yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

قبریں کھود لی گئیں بس لوگوں کا مرنا باقی ہے

F A Farooqi April 20, 2016April 20, 2016 1 min read
Natural Disasters
Share this:
Natural Disasters
Natural Disasters

تحریر : محمد ارشد قریشی
مغربی یورپی ممالک ہوں یا ایشیاء ممالک چین، جاپان یا پاکستان غرض پوری دنیا قدرتی آفات و مسائل کا شکار رہتی ہے اور کسی بھی قدرتی حادثے کے رونما ہو جانے کے بعد آئیندہ کے لیئے بہترین احتیاطی تدابیر کرلی جاتی ہیں جس سے کم سے کم جانی و مالی نقصان ہو، یہ ایک حقیقت ہے کہ کئی اچانک رونما ہونے والی قدرتی آفات کا قبل از وقت اندازہ نہیں لگایا جاسکتا جیسے کہ زلزلوں کے بارے میں قبل از وقت آگاہی حاصل نہیں کی جا سکتی آج کے جدید دور میں جہاں بارشوں، سمندری طوفانوں اور سونامی وغیرہ کے بارے میں قبل ازوقت آگاہ کردیا جاتا ہے تاکہ انسانی جانوں کو محفوظ رکھنے کے لیئے احتیاطی تدابیر اختیار کرلی جائیں اسی طرح اچانک رونما ہونے والے قدرتی حادثات میں انسانی جانوں کے ضیاع کے فوری بعد اس نوعیت کے مزید حادثات رونما ہونے پر انسانی زندگیوں کو محفوظ کرنے کے لیے کام شروع کر دیا جاتا ہے۔

ہمارے ملک میں بدقسمتی سے ہزارہا ایسے واقعات رونما ہوچکے بہت سی انسانی جانیں ضائع ہونے کے بعد بھی وہ احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئیں جس کی ضرورت تھی، گذشتہ سال ملک کے کئی حصوں میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی جس میں ایک بڑا شہر کراچی بھی شامل تھا جہاںماہ رمضان میں شدید گرم موسم اور اداروں کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے ہزاروں لوگ لقمہ اجل بن گئے ادارے تمام تر ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالتے رہے جیسا کہ ہمیشہ سے ہوتا چلا آیا ہے یا تو حکومتی سطح پر کوئی ایک کمیٹی بنادی جاتی ہے یا پھر انسانی لاشوں کی قیمت لواحقین کو دے کر خاموش کرا دیا جاتا ہے۔

Cemetery
Cemetery

آئیندہ ایسے واقعات میں کس طرح لوگوں کو محفوظ کیا جاسکتا ہے اس بارے میں نہ ہی کوئی کمیٹی بنائی جاتی ہے نہ ہی حکومتی سطح پر کوئی موثر عوامی آگاہی مہم شروع کی جاتی ہے گذشتہ دنو ں ایک خبر نظر سے گذری کہ پچھلے سال کراچی میں ہیٹ اسٹروک اور اداروں کی غفلتوں کی وجہ سے اتنی زیادہ ہلاکتیں ہوئیں کہ نہ سرد خانوں میں میتوں کو رکھنے کی گنجائش رہی نہ قبرستانوں میں تدفین کی جگہ میسر آئی اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے واحد ایدھی فاؤنڈیشن ہے جس نے اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے قبل از وقت احتیاطی تدابیر کرلی ہیں اور کافی تعداد میں قبریں تیار کرلی گئی ہیں بہت عجیب محسوس ہوا کہ ایدھی فاؤنڈیشن نے ایسا کیوں کیا پھر زہن میں اس بات کے دو جواب آئے ایک تو یہ کہ ظاہر ہے اس ادارے کا جو کام ہے وہ اس نے تقدم بالحفط کرلیا دوسرا یہ کہ اس ادراے کو حکومتی سابقہ روایات اور روش کو دیکھتے ہوئے اندازہ ہوگیا کہ کسی نے کچھ نہیں کرنا مرنا پھر شہریوں نے ہی ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان ایل نینو کے اثرات کی وجہ سے خشک موسم کے نقصانات کا سامنا کررہا ہے جس کی وجہ سے کراچی سمیت کئی بڑے شہروں میں سرد موسم ختم ہونے کا خدشہ ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایل نینوکو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے اور اس کی ناسا نے بھی تصدیق کی ہے ایل نینوموسمیاتی تبدیلی کی ایک شکل ہے جس کے مضر اثرات کی وجہ سے موسم اپنے معمول کے مطابق نہیں رہتے جس سے ماحول میں کئی تبدیلیاں رونما ہونا شروع ہوجاتی ہیں ماہرین نے واضح کیا ہے کہ ایل نینو کا اثر پندرہ سے بیس سال تک رہتا ہے ایل نینوکی وجہ گلوبل وارمنگ ہے اس میں گرم پانی بھاپ کی شکل میں اٹھتا ہے جس سے بادل نہیں بنتے اور نہ ہی بارش ہوتی ہے جس کی وجہ سے موسم بتدریج گرم ہوجاتا ہے ایل نینوبننے کی بڑی وجوہات میں قلیل تعداد میں درختوں کا ہونا کوئلہ، ڈیزل اور پیٹرول کو بطور ایندھن استمال کرنا بھی ہے بڑھتی آبادی گاڑیوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ اور کارخانوں کی چمنی سے اٹھنے والے دھویں نے ایل نینوکے اثرات کو بڑھا دیا ہے ایل نینوکے اثرات کو کم کرنے کے لیئے بڑے پیمانے پر شجر کاری کی ضرورت ہے۔

Heat Stroke
Heat Stroke

چین شائید دنیا کا پہلا ملک ہے جو ایل نینوسے ہونے والی تباہ کاریوں کے خطرے کو بھانپ گیا اور فوری طور پر اقدامات شروع کردئیے جن میں سر فہرست کوئلہ جلانے پر پابندی عائد کردی گئی، چین جو شجر کاری میں پہلے ہی نمایاں مقام رکھتا ہے مزید شجر کاری مہم شروع کردی گئی ، چین کی مشہور موٹر ساز کمپنی بیک موٹر نے بجلی سے چلنے والے گاڑیوں کی تیاری بڑے پیمانے پر شروع کردی اور ان کے چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے شروع کردیئے گئے۔ شائید چین ہی وہ واحد ملک ہوگا جو ایل نینوکے اثرات کو ختم کرنے میں کامیاب ہوگا۔

گذشتہ برس ماہ رمضان میں ہیٹ اسٹروک میں جس ادارے کی سب سے زیادہ غفلت نظر آئی وہ بجلی کا محکمہ تھا جس کا براہ راست تعلق گھریلوں اور صنعتی برقی آلات اور مشینوں سے ہے شہر میں پانی کی سپلائی، مردہ خانوں کا نظام، برف کارخانوں کا نظام تمام انحصار اسی ادارے پر تھا گویا یہ کہنا بجا ہوگا کہ گرم موسم کی شدت میں اضافہ بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کی وجہ سے ہوا،اب ایک سال ہونے کے قریب چند روز پہلے نیپرا نے کے الیکٹرک پر ایک کروڑروپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

پچاس لاکھ روپے صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم نہ کرنے پر جبکہ پچاس لاکھ اپنی پیداواری صلاحیت کو مکمل طور پر بروئے کار نہ لانے پر، ہزاروں انسانی جانوں کی قیمت ایک کروڑ کے جرمانے کی صورت میں سرکاری خزانے میں وصول کی گئی۔نیپرا نے کے الیکٹرک کو یہ ہدایات بھی جاری کیں کہ سوائے بل نہ ادا کرنے اور بجلی چوری کرنے والوں کے تمام صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے ، ابھی موسم قدر بہتر ہے نہ ہی سورج نے آگ اگلنا شروع کی ہے اس کے باوجود پورے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پورے آب و تاب سے جاری ہے حکومتی ادارے چین کی بانسری بجارہے ہیں ماہرین موسمیات نے ملک کے کئی علاقوں میں گذشتہ سالوں سے زیادہ گرمی کی پیشن گوئی کی ہے اس کے باوجود کوئی خاطر خواہ حکمت عملی نظر نہیں آ رہی۔

Mohammad Arshad Qureshi Logo
Mohammad Arshad Qureshi Logo

تحریر : محمد ارشد قریشی۔ کراچی

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
World Bank
Previous Post پیرس : 2015 میں پاکستان سے بھارت دس لاکھ ڈالر ٹرانسفر ہوئے، ورلڈ بینک
Next Post وطن پلٹ وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان سے ایک اپیل
Nawaz Sharif

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.