yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

خلا سے نظر آنے والے ارضی عجوبے

Web Editor May 11, 2018May 11, 2018 1 min read
Ground crowns looks from space
Share this:

ہماری زمین سیارہ ہونے کے باعث ایک بہت بڑی جگہ ہے۔ کئی ہزار سال سے انسان اس پر شاندار تعمیرات کر رہے ہیں جیسے عظیم الجثہ اہرام، بلند و بالا دیواریں ، گنجان آباد شہر اور بہت کچھ۔مگر کرہ ارض کی سطح سے لگ بھگ ڈھائی سو میل بلندی پہ واقع انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے ہمارا یہ بڑا سیارہ کافی چھوٹا نظر آتا ہے۔

Ground crowns looks from spaceگھر، سڑکیں اور عمارات نظروں سے اوجھل ہوجاتی ہیں یہاں تک کہ عظیم الشان تعمیرات بھی نیلے، سفید اور سبز رنگ کی دھند میں گم ہوتی دکھائی دیتی ہیں۔ پھر بھی کچھ تعمیرات ایسی ضرور ہیں جو خلا میں ڈھائی سو میل کے فاصلے سے نظر آتی ہیں۔ مندرجہ ذیل انہی کا تعارف پیش ہے:

دبئی کے پام آئی لینڈز

یہ پام آئی لینڈز انسان کے تعمیر کردہ جزیروں کے مجموعے پر مشتمل ہیں جو دبئی کے ساحل پر تعمیر ہوئے۔

ان جزیروں کی تعمیر کے لیے مزدوروں نے خلیج فارس کی تہہ سے ریت کو نکالا اور اس کو ایسے انداز سے اسپرے کیا کہ وہ گہرے پانی میں جزیرے کی شکل اختیار کرگئی۔ کچھ جزیروں کو پام درختوں کی شکل میں تعمیر کیا گیا۔

الجیزہ کے عظیم اہرام

یہ اہرام درحقیقت انسانوں کی تعمیر کردہ چند ذہن گھما دینے والی عمارات میں سے ایک ہیں۔ یہ مصر میں دریافت ہونے والے اہراموں  میں سب سے زیادہ معروف ہیں۔

ان تینوں میں سب سے بڑا لگ بھگ 500 فٹ بلند ہے مگر خلا سے یہ مصری صحرا میں ایک ننھے نشان جیسا ہی نظر آتا ہے۔

بینگہم کینن کان

امریکی ریاست یوٹاہ کے علاقے سالٹ لیک سٹی کے جنوب میں واقع یہ تانبے کی کان دنیا کی چند بڑی کھلی کانوں میں سے ایک ہے۔

یہ ڈھائی میل کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے اور چار ہزار فٹ گہری ہے، یہاں سب سے پہلے کان کنی کا آغاز انیسویں صدی کے آخر میں ہوا۔

چین میں بنا جیاوزھو پل

انسان زمانہ قدیم سے پلوں کو تعیر کررہے ہیں اور ہر دور میں ان میں بہتری ہی آئی ہے۔ ان میں کچھ انجینئرنگ کا شاہکار بھی ہیں۔

ایسے عظیم الجثہ پل پانیوں کے اوپر سے گزر کر آمد و رفت کو ممکن بناتے ہیں۔ چین کے علاقے، شاندونگ میں بنا جیاوزھو پل دنیا کا سب سے لمبا پل ہے جس کی لمبائی 41.58 کلومیٹر ہے۔

المیرہ کے گرین ہاؤسز

جنوبی اسپین کے صوبے المیرہ میں ساحلی علاقے پر بڑی تعداد میں گرین ہاؤسزکو تعمیر کیا گیا ہے جو 26 ہزار ہیکٹر رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔

یہاں ہر سال لاکھوں ٹن پھل اور سبزیوں کو اگایا جاتا ہے جنھیں دنیا کے مختلف مقامات پر برآمد کیا جاتا ہے مگر سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان گرین ہاؤسز کو خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

پاکستان اور بھارت کی سرحد

یہ دونوں ممالک روایتی حریف ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں کی سرحدی لکیر پر فلڈ لائٹس کو رات کے وقت جلایا جاتا ہے تاکہ اسلحے، ٹریفکنگ اور دیگر جرائم کو روکا جاسکے۔

یہ روشنیاں اتنی زیادہ روشن اور نارنجی رنگ کی ہوتی ہیں کہ انہیں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ان فلڈ لائٹس کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ہے تبھی علاقے میں بے انتہا روشنی ہوتی ہے۔

رات کو شہروں کی روشنیاں

رات کے وقت شہروں کو جگمگانے والی روشنیاں بے شک ستاروں کو آسمان سے غائب کردیتی ہیں۔ مگر خلا سے دیکھا جائے تو بیشتر شہروں کی یہ مصنوعی روشنیاں اپنی کہکشاں بنائے نظر آتی ہیں جن سے ان کے ارگرد کا علاقہ منور ہوجاتا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Humorous limits
Previous Post ہنسی مذاق کی حدود
Next Post داعش کے لباس میں اداکاروں کی شاپنگ مال آمد، لوگوں میں بھگدڑ
Actors arrival of shopping mall in the dress of ISIS, people screaming

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.