yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
خبریں

حکمرانوں کا آبدیدہ پن !

MH Kazmi November 18, 2016 1 min read
Govt's unethical behaviour! by irshad bhatti on 19 nov 2016
Share this:
Govt's unethical behaviour
Govt’s unethical behavior

میں میاں نواز شریف کے آبدیدہ ہونے کی بات نہیں کروں گا کیونکہ بندہ اگرتیسری بار وزیراعظم بن کر بھی چادروں کے اسٹریچر بنا کر مریض لاتی اور گدھا گاڑیوں میں میتیں لے جاتی قوم کیلئے کچھ کر نہ پائے توانکا آبدیدہ ہوناتو بنتا ہے ، میں بلاول بھٹو کے آبدیدہ ہونے کا ذکر بھی نہیں کرنا چاہتا کیونکہ اگر ان کے والد ِمحترم یہ فرما کر کہ’’ وہ بی بی کے قاتلوں کو جانتے ہیں‘‘ پھر 5سالہ اقتدار میں کچھ نہ کر پائیں تو بلاول بھٹو کا آبدیدہ ہونا بھی بنے۔

میں تو حکمرانوں کے روایتی آبدیدہ پن کی بات کررہا ، آپ نے اکثر یہ سنا اور دیکھا ہوگا کہ کہیں حوا کی بیٹی کی عزت لٹی اور خبر میڈیا پر چلی تومظلوموں کے گھر پہنچ کر کیمروں کی چکا چوند روشنیوں میں مظلوم لڑکی کے سرپر ہاتھ رکھتے، لڑکی کی روتی دھوتی ماں کو تسلیاں دیتے ، لڑکی کے والد کو گلے لگاتے یا ظلم کی داستان سنتے جیسے ہی کسی وزیر اعلیٰ کی آواز رندھے اور آنکھیں بھیگیں تو ٹی وی اسکرینوں پر چلنا شروع ہو جائے کہ ’’ دلاسہ دیتے وزیر اعلیٰ بھی آبدیدہ ہو گئے ‘‘ ،آپ کے مشاہدے میں یہ بات بھی آئی ہوگی کہ کسی بچے کے گٹر میں گرنے ،غلط انجکشن یا ڈاکٹر کی غفلت پر اسپتال میں غریب کے مرنے ، دورانِ تفتیش یا جعلی پولیس مقابلے ،دھماکے یا ڈکیتی میں کسی لاچار کی جان جانے ، کسی وڈیرے کے ہاتھوں چادر اور چاردیواری کی پامالی اور سیلابوں کی نذر ہو چکے بے کسوں کے لواحقین سے میڈیا کے سامنے تعزیت،افسوس یا د ل جوئی کرتے جیسے ہی کسی وزیراعظم کا لہجہ گلوگیر اور آنکھوں میں نمی آئے تو میڈیا ڈھول پیٹنا شروع کر دے کہ ’’مظلوموں کی حالتِ زار پر وزیراعظم آبدیدہ ہو گئے ‘‘، اب ہونا تو یہ چاہیے کہ حکمرانوں کے آبدیدہ ہونے کے بعد پھر ایسا ڈنڈا چلے کہ آئندہ کوئی کسی بہن، بیٹی سے زیادتی کا سوچ بھی نہ سکے ، جاگیرداریا پولیس کسی مسکین پر ظلم کے خیال سے بھی ڈرے، ہر گٹر کا منہ بند رہے اور اسپتالوں میں انسانوں سے جانوروں جیسا سلوک نہ ہو ، لیکن چونکہ ہر آبدیدہ پن ،سب بڑھکیں ،ساری آنیاں جانیاں اورتمام دلاسے نقلی ، جعلی اور وقتی اُبال، لہذا گزشتہ 69سالوں سے صورتحال یہ کہ صاحبانِ اقتدار پچھلے سیلاب میں جس جگہ مخلوقِ خدا کی تباہی پر آبدیدہ ہوئے ،اگلے سیلاب میں بھی ٹھیک اسی جگہ پر ٹسوے بہاتے ملے ۔
اگر پھر بھی آپکو حاکموں کا ’’ آبدیدہ پن‘‘ اصلی لگے تو یہ قصہ سن لیں ، سب شکوک کلیئر ہو جائیں گے ۔ چند سال پہلے اپنے ایک’’ بڑے صاحب ‘‘ کے ساتھ پنجاب کے اُس پسماندہ گاؤں میں جانے کا اتفاق ہوا کہ جہاںپولیس اہلکاروں اور زمینداروں نے ملکر دوبہنوں کو دن دیہاڑے گھر سے اُٹھا کر کئی روز زیادتی کا نشانہ بنایا ، یہ خبر عام ہوئی، بڑے صاحب نے خود تشریف لے جانے کا فیصلہ کیااور مجھے یاد کہ سردیوں کی اُس دھند آلود صبح ہم سب لوگ تو وقت ِمقررہ پر ہیلی پیڈ پہ پہنچ گئے، لیکن صاحب کی آنکھ دیرسے کھلی، وہ دو گھنٹے لیٹ تشریف لائے اور تشریف لا کر ابھی سلام دعا ہی کر رہے تھے کہ انہیں یاد آیا کہ وہ تو خون پتلا کرنے اور بلڈ پریشر کنٹرول کرنے والی دوائیاں کھانا بھول گئے ، اب دوائی تو موجود لیکن دوائی کھانے سے پہلے چونکہ ناشتہ ضروری، لہذا صاحب کا کارِخاص مرسڈیز لے کر بھاگا اور آدھے گھنٹے بعد صاحب کے پسندیدہ ریسٹورنٹ سے براؤن بریڈ،مشروم آملیٹ اور فریش جوسسز کا لے کر حاضر ہوا، پھر اسٹیٹ لاؤنج میں ناشتہ کرتے بڑے صاحب کواچانک جب یہ خیال آگیا کہ وہ تو مظلوم لڑکیوں سے افسوس کرنے اور انہیں دلاسہ دینے جار ہے اور جو کپڑے اُنہوں نے پہن رکھے وہ ایسے کہ جیسے عید کی نماز پڑھنے جارہے تو کارِخاص کوپھر حکم مِلا ، سرکاری مرسڈیز پھر بھا گی،25منٹ بعد صاحب کی کالی شلوار قمیض آئی ، ناشتہ کرکے دوائی کھا چکے صاحب نے اسٹیٹ لاؤنج میں کپڑے بدلے اوریوں ساڑھے چار گھنٹے کے بعد کہیں جا کر ہیلی کاپٹر اڑا۔
مجھے اچھی طرح یاد کہ 50منٹ بعد گاؤں کے مڈل اسکول کے گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر اترنے اور ضلعی انتظامیہ اور علاقے کے عوامی نمائندوںکے فدویانہ استقبال کے بعد جب 20پچیس گاڑیوں کا قافلہ متاثرین کے گھر کی جانب روانہ ہوا تو اچانک بڑے صاحب نے قافلے کا منہ اپنی ایک قدر دان کے فارم ہاؤس کی طرف موڑ دیا ، اس مہربان کے ہاں پہنچے تو مکمل میک اپ میں خوشبوئیں بکھیرتی دلربا نے ’’دلبرانہ ‘‘انداز میں میتھی کا پراٹھا کھلا اور چائے کا کپ پلا کر ڈیڑھ گھنٹے بعد جب بڑے نازبردارانہ انداز میں رخصت کیا توصاحب ایسے ہشاش بشاش ہوچکے تھے کہ گاڑی میں بیٹھتے ہی نصرت فتح علی خان کی سی ڈی لگواکر سیٹ سے ٹیک لگائی اور آنکھیں بند کر لیں ،لیکن 10منٹ بعدجونہی گاڑیاں ’’مظلوم گھر‘‘ کے سامنے رُکیں تو دیکھتے ہی دیکھتے صاحب کا خوش باش چہرہ دُکھی ہوا ، اُنہوں نے جلدی سے اپنی قمیض کا اوپر کا بٹن کھولا،دائیں ہاتھ سے سرکے بالوں کو بے ترتیب کیااور انتہائی غمزدہ انداز میں گاڑی سے اترتے ہوئے بڑی آہستگی سے دروازہ پکڑکر کھڑے اپنے اسٹاف افسر سے پوچھا ’’میڈیا پہنچ گیا ‘‘ اسٹاف افسر نے جیسے ہی ’’یس سر‘‘ کہا تو انتہائی بوجھل قدموں سے مظلوم لڑکیوں کے گھر داخل ہوکر اُنہوں نے پہلے دُکھی باپ کو جپھی ڈال کر تسلیاں دیں ، روتی بلکتی ماں کا ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لیکر عین کیمروں کے سامنے چوما اور ایک کونے میں چارپائی پہ سہمی بیٹھی لڑکیوں کے پاس جا کر جونہی انہوں نے ان کے سرپر ہاتھ رکھا تو انکی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے اور پھر انہی بہتے آنسوؤں میں ضلعی انتظامیہ کو اگلے 24گھنٹوں میں مجرموں کو پکڑنے،علاقے کے اراکین اسمبلی کو مظلوم خاندان سے مسلسل رابطہ رکھنے ، 10لاکھ کا چیک لڑکیوں کو پکڑانے اور صحافیوں سے مختصر سی گفتگو کر کے و ہ دوبارہ گاڑی میں آ بیٹھے لیکن اُدھر گاڑی کا دروازہ بند ہوا تو اِدھر آنسو غائب ، آنکھیں چمکیں ، چہرے پر مسکراہٹ پھیلی اور وہ تروتازہ آواز میں بولے ’’ نصرت فتح علی خان کی سی ڈی لگادو ‘‘ ، سی ڈی لگی ، گاڑی چلی ، ٹشوز سے ہاتھ صاف کئے ، قمیض کے مختلف حصوں پر پرفیوم چھڑکا اور پھر کچی سڑک پر ہچکولے کھاتی گاڑی میں اک عجیب سے شرارتی انداز میں میرا کندھا دبا کر بولے ’’کیوں کیا خیال ہے واپسی پر میتھی والا پراٹھا نہ کھاتے جائیں‘‘،میں جو ابھی تک مظلوم لڑکیوں کے دُکھوں میں ہی کھویا ہوا تھا، اس وار پر ہڑبڑا کر جب صرف یہی کہہ پایا ’’ جیسے آپکی مرضی ‘‘ تو ایک زو ر دار قہقہہ مار کرکہا ’’یار دوپہر کو میتھی کا پراٹھا کھاتے تم جن کھا جانے والی نظروں سے میر ی دوست کو دیکھ رہے تھے ، مجھے لگ رہا تھا کہ پراٹھے کے بعد میری دوست کو بھی کھا جاؤ گے ‘‘یہ کہہ کر اوپر نیچے دو تین قہقہے مارکروہ پھرسے نصرت فتح علی خان کے سروں میں کھو گئے۔دوستو! اسی شام جب سب ٹی وی چینلز بڑھ چڑھ کر ’’ صاحب کا آبدیدہ پن ‘‘ دکھا رہے تھے تب میتھی کے پراٹھے کھاتے آنکھوں آنکھوں میں حسینہ سے ہر بات کرنے اور گانے سنتے سنتے مظلوم لڑکیوں کے گھر داخل ہوتے ہی پل بھر میں امریش پوری سے دلیپ کماربن جانے والے اپنے بڑے صاحب کا سوچ کر جہاں اس شام مجھ پر ’’آبدیدہ پن ‘‘ کی اصلیت کھلی وہاں مجھے ’’آبدیدہ ہونے والوں ‘‘ کی حقیقت بھی معلوم ہوئی ، مگر یہ بتا کر میں پھر یہ واضح کر دوں کہ اس روایتی آبدیدہ پن کا میاں نواز شریف کے آبدیدہ ہونے سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ بندہ اگرتیسری بار وزیراعظم بن کر بھی چادروں کے اسٹریچر بنا کر مریض لاتی اور گدھا گاڑیوں میں میتیں لے جاتی قوم کیلئے کچھ کر نہ پائے تو ان کا آبدیدہ ہوناتو بنتا ہے، میں بلاول بھٹو کے آبدیدہ ہونے کا ذکر بھی نہیں کرنا چاہتا کیونکہ اگر ان کے والد محترم یہ فرما کر کہ ’’وہ بی بی کے قاتلوں کو جانتے ہیں‘‘ پھر 5سالہ اقتدار میں کچھ نہ کر پائیں تو بلاول بھٹو کا آبدیدہ ہونا بھی بنے۔

تحریر: ارشاد بھٹی بشکریہ جنگ

 

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Dr.Shahid hassan Siddiqui column on 19 Nov 2016
Previous Post سی پیک اور پاکستان کا ازلی دشمن بھارت
Next Post امریکی انتخاب میں کیا ہوا
Dr Hussain Paracha

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.