yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

گوجرانوالہ ٹرین حادثے کی جگہ سےانجن کے پٹڑی سے اترنے کے شواہد ملے ہیں، سعد رفیق

Yes 1 Webmaster July 6, 2015 1 min read
Saad Rafique
Share this:
Saad Rafique
Saad Rafique

لاہور : وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گوجرانوالہ ٹرین حادثے کی جگہ سے انجن کے پٹڑی سے اترنے کے شواہد ملے ہیں اور وہاں پرنٹ بولٹ اور فش پلیٹس بھی ٹوٹے ہوئے پائے گئے ہیں تاہم اب تک یہ تعین نہیں ہوا کہ یہ حادثاتی طور پر ہوا یا کسی نے جان بوجھ کر کیا ہے۔

ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر ریلوے نے کہا کہ گوجرانوالہ ٹرین حادثے کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی اور تحقیقاتی ٹیم کو 72 گھنٹے میں تحقیقات مکمل کرنے کا کہا گیا تھا، اب تک واقعے کی کوئی ابتدائی رپورٹ نہیں آئی، جے آئی ٹی ٹیم کو مزید کچھ روز درکار ہیں جو انہیں مل گئے، ان کے کام میں کوئی مداخلت نہیں کی جا رہی۔

سعد رفیق نے کہا کہ چھناواں پل کو خستہ پل قرار دینے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے لیکن پل ریلوے آپریشن کے لئے مکمل فٹ تھا، جائے حادثہ سے 945 فٹ پہلے موڑ کاٹتے ہوئے انجن کے پہیے پٹڑی سے اترنے کے شواہد مل چکے ہیں اور وہاں پرنٹ بولٹ اور فش پلیٹس ٹوٹے ہوئے ملے ہیں تاہم اب تک یہ تعین نہیں ہوا کہ یہ حادثاتی طور پر ہوا یا کسی نے کیا۔ یہ دیکھنا ہے کہ ٹرین تیزرفتاری کے باعث الٹی یا فش پلیٹس ٹوٹنے سے واقعہ رونما ہوا۔

وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگانے کی کوشش کی۔ حادثے کے دوران ٹرین کی رفتار مقررہ حد سے زیادہ تھی۔ جائے وقوعہ سے 26 کلومیٹر پہلے روٹ ڈیڈ کے نشان پر ٹرین نہیں رکی، اس بات کا پتہ لگایا جارہا ہے کہ فیصل آباد سے تبدیل ہونے والے ڈرائیورز کو جلدی کیوں تھی۔

انہوں نے کہا کہ حادثے کا شکار انجن اب تک 14لاکھ کلو میٹر چل چکا تھا اور اس کی عمر 2018 تک تھی، ریلوے ٹریکس جہاں ٹھیک نہیں وہاں ہم آپریشن نہیں کرتے، ریلوے کے زیر انتظام 13 ہزار 959 پل آپریشنل ہیں، جن میں 159 مرمت کے قابل ہے، ان 159 میں سے 50 ایسے پل ہیں جن کی مرمت کی جانی ہے، ان میں سے 21 رواں برس جب کہ باقی کی مرمت آئندہ بعد مکمل ہوجائے گی۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Qaim Ali Shah
Previous Post کراچی میں امن کا مسئلہ صدیوں پرانا ہے، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ
Next Post پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹر ی خان یوسف کے بہنوئی پاکستان میں رضائے الہی سے وفات پاگئے ہیں۔

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.