yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

عظیم تاریخی شخصیت

Yes 1 Webmaster October 5, 2015 1 min read
Mohammad Ali Jinnah
Share this:
Mohammad Ali Jinnah
Mohammad Ali Jinnah

تحریر : اقبال زرقاش
عظیم انسان روز روز پیدا نہیں ہوتے مادرگیتی ان کو روز روز جنم نہیں دیتی ایسے انسانوں کے لیے تاریخ کو مدتوں منتظر رہنا پڑتا ہے ۔ زندگی سالہا سال دیر و حرم کا طواف کرتی ہے تب کہیں جا کر کوئی ایسا انسان وجود میں آتا ہے جو صرف عظمت ہی کے معیار پر پورا نہیں اُترتا بلکہ اسکو دیکھ کر خود عظمت کا معیار قائم کیا جاتا ہے۔

کون جانتا تھا کہ 25دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہونے والا بچہ دراصل مشرق کے اقبال کا ستارہ اور ایک اسلامی سلطنت کا بانی ہے۔ محمد علی جناح کے والد سوداگر تھے جسم کے کمزور تھے اور گجراتی زبان مین دُبلے پتلے انسان کو “جینا” کہتے ہیں۔ یہی بعد میں جناح بن گیا۔ محمد علی جناح ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد 1893 میں انگلستاں چلے گئے وہاں سے قانون کا امتحان پاس کیا ۔ واپس آئے بمبئی میں وکالت شروع کی۔ آغاز میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن قائد اعظم کے استقلالِ مسلسل نے ان نا کامیوں کو کامیابیوں سے بدل دیا اور آپ کاشمار عظیم قانون دانوں میں ہونے لگا۔ قائد اعظم شروع شروع میں کانگرس میں تھے لیکن آپ نے محسوس کیا کہ کانگرس کے پیش نظر صرف ہندووں مفاد ہے چنانچہ قائد اعظم نے تلخ حقیقت کے اس احساس کے بعد کانگریس سے علٰیحدگی اختیار کی۔

آپ مسلم لیگ میں شامل ہوئے اور مسلم لیگ کو منظم کیا۔ مسلمانوں کو ایک مرکز پر مرتکز کیا اُن کو فکر کی دعوت دی پاکستان کا مطالبہ کیا اور اعلان کیا کہ ہندوستان میں ایک نہیں دو قومیںآباد ہیں ہندستان کو تقسیم ہونا چاہیے اس آواز کی مخالفت ہوئی ہندووں نے اُسے ناقابل عمل قرار دیا۔ انگریز نے مضحکہ اُڑایا اپنوں نے غیروںکی ہمنوائی کی لیکن قائد اعظم کے مزاج کا سانچہ کچھ اس طرح ڈھل گیا تھا کہ وہ لچکنا جانتے ہی نہ تھے وہ ٹوٹنا جانتے تھے مڑنا نہیں۔ ناممکن کا لفظ ان کی لغت میں نہ تھا۔ انہوں نے پاکستان کے لیے انتہائی جدوجہد کی ۔ انکی کوششوں میں خلوص تھا اس لیے قدرت نے بھی ان کی امداد کی اور غیروں کی مخالفت اور اپنوں کی بیگانگی کے باوجود پاکستان بن کے رہا اور پاکستان نے اپنا وجود تسلیم کرا لیا۔

قائد اعظم صیح معنوں میں عظیم انسان تھے۔ ان کے دُبلے پتلے جسم میں ایک ایسا دل تھا جو استقلال اور عزم سے لبریز تھا۔ آپ جب شروع مین انگلستان گئے تو آپ کے خاندان کی ایک بڑھیا رونے لگی کہ قائد اعظم بہت دور جا رہے ہیں اس وقت قائد اعظم نے جواب دیا ۔بی بی ! بے حوصلہ کیوں ہوتی ہو میں وہا ں سے عظیم انسان بن کر آوں گا۔ مجھ پر میراملک فخر کرے گا۔ جب آپ نے بمبئی میں وکالت شروع کی تو ایک انگریز نے آپ کو ڈیڈھ ہزار روپے ماہوار کی ملازمت کی پیش کش کی۔

آپ نے ہنس کر اس پیش کش کو یو ں ٹھکرا دیا”میں اتنے پیسے روز کمانا چاہتا ہوں” اور آپ نے یہ بات سچ کر دکھائی آپ کو خدا پر پورا بھروسہ تھا آپ جب پاکستان کے لیے جدوجہد فرما رہے تھے تو آپ کے بہت سے لوگ دُشمن ہو گئے مسلمانوں نے آپ کی حفاظت کے لیے ایک دستہ مقرر کرنا چاہا لیکن آپ نے پسند نہ فرمایا اور یہ کہا کہ کوئی ضرورت نہیں میرا خدا میری حفاظت کرے گا۔ قائد اعظم جب موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا تھے تو آپ کو کراچی لایا گیا آپ اتنے کمزور ہوگئے تھے کہ آنکھ بند کر کے دوبارہ کھولنے کی سکت بھی باقی نہ تھی۔ آپ کو جب اسڑیچر پر جہاز سے باہر لایا گیا تو فوج نے سلامی دیدی۔

آپ نے جواب میں اچانک اپنا ہاتھ اُٹھا دیا۔ڈاکڑ متعجب تھے کہ قائد اعظم میں زندگی کی رمق کہاں سے آگئی۔۔۔۔ سوائے اسکے اور کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے کہ وہ آخر دم تک صحیح معنوں میں قائد اعظم تھے ۔ آپ کو پاک فوج پر فخر تھا اور آپ اپنی فوج کی عزت و توقیر میں کوئی کَسر نہیں چھوڑتے تھے۔

آج جو لوگ پاک افواج کے خلاف اپنی گندی ناپاک زبان کھولتے ہیں انکے لیے قائد کا آخری وقت تک پاک افواج کو سلام پاک فوج کی عظمت کا منہ بولتاثبوت ہے۔ پاکستان قائد اعظم کی کوششوں کا نتیجہ ہے ہم نے اُسے بہت سی قربانیوں سے حاصل کیا ہمین اسے مضبوط کرنا ہے اس کے درودیوار کے رنگ و روغن کو اپنے خون سے دلآویز بنا نا ہے۔ جب تک یہ قائم ہے اور ایک پاکستانی بھی زندہ ہے قائد اعظم زندہ ہیں اُن کا نام اور اُنکی یاد ہماری متاع ِ عزیز ہے۔

Iqbal Zarqash
Iqbal Zarqash

تحریر : اقبال زرقاش

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Nandipur Project
Previous Post نندی پور سے کراچی تک بدعنوانی کا راج
Next Post جمہوریت کا پاکستانی ورژن
Democracy

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.