yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

حکومت نے 11ماہ میں 7.43ارب ڈالر کا غیرملکی قرض لیا؛ وزارت خزانہ

MH Kazmi July 20, 2017 1 min read
Government took $ 7.43 billion for debt in 11 months; Ministry of Finance
Share this:

اسلام آباد: حکومت کا قرضوں پر انحصار 4 سال گزرنے کے باوجود بھی کم نہ ہوسکا، ایک سال کے دوران غیرملکی قرضوںمیں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے، موجودہ حکومت کی جانب سے 11 ماہ کے دوران غیرملکی اداروں سے7 ارب 43 کروڑ ڈالرقرض لینے کا انکشاف ہو اہے۔

Government took $ 7.43 billion for debt in 11 months; Ministry of Finance
Government took $ 7.43 billion for debt in 11 months; Ministry of Finance

ایک سال کے دوران بیرونی قرضوں پر 1ارب 16 کروڑ ڈالر سود کی مد میں دیا گیا، حکومت نے چینی بینکوں سے 1سال کے دوران 2 ارب ڈالر کا قرض لیا، وزارت خزانہ کے حکام نے چینی بینکوں سے قرضوں کی تفصیلات اوپن کرنے سے انکار کردیا۔ غیرملکی قرضوں کے بارے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو تفصیلات بتاتے ہوئے وزارت خزانہ کے حکام نے کہاکہ حکومت کی جانب سے جولائی سے مئی 2017 تک غیر ملکی اداروں سے 7ارب 43کروڑ ڈالر قرض لیا گیا، صرف چینی بینکوں سے 1سال کے دوران 2ارب ڈالر کا قرضہ لیاگیا، 1سال کے دوران بیرونی قرضوں پر سود کی مد میں 1ارب 16 کروڑ ڈالر ادا کیے گئے، اسی طرح مقامی بینکوں کے قرضے 12ہزار956 ارب روپے ہوگئے۔

گزشتہ سال کی نسبت اس سال مقامی بینکوں سے لیے گئے قرضوں میں 1ہزار 182ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ حکام نے بتایاکہ 1سال کے دوران حکومت نے مختلف اداروں کو 3ارب 62کروڑ ڈالر قرض واپس کیا، 1سال کے دوران بیرونی قرضہ 3ارب 81کروڑ ڈالر رہا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ وزارت خزانہ 4 سال کے غیرملکی قرضوں کی تفصیلات پیش کرے، پرائیویٹ سیکٹر کو قرضوں کے اجرا میں کمی ہو رہی ہے۔ سینیٹر محسن عزیز نے استفسار کیا کہ2016 میں پرائیویٹ سیکٹر کو 16 فیصد قرضہ دیا گیا جبکہ 2017 میں پرائیویٹ سیکٹر کو 15۔4 فیصد قرضہ دیا گیا۔ سینٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ غیرملکی امداد کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

اس دوران سیکریٹری خزانہ نے بتایا کہ 1سال میں غیر ملکی قرضوں میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔ سینیٹر الیاس بلور نے کہا کہ حکومت ریکارڈ تعداد میں قرضے لے رہی ہے، کیا حکومت پر بینکوں سے قرضہ لینے کی حد مقرر کی جائے ؟ اسٹیٹ بینک کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت پر کوئی حد مقرر نہیں ہے۔ سینیٹر محسن عزیز نے اسٹیٹ بینک حکام سے استفسار کیا کہ چینی قرضوں پر کتنا سود ادا کیا گیا۔ اس پر وزارت خزانہ کے حکام نے بتایاکہ چینی بینکوں سے قرضوں کی تفصیلات ان کیمرہ بریفنگ میں فراہم کر سکتے ہیں کیونکہ اگر معلومات اوپن ہو جائے تو آئندہ بھی اس حد سے لینے پڑ سکتے ہیں۔ اس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اس معاملے کو آئندہ میٹنگ میں دیکھیں گے جس پر سینیٹ کی خزانہ کمیٹی نے یہ ایجنڈا آئٹم آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا۔ سینٹر محسن عزیز نے کہا کہ اپٹما کے ٹیکس ری فنڈز رکنے سے معیشت متاثر ہورہی ہے، اس کی وجہ سے 150 ٹیکسٹائل ملز بند ہو چکی ہیں، اپٹما اراکین سراپا احتجاج ہیں۔

ایف بی آر کے حکام نے کہا کہ اپٹما کے ٹیکس ریفنڈز کا معاملہ مفاہمت سے حل کرنا چاہتے ہیں، اپٹما اور ایف بی آر کے اعداد و شمار مختلف ہیں، اپٹما والوں سے پوچھا ہے کہ 200 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز کا نمبر کہاں سے ملا۔ انہوں نے کہا کہ 13 اگست تک اپٹما کے ٹیکس ریفنڈز جاری کرنے کی کوشش کریں گے، اس مقصد کے لیے اپٹما کو آئندہ ہفتے اجلاس کے لیے طلب کیا ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین سلیم مانڈوی والانے کہاکہ اگر چیئرمین ایف بی آر کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں نہ آئے تو ان کے خلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق پیش کریں گے اور چیئرمین ایف بی آر کے خلاف وزیر اعظم کو بھی خط لکھ سکتے ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The world's largest rotating dome will be made in Makkah mukarmah
Previous Post مکہ مکرمہ میں دنیا کا سب سے بڑا گھومتا ہوا گنبد بنایا جائے گا
Next Post بھارت سے کشیدگی، چین نے بھاری جنگی سازوسامان سرحد پر پہنچا دیا
Stress with India, China combat equipment reached the border

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.