yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

حکومت اور قارئین لیے دعوت فکر!

Yes 2 Webmaster March 5, 2015 1 min read
Pakistan Government
Share this:
Pakistan Government
Pakistan Government

تحریر : محمد یاسین صدیق
حکومت نے ایک مزدور کی ماہانہ 12000 تنخواہ مقرر کی ہے ۔اس پر عمل نہیں ہے اس بابت پہلے کالم میں لکھا جا چکا ہے”جائیں تو جائیں کہاں ” کے عنوان سے ،ہوٹل ،پرائیویٹ سکول، کارخانے ،ورکشاپس وغیرہ میں کسی بھی جگہ اس پر عمل نہیں ہے ۔اور مزدور اس سے آدھی تنخواہ پر کام کر رہا ہے کسی سے شکایت بھی نہیں ،حکومت سے بھی نہیں کیونکہ ایسا کرنے سے اسے ڈر ہے اس کا یہ روزگار بھی ختم ہو جائے گا کیونکہ انصاف پاکستان میں ملتا نہیں بکتا ہے. جس کو وہ نہیں خرید سکتا اور یہ بھی کہ اگر وہ کام چھوڑ دے تو اس سے کم تنخواہ پر کام کرنے والے کھڑے ہوتے ہیں .بے روزگاری کا عفریت ہے۔مزدورپیشہ ( پرائیویٹ اداروںمیں نوکری کرنے والے) افراد اللہ کا شکر کرتے رہتے ہیں یعنی اللہ سے بھی شکایت نہیں کرتے ۔اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ مزدور کو حکومت کی پالیسی کے مطابق تنخواہ نہیں مل رہی پھر بھی چلو مان لیا یا اس کو فرض کر لیتے ہیں کہ اس پر عمل بھی ہو رہا ہے

ہر مزدور کو 12000 ماہوار مل رہے ہیں ۔ اس حساب سے روزانہ کی بنیاد پر کام کرنے والوں کی یومیہ اجرت 400روپے بنتی ہے۔اگر وہ اتوار یا جمعہ کو بھی چھٹی نہ کرے تو۔ دوسری طرف اگرروزانہ کے اخراجات دیکھیں یہ اخراجات ایسی فیملی کے ہیں جس کے کل چھ افراد ہیں چار بچے ،میاں اور بیوی ۔ خاندان کے تین وقت کے کھانے سمیت ایک دن کے خرچ کا بجٹ بنایا جائے تو اعداد و شمار کچھ یوں بنتے ہیں.ایک عام پاکستانی کی کل آمدنی کا تقریبا 50 فیصد حصہ خوراک پر خرچ ہو جاتا ہے۔ یعنی 12000 ماہانہ کمانے والے کے 6000روپے ماہانہ راشن پر خرچ ہو جاتے ہیں۔ان میں آٹا،گھئی ،چینی ،دال ،سبزی،پیاز ،چائے،چاول ، صابن ،سرف ،وغیرہ شامل ہے 200روپے روزانہ۔اس کے علاوہ (اوسطاً) موبائل بیلنس 20روپے ماہانہ 600 بچوں کا جیب خرچ 30روپے (سکول جانے والے تین بچوں کے لئے ماہانہ 900)۔

بچوں کی کاپیاں ،پنسلیں وغیرہ 1500 ۔ بجلی کا بل500 سے 700 روپے گیس کا بل 400 روپے (اگر لکڑی کا چولہا ہو تو خرچہ چار گنا بڑھ جاتا ہے اور غریب کے گھر لکڑی کا چولہا ہی ہوتا ہے پھر بھی ہم چار سو ہی شمار کرتے ہیں ) دودھ ایک لیٹر روزانہ ، 1800۔اگر کوئی دور دراز کام پر جاتا ہے تو اسکے روزانہ کے خرچ میں ٹرانسپورٹ کے کرایہ40روپے روزانہ کے حساب سے 1200 ہوئے اس طرح کل ماہانہ خرچ 6000+1200+600+900+400+500++1500+1800 12900 اگر یہ خاندان کرایہ دار ہو تو ماہانہ کرایہ تقریباً 3000 روپے ٹوٹل 15900 روپے بنتے ہیں خیال رہے

اس تخمینے میں اشیاء کے نرخ انتہائی کم رکھے گئے ہیں۔ سستے بازاروں یا عام بازاروں میں ممکنہ طور پر دستیاب سستی سے سستی اشیاء ۔ دوسرے یا تیسرے درجے کی اشیاء کی قیمتیں شمار کی گئی ہیں۔اول درجے کی اشیاء غرباکے اول تو نصیب میں نہیں دوم بازار میں دستیاب بھی کم ہیںسوم اور اس قیمت پر تو ممکن ہی نہیں جو ہم نے لکھی ہے ۔اس بات کا خیال رہے کہ اس بجٹ میں، بیمار ہونے ک صورت میں علاج ومعالجہ ، میاں ،بیوی یا بچوں کے لیے نئے کپڑے،( نئے تو کیا لنڈے کے کپڑے بھی) ، جوتے ، کہیں جانے آنے کے سفری اخراجات ،اور نہ ہی قریبی عزیزوں کی شادی یا وفات وغیرہ میں ہونے والے اخراجات شامل نہیں ہیں۔اور نہ ایسے اخراجات شامل ہیں جو مرد خرچ کرتا ہے یعنی چائے یا سگریٹ وغیرہ یا خاتون کے لیے چوڑیاں یا دیگر نسوانی ضرورت کی اشیائ۔اب اگر اس مزدور کے گھر کوئی مہمان آ جاتا ہے،

یا کوئی بیمار ہو جاتا ہے یا اسے اچانک کسی کی عیادت یا تعزیت کے لیے جانا پڑجاتا ہے ،کوئی خاندان میں شادی آ جاتی ہے تو وہ کیسے یہ سب نبھا پاتا ہے۔ اگر اسے بچوںکی سکول فیس جمع کرانی ہو۔ نئی جماعت میں داخل ہونے والے بچوں کے لیے کاپیاں ، پنسیلیں یا امدادی کتب خریدنی ہوں۔یا سردیوں میںگرم کپڑے ،سویٹریا جرسی خریدنی ہو تو سکول کے یونیفارم ،اور جوتے اور خود میاں بیوی کے اپنے کپڑے ،جوتے ،یہ سب وہ کیسے پورے ہو سکتے ہیں۔

کیا حکومت کی اعلان کردہ ایک مزدور کے لیے 12000 تنخواہ اگر وہ بھی ایک مزدور کو مل رہی ہو یہ فرض کیاگیا ہے تویہ رقم انکی ان ضروریات کو پورا کر سکتی ہے ۔یہ بجٹ جو بنایا گیا ہے اسطرح ہے کہ اگر پورے ماہ کے دوران اسکے کام کا ناغہ نہ ہو، اس کے ہاں نہ کوئی مہمان آئے نہ کوئی بیمار ہو ، نہ اسے بچوں کی فرمائش پر گوشت پھل یا مٹھائی وغیرہ لانی پڑے ۔ ان سوالات کے ممکنہ جوابات حکومت اور تمام قارئین لیے دعوت فکر ہیں کہ وہ کیسے زندگی گزار رہا ہے اور ان ضرورتوں کو کیسے پورا کر رہا ہے ؟؟

Yasin Siddique
Yasin Siddique

تحریر : محمد یاسین صدیق

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Assembly
Previous Post پختونخوا اسمبلی میں پولنگ معطل، پنجاب میں ہنگامہ آرائی، سندھ، بلوچستان میں ووٹنگ جاری
Next Post فضائی میزبان
PROF ABDULLAH BHATTI

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.