yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

حکومت پاکستان کا کرپٹ افراد کے خلاف گھیرا تنگ : جلد پورے ملک میں کیا ہونیوالا ہے ؟ اعلان کر دیا گیا

MH Kazmi July 22, 2019 1 min read
Government is tightened against the corrupt people of Pakistan: What is the whole country in the country? Announced
Share this:

Government is tightened against the corrupt people of Pakistan: What is the whole country in the country? Announced

کوئٹہ (ویب ڈیسک) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پورے ملک میں احتساب کا عمل جاری رہے گا جس نے بھی اس ملک کے غریب عوام کے پیسے کھائے ہیں وہ احتساب سے نہیں بچے گا اور یہ عمل بلا تفریق جاری رہے گا چاہے اس میں ہماری اپنی پارٹی کے لوگ شامل ہو بھی اس نے حساب دینا ہے، کوئٹہ کے عوام کو ٹینکرز مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے پینے کی صاف پانی کی فراہمی کے لئےاقدامات اٹھارہے ہیں کوئٹہ شہر کیلئے ایک نیا ماسٹر پلان تیار کررہے ہیں جس سے شہر میں پانی کی فراہمی میں مدد ملے گی ۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو سرہ غوڑگئی اور کاسی قبرستان میں چینی حکومت کے تعاون سے بننے والے شمسی ٹیوب ویلوں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت علاقے کا نمائندہ چینی سفیر سے تعاون کی درخواست کی جس کے نتیجے میں چینی سفیر کی کاوشوں اور مدد سے کوئٹہ شہر میں پانچ ٹیوب ویل کا کام مکمل ہوچکا ہے جس پر میں چینی سفیر کا شکر گزار ہوں ۔ ان شمسی ٹیوب ویلوں سے شہر کو پانی مہیا کیا جائے گا جو دن میں آٹھ گھنٹے مسلسل چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان ٹیوب ویلوں سے عوام کو صاف پانی کا مسئلہ کافی حد تک کم ہوجائے گا۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ ان ٹیوب ویلوں کو واسا کے مین پائپ لائن سے منسلک کئے ہیں ان ٹیوب ویلز سے روزانہ کی بنیاد پر نکالا جانے والا پانی تقریباً ساڑھے چار سو ٹینکر پانی بنتا ہے جو واسا پائپ لائن کے ذریعے عوام کو ملے گا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پورے ملک میں احتساب کا عمل جاری رہے گا جس نے بھی اس ملک کے غریب عوام کے پیسے کھائے ہیں وہ احتساب سے نہیں بچے گا اور یہ عمل بلا تفریق جاری رہے گا چاہے اس میں ہماری اپنی پارٹی کے لوگ شامل ہو بھی اس نے حساب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب ایک خود مختار ادارہ ہے اس پر حکومت کی کوئی کنٹرول نہیں اس لئے کہ ہماری پارٹی کے کچھ ممبران کے خلاف بھی احتساب کا عمل جاری ہے اور وہ ممبران اخلاقاً وزارت چھوڑ کر نیب میں پیش ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے بلوچستان کی محرومی دور کرنے کے لئے موجودہ بجٹ میں ترقیاتی اسکیموں کیلئے خطیر رقم ہے اور یہ رقم عوام کی بہتری کے لئے خرچ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بھی ہمارا اتحادی ہے اس کے ساتھ مل کر چل رہے ہیں اور مشترکہ طور پر وہ کام کرینگے جو صوبے عوام اور ملک کے لئے بہتر ہو اور ایسا کام نہیں کرینگے جس میں صوبے کا نقصان اور قومی دولت کا نقصان ہو۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں کچھی کینال کیلئے بھی کافی رقم رکھی ہے۔ کچھی کینال منصوبے سے نصیر آباد اور ملحقہ علاقوں کی دس ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہوگی اور لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر کافی حد تک قابو پالیا ہے اور حاجیوں کی سہولت کے لئے کوئٹہ سے فلائٹ سروس شروع کیا ہے۔ سابقہ حکومتوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا صرف اپنے جیبوں پر پیسے خرچ ہوئے وہ حکومتیں کچھ کرتی تو آج ہمارے لئے اتنے زیادہ مسائل کھڑے نہ ہوتے اور ملک 31 ہزار ارب ڈالر کا مقروض نہ ہوتا۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The time when Holy Akram screamed at the moon
Previous Post وہ وقت جب حضور اکرمؐ نے چاند کے دوٹکڑے کیے
Next Post السی کے بیج کے چند ایسے حیران کن فائدے جن سے آپ یقیناً ناواقف ہونگے
Some amazingly beneficial advantages of Lucy's seed that you will certainly be unaware of

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.