yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

یونان سے نکالے گئے مہاجرین کی ترکی آمد

F A Farooqi April 4, 2016April 4, 2016 1 min read
Refugee
Share this:

یورپی یونین اور ترکی کے مابین گزشتہ ماہ طے پانے والے معاہدے کے تحت یونان سے غیر قانونی تارکین وطن کی ترکی واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں پیر کو مختلف یونانی جزائر سے مہاجرین کو کشتیوں پر روانہ کیا جا رہا ہے۔

Refugee
Refugee

يونانی جزيرے ليسبوس سے ترک بحری جہاز ليسووس اور نيزلی جيل 131 تارکين وطن کو لے کر ترکی روانہ ہو چکی ہيں اور تازہ ترين اطلاعات کے مطابق يہ جہاز ترک ساحلی شہر ديکيلی پہنچ چکی ہيں۔ ترکی پہنچنے والے مہاجرين ميں اکثريت پاکستانی اور بنگلہ ديشی شہريوں کی ہے۔ ترک حکام کے بقول ان پناہ گزينوں کو ديکيلی ميں عارضی قيام کے بعد چشمے نامی ايک اور ساحلی شہر منتقل کر ديا جائے گا اور وہاں سے انہيں مزيد آگے روانہ کيا جائے گا۔

يونان ميں يورپی سرحدوں کی محافظ ايجنسی فرنٹيکس ملک بدريوں کے عمل کی نگرانی کر رہی ہے۔ ليسبوس ميں موجود ايجنسی کی ترجمان ايوا مونکيور نے رپورٹرز کو بتايا کہ مہاجرين کے پہلے گروپ کی ترکی واپسی کا عمل کافی منظم تھا اور اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پيش نہيں آيا۔ ان کے بقول ترک اہلکار بھی اس عمل کی نگرانی ميں مصروف ہيں۔

خيوس نامی ايک يونانی جزيرے سے بھی ايک کشتی تارکين وطن کو ترکی پہنچانے کا کام کر رہی ہے البتہ تاحال يہ واضح نہيں کہ اس مقام سے کتنے مہاجرين کی ملک بدری عمل ميں آ رہی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ايف پی کے ايک فوٹو گرافر نے بتايا ہے کہ خيوس ميں چند درجن رضاکاروں نے ملک بدريوں کے خلاف احتجاج کيا اور ’آزادی‘ کے نعرے لگائے۔

Refugee
Refugee

يونان سے ملک بدر کيے جانے والوں کی پہلی منزل ترک شہر ديکيلی ہے
ترک وزير داخلہ ايفکان آلا يہ کہہ چکے ہيں کہ انتظامی طور پر ان کا ملک پير کے دن پانچ سو مہاجرين کو لينے کے ليے تيار ہے۔ يونانی حکام آج ملک بدر کيے جانے والے تقريباً چار سو مہاجرين کے نام مہيا کر چکے ہيں تاہم اس تعداد ميں کمی بيشی ممکن ہے۔

يونانی اہلکار نے ابھی تک اس بارے ميں زيادہ اطلاعات فراہم نہيں کی ہيں کہ کتنے مہاجرين کو بحيرہ ايجيئن کے راستے واپس ترکی بھيجا جائے گا۔ تاہم سرکاری نيوز ايجنسی اے اين اے کے مطابق پير سے لے کر بدھ تک روزانہ تقريباً ڈھائی سو پاکستانی، سری لنکن، افريقی اور بنگلہ ديشی تارکين وطن کو ترکی بھيجا جا سکتا ہے۔ مہاجرين کے بحران سے نمٹنے والی يونانی ايجنسی کے ترجمان نے واضح طور پر آج اعلان کيا ہے کہ يہ پہلے دن صرف ان تارکين وطن کو ملک بدر کيا گيا ہے، جنہوں نے سياسی پناہ کی درخواستيں جمع ہی نہيں کرائيں۔

دريں اثناء معاہدے کے تحت ترکی ميں موجود شامی پناہ گزينوں کی يورپ منتقلی کا عمل بھی پير ہی سے شروع ہو رہا ہے۔ اطلاعات ہيں کہ آج پينتيس شامی تارکين وطن ترکی سے جرمنی پہنچ رہے ہيں جبکہ ديگر کچھ فرانس، فن لينڈ اور پرتگال پہنچ رہے ہيں۔

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Previous Post لاہور :سانحہ گلشن اقبال ، فرانزک رپورٹ نے دہشتگرد کی تصویر میں مماثلت ثابت کر دی
Next Post پی ٹی وی میں خوبصورتی کی بنیاد پر بھی ترقیاں دی جاتی ہیں :جسٹس شوکت عزیز

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.