yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کی ضمانت منظور کر لی گئی

Web Editor May 15, 2019 1 min read
Guarantee of PTI leader Abdul Aleem Khan was accepted
Share this:

لاہور: پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کی ضمانت منظور کر لی گئی، آمد سے زائد اثاثے اور آف شور کمپنی کیس میں ضمانت منظور کی گئی، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ضمانت منظور کی۔ لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت منطور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی،علیم خان نے بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی ،عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیاتھا، عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور ایک کروڑ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دے دیا۔ جبکہ:عدالت کا علیم خان کو 10،10 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔ علیم خان کی درخواست ضمانت پر ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی جس میں علیم خان کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کیا ، عدالت نے کہا کہ درخواست ضمانت پر فیصلہ دوپہر 2 بجے سنایا جائے گا۔ کمرہ عدالت کے باہر شور پر فاضل بنچ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ باہر کھڑے لوگوں کو خاموش کرایا جائے۔ علیم خان کے وکیل نے کہا لوگ ہماری سپورٹ کیلئے موجود نہیں ہیں۔نیب کے وکیل نے کہا علیم خان نے زمین کی قیمت کم دکھائی۔ جسٹس علی باقر نے کہا یہ سب تو علیم خان نے گوشوارے میں لکھ دیا ہے۔ آپ یہ بتائیں ان کے سورسز تھے؟ نیب کے وکیل نے کہا تخمینہ کار کا بیان موجود ہے۔ جسٹس علی باقر نے کہا بیرون ملک سے اتنے پیسے آئے، فلاں اکائونٹس سے پیسے آئے، اسطرح کچھ بتائیں؟ تفتیشی افسر نے کہا بیرون ملک سے رقوم منتقل ہوئیں۔ جسٹس علی باقر نے استفسار کیا کہ کیا وہ رقوم غیر قانونی تھیں؟ تفتیشی افسر نے کہا انکے والد اور والدہ کا کوئی سورس پاکستان میں موجود نہیں ہے ۔علیم خان کے والد اور والدہ سرکاری ملازم تھے۔

علیم خان 50 کروڑ روپے کی وضاحت نہیں دے سکے۔ علیم خان کے اکائونٹنٹ نے بھی بیان میں کہا کہ پیسے ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک بھیجے گئے۔ نیب نے علیم خان کے اخراجات اور ذرائع آمدن کی دستاویزات پیش کر دیں۔ جسٹس علی باقر نے پوچھا یہ کون سے ذرائع ہیں، اس پر کوئی تاریخ نہیں ہے ۔ تفتیشی افسر نے کہا ابھی حتمی رپورٹ بنانی ہے اور چیئرمین نیب کو بھیجی جائے گی۔ جسٹس علی باقر نے علیم خان کے وکیل سے پوچھا آپ اس پر جواب دینا چاہیں گے؟ علیم خان کے وکیل نے کہا میں اس کا جواب نہیں دوں گا کیونکہ اس پر نیب کے افسر کے کوئی دستخط موجود نہیں ہیں۔ نیب کی علیم خان کیخلاف پیش کی گئی رپورٹ غیر مصدقہ ہے۔ 4 سال کے عرصے میں زمین خریدی گئی۔ اگر نیب نے یہ ثابت کرنا ہے کہ زمین کی قیمت زیادہ تھی تو اس کے لئے ثبوت پیش کرنا ہوں گے۔ گواہوں کے بیانات پر تو کیس نہیں بنتا۔ 18 سال پرانا کیس ہے اور ابھی تک ریفرنس نہیں فائل ہوا۔ عبدالعلیم خان کبھی مفرور نہیں رہے جسٹس علی باقر نے نیب کے وکیل سے پوچھا آپ کی تفتیش کی کیا پوزیشن ہے؟ نیب کے وکیل نے کہا تفتیش جاری ہے، ہم وقت نہیں بتا سکتے کہ کب تفتیش مکمل ہو گی۔ عدالت نے علیم خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی ۔ عدالت نے دس، دس لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Alkhidmat Foundation Islamabad Jobs 2019 for Warden, Assistant Ward and Principal Posts
Previous Post وارڈن، اسسٹنٹ وارڈ اور پرنسپل مراسلات کے لئے اکیڈمیٹ فاؤنڈیشن اسلام آباد نوکری 2019
Next Post ایک لاکھ 44ہزار لوگ ڈارک ویب کے ذریعے بچوں کی فحش فلمیں دیکھ رہے ہیں
One lakh 44 thousand people are watching porn movies of children through the dark web

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.