yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

حکومت نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے۔۔۔۔ بجلی اور گیس کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا گیا

MH Kazmi December 5, 2019December 5, 2019 1 min read
Govt, at,last, bow, their, feets, and, announced, to, decrease, electricity, and, Gas, rates
Share this:

حکومت نے اپنی محنت اور درست فیصلوں سے عالمی ریٹنگ  مثبت کر دی ہے، کم آمدنی والے افراد کو تعمیرات کیلئے سبسڈی دینگے،سرمایہ کاروں کے لیے قرضوں کی شرح سود میں بھی کمی کریں گے، کسی کو کوئی سپلیمنٹری گرانٹ نہیں دی جا رہی ہے، چاہتے میں ملک نوکریاں ملیں اور روز گار کے مواقع پیدا ہوں، آئی ایم ایف معاشی اہداف پورے ہونے پر 50 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط دیگا،ہم نے ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، اب اگلا مرحلہ اقتصادی ترقی میں تیزی کا ہے۔جاری اورتجارتی کھاتوں میں کمی معاشی استحکام کی عکاس ہے،آئندہ سال مہنگائی کی شرح میں کمی آئے گی،ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے، ملکی درآمدات میں ساڑھے 5 ارب ڈالرکمی آئی ہے۔ منگل کو مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویڑن حماد اظہر اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں اقتصادی کارکردگی کی بحث چل رہی ہے،دنیا کی معیشت پر نظر رکھنے والے بڑے اداروں نے پاکستان کے معاشی استحکام کی تعریف کی گئی،رواں مالی سال میں مالیاتی خسارے کو کم کیا گیا،تجارتی خسارے کو کم کیا گیا،فارن ایکسچینج ریزرو میں استحکام ہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی بینک کے صدر نے پاکستان کی کارکردگی کو سراہا،ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے امداد میں تین ارب ڈالر کا اضافہ کیا گیا،آئی ایم ایف نے پاکستان کی کارکردگی کی تعریف کی، موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کو منفی سے مستحکم قرار دے دیا۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کے سرمایہ کار بھی پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں،پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

مجھے تو پتہ ہی نہیں تھا کہ شادی کیا ہوتی ہے، یہ سب تو تب معلوم ہوا جب ۔۔۔۔ ہالی وڈ کی حسینہ سکارلٹ جانسن کے حیران کن اعترافات

 

انہوں نے کہا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 236 فیصد اضافہ ہوا ہے،گزشتہ چار ماہ میں پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ 40 ہزار پوائنٹس سے اوپر چلی گئی،ٹیکس وصولی میں 16 فیصد اضافہ ہوا،حکومتی اخراجات میں نمایاں کمی ہوئی ہے،سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ نان ٹیکس ریوینو میں بھی اضافہ ہوا،حکومت چاہتی ہے سرمایہ کاری بڑھے اور روزگار کے مواقع بڑھے،برآمدات میں اضافہ کیلئے صنعتی شعبے کو بجلی اور گیس میں ٹیرف دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں تعمیراتی شعبے کو فروغ دے رہے ہیں،ایف بی آر کا ریفنڈ پروگرام خودکار ہے۔عبدالحفیظ شیخ نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جتنا ممکن ہے کمی کی،پچھلے پانچ ماہ میں پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی،اس وقت بھی عام آدمی کو ریلیف دیا گیا ہے،151 ارب روپے غریبوں کیلئے رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ آٹے چاول گھی اور شکر میں سبسڈی کیلئے یوٹیلٹی سٹور کو چھ ارب روپے فراہم کیے۔حماد اظہر نے کہاکہ آئندہ چھ ماہ میں معاشی ترقی کو تیز کریں گے،معاشی استحکام کیلئے بہت محنت کی،اچھی ریٹنگ لینے کیلئے بہت محنت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ درآمدات میں ساڑھے پانچ ارب ڈالر کی کمی ہوئی اس کے باوجود ٹیکس وصولی میں 17 فیصد اضافہ ہوا، درآمدات پر ٹیکس وصولی میں کمی ہوئی مگر مقامی صنعتوں سے ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہاکہ سرمایہ کار ریئل ریٹ اف ریٹرن دیکھ کر سرمایہ کاری کرتے ہیں انٹرسٹ ریٹ دیکھ کر نہیں۔شبر زیدی نے کہاکہ ریفنڈ کا طریقہ کار خود کار ہے،25 ارب روپے کے ریفنڈ جمع ہوئے 5 ارب روپے ادا کر دیئے جبکہ 16 ارب روپے کی ادائیگی پر کام جاری ہے،فاسٹر ریفنڈ نظام میں کوئی انسانی مداخلت نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہاکہ ڈیوٹی ڈرابیک کو بھی تیز رفتار پر کلئیر کیا جائے گا،ٹرانسفر اور پوسٹنگ کیلئے پالیسی لائیں گے،ریفنڈ میں بڑی کرپشن کا تاثر ہے آٹومیشن سے کرپشن کا خاتمہ ہو گا۔

مشیر خزانہ نے کہا  کہ ہم نے 30 ارب روپے کے بانڈ کینسل کر کے نقد ادائیگی کر دی ہے۔حماد اظہر نے کہاکہ بڑی صنعتوں کی شرح ترقی میں کمی ہوئی ہے،آنے والے دنوں میں بڑی صنعتوں کی شرح ترقی میں اضافہ ہو گا،بھارت کے ساتھ تجارت روکنے سے غذائی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،پرائس مجسٹریٹسی کو دوبارہ بحال کیا جا رہا ہے۔ عبدالحفیظ شیخ نے کہاکہ دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا پڑے گا،اس حکومت میں تمام فیصلے میرٹ پر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اداروں کو مضبوط بنایا جا رہا ہے،پرائمری بیلنس پاکستان میں سرپلس میں چلا گیا،ملک کے اخراجات آمدن سے کم ہو گئے،ہمیں 19 کروڑ پاو¿نڈ مل رہے ہیں تاہم ابھی تفصیلات آ رہی ہیں۔مشیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے اشیاءکی قیمتوں میں ہر ممکن کمی کی جائے اسی لئے پچھلے پانچ مہینے میں پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھائی گئی، حکومت بجلی و گیس کی قیمت پر سبسڈی فراہم کررہی ہے، ایکسپورٹ کرنے والے سیکٹرز ریلیف دے رہے ہیں، صنعتوں کو سود کی شرح پر 300 ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے، تعمیرات کی سرگرمیوں کو بڑھایا جائے گا اور 300 ارب کے گھر بنانے کیلئے 30 ارب روپے سبسڈی دی جائے گی۔ علاوہ ازیں مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ سے ایشیائ کیلئے امریکی نائب معاون سیکرٹری خارجہ رابرٹ کاپروتھ نے ملاقات کی۔ جس میں پاکستان میں امریکہ کے سفیر پال جونز اور امریکہ کے ڈائریکٹر جنوب اور جنوبی ایشیا سیٹھ بلی ویس اور سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ بھی موجود تھے۔مشیر خزانہ نے امریکی وفد کو پاکستان میں کلی معیشت (میکرو اکنامک) کے استحکام کے حصول کیلیے کئی گئی حکومتی کوششوں اور بالخصوص حسابات جاریہ اور تجارتی خسارے میں کمی، محصولات میں اضافے،کرنسی کی شرح تبادلہ میں استحکام، سٹاک ایکسچینج میں ہونے والی مثالی کاروباری سرگرمی سمیت حالیہ مہینوں میں حاصل ہونے والی دیگر اقتصادی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ امریکہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری نے پاکستانی حکومت کی جانب سے معیشت کی بہتری کیلیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ میکرو اکنامک استحکام کو ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے مزید موثر اور پائیدار بنایا جائے گا۔

Govt, at,last, bow, their, feets, and, announced, to, decrease, electricity, and, Gas, rates

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
MALIK MUHAMMAD AJMAL, SENIOR, LEADER, PPP, EUROPE
Previous Post بیلجئم ، چیئرمین بلاول بھٹو کی جدوجہد رنگ لانے لگی، حکومت کا جھوٹ اورجعلی مقدمات بے نقاب ہونگے، ملک محمد اجمل
Next Post کام این آر او سے بھی آگے جا چکا ہے ، اب ہونا صرف یہ ہے کہ ۔۔۔۔ صف اول کے صحافی نے بڑا راز فاش کر دیا
basically, Govt, done, more, than, NRO, for, opposition, famous, journalist, revealed, the, truth

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.