yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

گجر اور پشتون

Web Editor September 13, 2017September 13, 2017 1 min read
Gujjar and Pashtun
Share this:
پچھلے دنوں ہم نے گجروں کے بارے میں تھوڑی سی باتیں کی تھیں لیکن اسی کے ساتھ ہمارا نہ تو یہ دعویٰ تھا کہ ہم مورخ یا محقق یا کوئی اتھارٹی ہیں نہ ہی ہماری بات پتھر کی لکیر ہے، صرف اپنی ایک رائے ایک خیال اور ایک نظریہ پیش کیا تھا جو غلط بھی ہو سکتا ہے لیکن اس پر جو مختلف قسم کے بلکہ بڑی حد تک متضاد آراء موصول ہوئی ہیں، اس نے بجائے چکرانے کے مجھے اور زیادہ مطمئن کر دیا۔ پہلے صرف ہمارا شک تھا کہ پشتون اور گجر کہیں اوپر جا کر ایک ہی درخت سے پھوٹے ہیں لیکن اب یقین ہو گیا ہے کیونکہ پشتونوں کی طرح گجر بھی اختلافات اور اپنی اپنی ڈفلی بجانے کی سرشت رکھتے ہیں۔

پشتون بھی آج تک اپنے آپ کو نہایت اعلیٰ اور برتر نسل کہنے کے باوجود اس بات پر متفق نہیں ہوئے کہ وہ اصل میں ہیں کون؟ اور یہ اس جدی پشتی اور خاندانی وصف کا ثبوت ہے کہ وہ کسی بھی معاملے میں اتفاق نہیں کریں گے اور ہر بات میں ایک دوسرے کی مخالفت کریں گے چنانچہ پشتو میں اب یہ بات ایک ضرب المثل کی شکل اختیار کر چکی ہے کہ پشتون کو اس اس بات پر مکمل اتفاق ہے کہ وہ کسی بھی بات میں اتفاق نہیں کریں گے۔

چنانچہ اس وقت تقریباً پانچ چھ نظریات پشتونوں کی اصل نسل کے بارے میں پائے جاتے ہیں جن میں دو نظریئے نہایت زور شور سے ایک عقیدے کے طور پر بیان کیے جاتے ہیں، ایک گروہ کا کہنا ہے کہ وہ بنی اسرائیل ہیں جب کہ دوسرے کے مطابق آریا ہیں اور یہ دونوں گروہ یہ بات جانتے بوجھتے نظر انداز کیے ہوئے ہیں کہ تاریخ میں آریا ، پشتونوں سے بہت بعد کی پیداوار ہیں لیکن عقیدہ ہے اور عقیدہ جب بن جاتا ہے تو پھر اس کی مخالفت میں کوئی بات نہیں سنی جاتی اور تائید میں ہر لولی لنگڑی دلیل کو مانا جاتا ہے، کم از کم یہودی تو کسی بھی حال میں نہیں ہو سکتے کہ یہود روز اول سے پیدائشی طور پر تاجر اور دکاندار ہیں جب کہ پشتونوں میں سب سے ذلیل پیشہ ’’بنیا توب‘‘ہے، ترکڑی صرف نبیوں کا کام سمجھا جاتا ہے۔

اسی طرح اور بھی بہت ساری باتیں ہیں جن کو لے کر ہم مکمل یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ پشتون اور گجر ہر ہر جہت سے ایک ہی پیڑ کی دو شاخیں ہیں، اپنی بے اتفاقی اور نفاق  میں نہایت ہی جاہلانہ بہادری میں گھروں کے گھروندے بنانے میں، ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے میں اور خاص طور پر چچا زاد کو دشمن سمجھنے میں اور اپنوں کو غیروں کے ہاتھوں تباہ کرنے میں۔ اب یہ جو ہم نے تاریخ کا مسٔلہ چھیڑا ہے تو اس میں بھی وہی پشتونوں کی جھلک گجروں میں دکھائی دیتی ہے۔

ہاں دونوں کی ایک اورعادت کا تو ذکر ہم نے کیا ہی نہیں جو آج کل دونوں میں نہایت عروج پر ہے اور وہ یہ کہ جب کوئی ’’خود‘‘ کچھ بھی نہیںہوتا تو وہ اپنے آباء واجداد کی قصیدہ گوئی اور مدح سرائی  میں لگ جاتا ہے، چن چن کر بڑے بڑے نام اپنے شجرے میں جوڑتا ہے اور اس پر مونچھوں کو تاؤ دیتا رہتا۔ ہاں مونچھوں کے معاملے میں یہ دونوں قومیں بے مثل ہیں اور ان کو تاؤ دینے میں بھی۔

پشتونوں نے بھی اپنی تاریخ میں دنیا کے تقریباً سارے بڑے لوگ اپنے کھاتے میں ڈالے ہوئے ہیں، جمشید بھی پشتون تھا، ضحاک بھی پشتون تھا، فریدون، افراسیاب، رستم و سہراب ،گشتا سب، زرتشت اور دور جدید میں ہندوپاک کے تقریباً سارے اکابرین محمد علی برادران، ذاکر حسین، جوش ملیح آبادی، نیازفتح پوری اور نہ جانے کون کون؟ ایک نے تو مہاتیر محمد، اور بوسنیا ہرزگوونیا تک بات پہنچائی ہے۔ ہم  اس کی تردید یا تصدیق کی پوزیشن میں نہیں ہے لیکن تقریباً گجروں کا بھی یہی حال ہے۔ رام چندر بھی گجر تھا، کورو پانڈو بھی گجر تھے، مطلب یہ کہ سب کے سب گجر تھے، ان دونوں معززاقوام کی خدمت میں ہم رحمان بابا کا ایک ہی شعر ہدیہ کرتے ہیں

ھغہ ناوی چہ پخپلہ خائستہ نہ وی
سوک بہ ئے سہ کاندیِ خائیست د مور او نیا

’’وہ دلہن جو خود خوبصورت نہ ہو کوئی اس کی ماں اور دادی کی خوبصورتی کو لے کر کیا کرے‘‘

ہم در اصل تاریخ کو اقوام کی یادداشت اور حافظہ سمجھتے ہیں جس طرح انسان اپنی یادداشت کھونے کے بعد دوسروں کے سہارے جیتاہے اسی طرح اقوام بھی اپنی یادداشت یعنی تاریخ بھول جائیں تو ان کی نہ منزل رہتی ہے نہ کوئی سمت بلکہ خود بھی آخر کار ایک دن کھو جاتی ہے۔

لیکن تاریخ یاد رکھنے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اپنے آباواجداد میں صرف خوبیاں ہی خوبیاں ڈالتے رہیں اور ان کے عیوب کے لیے طرح طرح کے جوازات ڈھونڈتے پھریں بلکہ اپنے آباو اجداد کی خوبیاں یاد رکھنا اتنی ضروری نہیں ہوتیں جتنی کہ غلطیاں یاد رکھنا ضروری ہوتی ہیں تا کہ ہم آیندہ ان سے بچنے کی کوشش کریں، اگر ہم یہ سمجھ لیں کہ ہمارے آباو اجداد صفت ہی صفت تھے اور ان سے کوئی غلطی نہیں ہوئی ہے تو پھر تو بات ہی ختم تاریخ کی ضرورت ہی کیا ہے۔

حالانکہ ہمارے آباو اجداد بھی انسان تھے، طرح طرح کی انسانی مجبور یاں ان کو بھی لاحق تھیں اور ان مجبوریوں کی وجہ سے وہ جانے ان جانے میں غلطیاں کر سکتے تھے، کر چکے ہیں، اب ہمیں تاریخ کو اصلاح کرکے انھیں چھپانا نہیں بلکہ اجاگر کر کے مشعل راہ بنانا ہے بہر حال ہمیں اس بات کی تسلی ہوگئی ہے کہ گجر اور پشتون آپس میں واقعی کوئی مضبوط رشتہ رکھتے ہیں لیکن تاریخ کی تاریکیوں میں ایک دوسرے سے ایسے بچھڑچکے ہیں کہ اب ان کو یکجا کرنا ممکن ہی نہیں رہا لیکن ایک بار پھر عرض کردوں کہ عادات و اطوار میں، جذبات میں، رجحانات میں، افتاد طبع میں اب بھی کافی قریب ہیں۔

ہاں تھوڑی سی بات اس روایتی چیز کے بارے میں کردیں جسے تاریخ کہا جاتا ہے جو افسانہ و افسوں سے زیادہ ناقابل اعتبار ہے کیونکہ یہ پندرہ فیصد حکمران یا اشرافیہ کی لکھی ہوئی یا لکھوائی ہوئی ’’بڑہانکیاں‘‘ ہیں،اس لیے تاریخ کی ہر کتاب، کتاب نہیں ہوتی، ہر حوالہ ، حوالہ نہیں ہوتا اور تاریخ نہیں ہوتی جب تک اسے دلائل و شواہد کی میزان پر رکھا نہ جائے اور غالباً نہیں بلکہ یقیناً پشتونوں اور گجروں کی تاریخ اسی تاریخ نویسی کا شکار ہوئی ہے کیونکہ بچارے خود تو’’بے سواد ‘‘ تھے، اس لیے ان کے بارے میں جو کچھ بھی لکھا دوسروں نے لکھا خاص طور پر فارسی اور یونانیوں نے تو تاریخ کو کوڑا دان بنا کر رکھا ہوا ہے (یہ سلسلہ ابھی ختم نہی ہوا ہے کبھی کبھی اس موضوع پر بات ہوتی رہے گی )

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Not a Muslim, there are burn it
Previous Post مسلماں نہیں، راکھ کا ڈھیر ہیں
Next Post ماہِ کامل کو گہن لگ گیا (آخری حصہ)
Month perfect got worn (last part)

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.