed Ali Abbas Shah
Previous Post سفیر عشق رسول
Next Post قربانی قرآن و سنت کی روشنی میں
Eid Sacrifice

Related Posts

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.