yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کیا ہوا تیرا وعدہ

Yes 1 Webmaster January 10, 2016 1 min read
Urdu Language
Share this:
Urdu Language
Urdu Language

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر
مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میںیہ لکھ کر دیا تھاکہ تین ماہ کے اندر اردو کا بطور قومی زبان نفاذکر دیاجائے گا۔ ہم بڑے خوش تھے کہ چلو 68 سال بعد ہی سہی ہماری حکومت نے کم ازکم ایک کام توایسا کرنے کاعہد کیا جس کااعلان بابائے قوم نے کیا تھا۔ہمیں یہ بھی یقین تھا کہ ہمارے حکمرانوں نے کہہ دیا سوکہہ دیا کیونکہ اُن کے وعدے آصف زرداری صاحب جیسے نہیں ہوتے۔

جب محترم چیف جسٹس(ر) جواد ایس خواجہ نے اسی حکومتی وعدے کا اعادہ کرتے ہوئے تین ماہ کے اندراُردوکے بطورقومی زبان نفاذکا حکم نامہ جاری کیا توہمارا خیال تھاکہ اِس کی ضرورت ہی نہیںتھی کیونکہ حکومت توپہلے ہی سپریم کورٹ میں اِس کاباقاعدہ اقرارکر چکی لیکن ”خواب تھا جوکچھ کہ دیکھا ، جو سُنا افسانہ تھا”۔ سپریم کورٹ کے حکم نامے کوبھی چار ماہ گزرچکے لیکن حکمرانوں کے کانوں پر”جُوں”سے بھی اگر کوئی چھوٹی شے ہے تووہ بھی رینگتی دکھائی نہیں دیتی۔

وزیرِاعظم صاحب پاکستان میںتو اُردومیں ہی تقریر کرتے ہیںلیکن بیرونِ ملک ”پرچیوں”پرہی گزارہ ۔ویسے بھی وزیرِاعظم صاحب پاکستان میںہوتے ہی کہاںہیں جواُن سے دست بستہ عرض کی جاسکے ۔ہماری تجویزہے کہ وزیرِاعظم صاحب کی پاکستان آمدپر پارلیمنٹ میں اُن کی”رونمائی” کی باقاعدہ تقریب منعقدکی جائے اورساتھ ہی قرردادمنظور کرکے پابندکیا جائے کہ وہ سال میںکم ازکم ایک ماہ پاکستان میںضرور گزاریںگے تاکہ ہم بھی دنیاکو کہہ سکیں کہ ہمارابھی ایک وزیرِاعظم ہوتا ہے۔

بات دوسری طرف نکل گئی، ہم کہہ رہے تھے کہ حکمران اپناعہد نبھائیں گے لیکن ہم غلط تھے کیونکہ

آصف زرداری صاحب کے ” لنگوٹیے”میاںنواز شریف صاحب نے بھی یہ ثابت کردیاکہ ”کند ہم جنس با ہم جنس پرواز ،کبوتر با کبوتر ، باز با باز ”۔ زرداری صاحب نے کہاتھاکہ” وعدے قرآن وحدیث نہیںہوتے” اور یہی ”ہتھ” میاں صاحب نے بھی سپریم کورٹ کے ساتھ کردیا ۔ لیکن وہ شاید بھول گئے کہ سپریم کورٹ اپنے احکامات پرعمل کروانا خوب جانتی ہے ۔کیا ہوا جو جسٹس خواجہ ریٹائرہو گئے ،اُن کاحکم تو بہرحال موجودہے اورحکم نامے کی عدم تکمیل پرتوہینِ عدالت لاگوہو سکتی ہے اورانجام یوسف رضاگیلانی جیسا بھی ۔اب حکمرانوںنے سپریم کورٹ میںدرخواست دائرکر دی ہے کہ اُردوکا نفاذ ممکن نہیں۔

حیرت ہے کہ پچھلے دنوںنفاذِ اُردو ہی کے سلسلے میںمنعقد کی گئی ایک تقریب میںوزیرِاطلاعات ونشریات پرویزرشید صاحب اوروزیرِریلوے خواجہ سعدرفیق حاضرینِ محفل کو یقین دلارہے تھے کہ حکومت نہ صرف نفاذِ اُردومیں سنجیدہ ہے بلکہ اِس پرتیزی سے کام بھی ہورہا ہے ۔اب کبھی یہ جواز گھڑاجا رہاہے کہ CSS کے امتحانات اُردومیں لیناممکن نہیںاورکبھی یہ کہ اُردوکا نفاذسرے سے ہی ناممکن ۔عرض ہے کہ ساری دنیامیں مقابلے کے امتحانات اُن کی قومی زبانوںمیں ہی ہوتے ہیں ۔یہ الگ بات ہے کہ وہ قومیںانگریزوں کی ذہنی غلام نہیں۔

Supreme Court
Supreme Court

حکمرانوںکے قول وفعل میںیہ تضاد سمجھ سے بالاتر ہے کہ ایک طرف توسپریم کورٹ میںددرخواست دائر اوردوسری طرف تازہ بہ تازہ بنائے گئے قومی تاریخ وادبی ورثہ کے وزیرکا تازہ بہ تازہ فرمان کہ ”اُردوکو سرکاری زبان بنانے کے لیے اب تیزی سے کام ہوگا۔اِس سلسلے میںمختلف اداروںکی کوششوںکو مربوط کیاجائے گا۔علمی وادبی اورتحقیقی اداروںکو نئے جذبے کے تحت اپنی توانائیوں کو بروئے کارلاناہو گا”۔ تازہ بنائے گئے وزیرِموصوف کی وزارت بھی عجیب کہ مختلف وزارتوںکے ”ٹوٹے” جوڑکر کر تشکیل دی گئی۔

ویسے وزارت کاحصول اُن کاحق تھا کہ عشروںسے وہ اپنے ممدوح کی مدح سرائی میںمشغول ۔اُن کے بارے میںمشہور ہے کہ اگرکوئی اُنہیںیہ کہے کہ میاںنواز شریف صاحب کو اُس نے اپنی آنکھوںسے (خُدانخواستہ) شراب کے جام لنڈھاتے دیکھاہے تووہ (وزیرِموصوف) جھٹ سے کہیںگے ”تم نے غورنہیں کیاوہ توشرابِ طہورہ تھی جوجنت کی حوریں اللہ تعالیٰ کے حکم پرمیاں صاحب کے لیے لے کرآسمانوں سے اُتری تھیں ”۔اب دیکھتے ہیںکہ انتہائی خوبصورت نثرلکھنے والے وزیرِموصوف اپنے کہے پہ کتناعمل کرتے اورکرواتے ہیں ۔ویسے جب وہ کالم نگارتھے تواپنے کالموںمیں سچائی کابہت ڈھنڈورا پیٹاکرتے تھے ،اب دیکھیں کہ وہ اپنے کہے پہ عمل کروانے میںکامیاب ہوتے ہیں یا نہیں ۔بہرحال کوئی کچھ بھی کہے اُردوہمیں دِل وجان سے زیادہ عزیزہے اورہم اِس کو قومی زبان کادرجہ دلوانے کے لیے اپنی قلمی کاوشوں سے حکمرانوںکو جھنجھوڑتے رہیں گے۔

سمجھ میںنہیں آتاکہ آخر ہمارے حکمرانوںکو نفاذِ اُردوسے اتنی ”چِڑ” کیوںہے ؟۔ بیوروکریسی کی توسمجھ آتی ہے کہ یہ ”کاٹھے انگریز” تواپنی اولادوںکو بھی پاکستان میںتعلیم دلوانا پسندنہیں کرتے وہ بھلا اُردوکا نفاذکیسے ہونے دیںگے لیکن حکمرانوںکو توہماری زبانیں”میڈ اِن پاکستان” کہتے کہتے تھک بلکہ ”ہَپھ” چکیں۔ اُن کی مادری زبان پنجابی ،جو اُردوسے قریب تر اورجماعت کانام ”مسلم لیگ” جو بابائے قوم کی جماعت اورجس کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کرتے ہوئے بابائے قوم نے زمین کایہ ٹکڑاحاصل کیا۔

یہ حضرتِ قائدِاعظم کاہی فرمان ہے کہ پاکستان کی قومی زبان اُردوہو گی توپھر اِس کے نفاذمیں اتنی جھجک اورآئیں بائیں شائیں کیوں؟۔ ایک اوربات کہ اگرہماری پارلیمنٹ کے معزز اراکین میںسے 10 فیصدبھی انگریزی میںتقریر کے قابل ہوںتو ہم نفاذِ اُردوکے مطالبے پرنظرِثانی کے لیے تیارہو جائیںگے ۔یہ کوئی بری بات نہیںکہ ہمارے پارلیمنٹیرین کی غالب اکثریت کوانگریزی سے واجبی سی واقفیت ہے اوریہ بہرحال بہت اچھی بات کہ سبھی اُردومیں اپنا مطمعٔ نظر بہت اچھی طرح بیان کرسکتے ہیں۔ پھرکیاقومی زبان کانفاذ صرف اِس لیے ناممکن کہ ہماری بیوروکریسی کے نزدیک یہ ناپسندیدہ زبان ہے؟۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Previous Post سائنس فکشن فلم دی ففتھ ویوکانیا ٹریلر جاری
Next Post 56برس معذور بیوی کی دیکھ بھال ،چینی شخص نے مثال قائم کردی

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.