yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

آئندہ 5 ماہ میں بڑے معاشی اقدامات کئے جائیں گے، شرح نمو 6 فیصد رہے گی۔ مفتاح اسماعیل

Web Editor January 31, 2018 1 min read
Government would undertake some major steps for the improvement of economy in the next five months, Miftah Ismail
Share this:

آئندہ 5 ماہ میں بڑے معاشی اقدامات کئے جائیں گے، شرح نمو 6 فیصد رہے گی۔ مفتاح اسماعیل
کراچی: (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پانچ ماہ کی مدت میں چند بڑی نوعیت کے معاشی اقدامات کریں گے، رواں مالی سال معاشی نمو کی شرح Government would undertake some major steps for the improvement of economy in the next five months, Miftah Ismail6 فیصد رہے گی جو10 سال میں بلند ترین شرح ہے، رواں مالی سال300 ارب ڈالر کی معیشت میں 18 ارب ڈالرکا اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاو نٹنٹس پاکستان کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک شام میں چارٹرڈ اکاو نٹنٹس اور بزنس کمیونٹی کے افراد سے ملکی معیشت، مسائل اور مواقع پربحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گیس کی قلت میں کمی میں درآمدہ ایل این جی نے اہم کردار ادا کیا،

ملک بھر میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہاہے، گیس وبجلی کی فراہمی سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تین سال لگاتار ایکسپورٹ میں کمی کے تناظر میں ڈالر کی قدر کوفکسڈ رکھنا بڑی غلطی رہی، اس سال انتہائی ضروری ہے کہ بجٹ خسارے کو کم کیا جائے، اسے5 فیصد تک رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے لیے عائد کردہ نئی ریگولیٹری ختم کردی جائیں گی۔ ایف بی آر کے وصول شدہ ریونیو کا60 فیصد حصہ صوبوں کو جاتا ہے، این ایف سی فارمولا دیکھنا ہو گا۔ معیشت کودستاویزی کررہے ہیں جسے ایمنسٹی کہا جا رہا ہے، چور دروازے بند کر دیں گے ورنہ یہ ناکام ہو جائے گی۔ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 15 فروری تک برآمد کنندگان کے سیلزٹیکس ریفنڈز کی ادائیگیاں کردی جائیں گی، ملک میں 70 فیصد ریونیو ودہولڈنگ ٹیکس سے آتا ہے، ہم اس سے ہٹ نہیں سکتے، پالیسیاں مرتب کرنے اور ریونیو کی وصولیوں کے لئے الگ الگ ادارے ہونے چاہیئں۔ انہوں نے کہا کہ میں تبدیلی نہیں لایا ،تبدیلی کہیں اور ہونے جا رہی ہے، ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کے لئے انفرادی ٹیکس ریٹ کم کریں گے۔ قبل ازیں صدر آئی کیپ ریاض رحما ن چامڈیا نے اپنے خطاب میں کہا کہ سال2017 ء میں معاشی نمو اور اعداوشمار میں بہتری رونما ہوئی، ملکی معیشت کو درپیش مسائل کو فوکس کرکے انہیں حل کرنا ہوگا، ہمیں ٹیکس ریفنڈ اور سرکلر ڈیٹ کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ بننے سے ملکی معیشت وتجارت کو فائدہ ہوگا، نئے صنعتی زونز کے قیام پر توجہ دینا ہوگی۔ آئی کیپ معیشت کی بہتری کے اقدامات میں حکومت کو اپنا بھرپور تعاون پیش کرتا ہے۔ اس موقع پر پینل ڈسکشن بھی ہوا جس کے شرکاء میں سی ای او پاکستان کونسل احسان ملک، معروف صنعتکار عارف حبیب، کونسل ممبر آئی کیپ اشفاق تولہ، سابق صدر آئی کیپ اسد علی شاہ اور ڈاکٹر وقار مسعود خان شامل تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پینلسٹ احسان ملک نے کہا کہ پیداواری شعبے کا حصہ جی ڈی پی میں کم ہو رہا ہے۔ پیداوار بڑھانے کے لئے مالیاتی تجارت اور توانائی کی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ عارف حبیب نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی سالانہ آمدنی 50 ارب ڈالر سے زائد ہے لیکن انہیں یہاں سرمایہ کاری کی پرکشش ترغیب دینی ہو گی، حکومتی پالیسیوں اور امن وامان کی وجہ سے پاکستانیوں نے سرمایہ بیرون ملک منتقل کیا، اسے واپس لانا چاہیے۔ اشفاق تولہ نے کہا کہ ٹیکس اصلاحات لانے کی اشد ضرورت ہے، انڈونیشین ماڈل کی طرزپرملکی وغیرملکی اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم متعارف کرائی جائے، پاکستان میں کارپوریٹ ٹیکس کی شرح بہت زیادہ ہے، صرف100 بڑی کمپنیاں431 ارب روپے سالانہ ٹیکس ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں61 ہزارکمپنیوں میں سے صرف10 ہزار کمپنیاں ٹیکس ادا کر رہی ہیں، کارپوریٹ ٹیکس ریٹ میں کمی سے ٹیکس وصولیوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ سابق صدر آئی کیپ اسد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی سطح پر واحد ٹیکس اتھارٹی قائم کی جائے، وفاقی سطح پر قائم ٹیکس اتھارٹی وفاقی وصوبائی سمیت ہرطرح کے ٹیکس وصول کرے، صوبائی اور وفاقی ٹیکس اتھارٹیز کا انضمام کیا جائے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
An earthquake originated in various parts including Islamabad intensity 6.2 record
Previous Post اسلام آباد سمیت مختلف حصوں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 6.2 ریکارڈ
Next Post شازیہ عبید پاکستان جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی ہیومن رائٹس سیل راولپنڈی شعبہ خواتین کی صدر،صائمہ بتول جنرل سکریٹری نامزد پاکستان بھر سےمبارک باد کا سلسلہ جاری

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.